راجن پور (کرائم رپورٹر )صوبہ پنجاب کے پسماندہ ضلع راجن پور میں ضلعی
حکومت اور عورت فاؤنڈیشن کے پروگرام آواز وجوابدہی کے اشتراک سے خواتین کے
عالمی یوم کے موقع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے
مقررین ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ڈویلپمنٹ ملک سیف الرحمن ثاقبپراجیکٹ منیجرعورت فاؤنڈیشن سمیرا ہاشمی کوآرڈینیٹر نعیم اکبر جسکانی معروف قانون دان فہیم جعفر ایڈووکیٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے وہ کسی اور مذہب نے نہیں دیئے اسلام نے عورت کو ماں بہن بیٹی اور بہو کے روپ میں عزت دی حکو مت پاکستان میں خواتین کے حقوق کیلئے متعدد قوانین پاس کئے تاہم پسماندہ اضلاع میں جاگیرداری وسرداری سسٹم کی بدولت آج بھی ونی جیسی جاہلانہ رسومات موجود ہیں مگر ایسے واقعات اب قوانین کے لاگو ہونے کی وجہ سے شاذر نادر ہورہے ہیں ایسے میں خواتین کو ان قوانین بارے باشعور بنا نا ہو گا اس موقع پر ضیاء شہید روڈ پر ریلی بھی نکالی گئی جسمیں خواتین کو تمام بنیادی حقوق کی فراہمی بارے نعرے بھی لگائے گئے شرکاء جسمیں بڑی تعداد میں خواتین شامل تھیں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے سیمینار میں سلطان مزاری کائنات ملک منظور احمد خدیجہ عثمان اطہر مزاری سمیت سول سوسائٹی سے خواتین اور مرد حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عورت فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ منیجر سمیرا ہاشمی اور کوآرڈینیٹر نعیم اکبر جسکانی نے میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔

0 comments:
Post a Comment