راجن
پور (کرائم رپورٹر)راجنپور میں چوک الہ آباد پر واقع آٹو مارکیٹ سے مبینہ
طور پر بیٹریاں چرانے والا گینگ گرفتار چھترول کے بعدسٹی پولیس کے حوالے
ملزمان کے خلاف عدم کاروائی پر مشتعل تاجروں نے چوک الہ آباد پر ٹائیر جلاء
کر انڈس ہائی وے بلاک کردی گاڑیوں کی لمبی قطاریں ملزمان کے خلاف کاروائی
کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشرتفصیل کے
مطابق چوک الہ آبادپرواقع جاوید آٹوز سے 3ملزمان مبینہ طور پرعلی الصبح بیٹریاں چوری کررہے تھے کہ چوکیدار نے انہیں لوگوں کی مددسے پکڑ کر مارکیٹ کے تاجروں کو بلا لیا اس دوران مارکیٹ کے تاجروں نے مبینہ چوروں کی خوب چھترول کی اور سٹی پولیس کے حوالے کردیاپٹھان قبیلے سے تعلق رکھنے والے ان مبینہ چوروں کا کہنا تھا کہ وہ ٹرک چلاتے ہیں اور چائے پینے آئے تھے کہ مارکیٹ والوں نے پکڑ کر مارنا شروع کردیا اس دوران تاجروں نے پولیس کی نااہلی پر انڈس ہائی وے کو ٹائیرجلا کر بند کردیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مشتعل تاجروں نے پولیس کی مبینہ نااہلی پر نعرے بازی کی تاجروں کا کہنا تھا کہ آٹو مارکیٹ میں پہلے بھی وارداتیں ہو چکی ہیں تاہم پولیس کی یقین دہانی پر لوگوں نے احتجاج ختم کردیا سٹی پولیس کے مطابق ان ملزمان سے تفتیش کے بعد کاروائی کی جائے گی ۔

0 comments:
Post a Comment