راجن پور(کرائم رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی ضلع راجن پور ڈاکٹر عبدالشکور
مجاہد نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں کسان اور کاشتکار طبقہ بہت سے مسائل
اور پریشانیوں سے دوچار ہے جس کے بارے میں کسان بورڈ مسلسل آواز بلند کررہا
ہے مگر اس کی پاداش میں کسان بورڈ کے راہنماؤں پر ناجائز قسم کے مقدمات
قائم کئے گئے ہیں اس امر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اپنے دفترمیں
صحافیوں سے ملاقات کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ داجل کینال میں پانی کا
مسئلہ ہو یا کاشتکاروں کے مختلف نوعیت کے مسائل ہوں کسانوں کی ملک گیر
تنظیم ضلع بھر میں ضلعی صدر محسن ریاض کی قیادت
میں بے مثال جدوجہد کررہی ہے اور اس کے ذریعے کسان برادری میں پیدا ہونے والی بیداری کی لہر موروثی سیاستدانوں اور بددیانت انتظامی آفیسران کو بری طرح کھٹک رہی ہے اس آواز کو دبانے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسان بورڈ کے خلاف ضلعی وتحصیل سطح پر قائم ناجائز مقدمات فی الفور ختم کئے جائیں

0 comments:
Post a Comment