راجن پور (کرائم رپورٹر ،نامہ نگار) کمشنر ڈیرہ غازیخان سہیل شہزاد نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے غیر ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنا نے کے لیئے بھر پور اور تاریخی عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں تحصیل جام پور میں بنیادی سہولتوں کے ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے لیئے اربوں روپے مالیت کے ماڈل سٹی پیکیج کے منصوبوں پرکام کا جلد آغازہو جا ئے گا اور اس پیکیج
کی بروقت اور معیار ی تکمیل کو یقینی بنا نے کے لیئے موثر اور ٹھوس حکمت عملی واضح کر دی گئی ہے یہ باتیں انہوں نے ٹی ایم اے کمپلیکس جام پور میں جام پو ر ماڈ ل سٹی پیکیج کے موجودہ ترقیاتی منصوبوں کے جا ئزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔ اس موقع پر ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ ، رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری،مسلم لیگ ن کے راہنما حسام خان گورچانی، اسسٹنٹ کمشنر جام پور عبدالروف خان، ڈی او سی آغا حسین شاہ، ای ڈی او زراعت و پلاننگ ملک سیف الرحمن، قومی تعمیر کے محکموں کے ڈویژنل و ضلعی افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی سی اوغازی امان اللہ نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ جام پورشہر کو خوبصورت بنانے کے لیئے مختلف منصوبوں کا جلد آغاز ہو جا ئے گا جن میں شہر کی نئی سڑکیں ، نئی سیوریج سکیمیں ،پارکس ،ریسیکیو1122کی عمارت ،پلیں ،حفاظتی بند اور مغربی اور شرقی بائی پس و سرکاری عمارتیں ، تعلیم اور صحت کی جدید سہولیات شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جام پور پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرح ماڈل سٹی بنایا جا رہاہے
0 comments:
Post a Comment