راجن پور (کرائم رپورٹر) سینما روڈ پر واقع امیر حمزہ کالونی میں نکاسی آب نہ ہو نے کی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی گھروں میں داخل مکینوں کا احتجاج نکاسی کی صورتحال کو بہتر بنانے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق سینما روڈ پر امیر حمزہ کالونی کی نکاسی کیلئے نالہ گندگی سے اٹ جانے کے بعد بند ہو گیا جس سے
گھروں کی سیوریج کا پانی اب دیگر علاقہ کے رہائشیوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ گلیوں میں یہی پانی جمع ہو کر جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہے جس سے علاقہ مکینوں کی آمدورفت معطل ہوکررہ گئی ہے سیوریج کے پانی میں مچھر وں کی افزائش اور دیگر حشرات الارض کے پیدا ہو نے سے علاقہ مکین مختلف بیماریوں میں مبتلاء ہو چکے ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ متعدد بار ٹی ایم او کے دفتر بھی گئے جہاں ان کی شنوائی نہ ہوئی علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے کالونی میں سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے مناسب اقدا مات کر نے کا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment