Feature Top (Full Width)

Saturday, 8 March 2014

خواتین ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار اداکر رہی ہیں معاشرے میں حسن کا نکھار عورت کے وجود کا مرہون منت ہے۔بچے کی تربیت ماں کی گود سے شروع ہوتی ہے

راجن پور ( کرائم رپورٹر،نامہ نگار) خواتین ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار اداکر رہی ہیں معاشرے میں حسن کا نکھار عورت کے وجود کا مرہون منت ہے۔بچے کی تربیت ماں کی گود سے شروع ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سماجی تنظیم این آر ایس پی پلان کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب رتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔خطاب کر نے والوں میں اختر مرزا،اے ای او بلقیس صدیقی ،اصغر مدنی ، فیاض احمد ، سید عبدالرزاق شاہ اور دیگر شامل تھے۔مقررین نے کہا کہ عورت سے نسل چلتی ہے ۔ معاشرے میں حقوق مردوں اور عورتوں کے برابر ہیں۔مرد تعلیم حاصل کرتا ہے تو عورت کو بھی تعلیم سے محروم نہیں رکھنا چاہئے۔اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے وہ کسی مذہب میں نہیں ہے۔ آج کام کرنے والی خواتین کا دن منایا جا رہا ہے۔حکومت پنجاب بھی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر شعبہ میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہے۔خواتین کو معاشرے میں بہتر مقام دلا کر انہیں مذید ترقی کے دور میں شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عورت کو بھی اپنے فرائض کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers