راجن پور(کرائم رپورٹر) سایہ فاؤنڈیشن (برٹش کونسل) کے تعاون سے ایکٹیو سیٹزپروگرام فار یوتھ کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول عمر کوٹ میں مورخہ 8 مارچ کو خواتین کے حقوق پر کمیونٹی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ہائیر سکینڈری سکول کے پرنسپل ملک ارشاد احمد نے کہا کہ آج کے اس دور میں خواتین کواس کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے جس میں نہ تو اس کو تعلیم اور صحت ک
ی سہولتوں سے ارو نہ ہی اسے بنیادی حقوق ،جس میں وراثت کا حق ؛رائے دہی کا حق؛میسر ہے۔عبدالستار خان چیف ایگزیکٹیو آفیسر سایہ فاؤنڈیشن نے خطاب کرتین ہوئے کہا کہ فرسودہ رسم ورواج کی وجہ سے آج بھی معاشرے میں خواتین کے ساتھ انتہاہی برا سلوک کیا جاتاہےجس کا اثر معاشرہ کی ترقی پر براہ راست منفی اثر پڑ رہا ہے لہذہ اگر ترقی کرنی ہے تو خواتین کو ان کے بنیادی حقوق دینے ہوں گے تاکہ وہ بھی اپنی اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ گرلز کالج کی پرنسپل محترمہ عشرت پروین نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں خواتین کو ان کے حقوق سے پیچھے رکھا جا رہا ہے ان کو تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام نے بھی تعلیم کا حق مرد و عورت دونوں کو دیا ہے۔آج کے جدید دور میں عورت کا اتنا استحصال کیا جا رہا ہے جس کا ازالہ ان کی نسلوں کو غربت اور لاشعوری کی صورت میں ادا کرنا ہو گا اور ان کی ہر موقع پر حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے ۔اگر علاقے اور ملک کی ترقی کو ممکن بنانا ہے تو ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہو گی اور فرسودہ رسم ورواج کو چھوڑنا ہو گا ۔آخر میں ایکٹیو سیٹیزن پروگرام کے یوتھ کو سوشل پروجیکٹ چلانے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ دیئے گئے
0 comments:
Post a Comment