Feature Top (Full Width)

Wednesday, 12 March 2014

صدر کمیو نٹی ایڈ نعیم اکبر جسکانی نے کہا ہے کہ آٹھ مارچ کو عورتوں کی عالمی تحریکوں میں اہم مقام حاصل ہےصدر انجمن بہبود معظم کھوکھر

راجن پور (کرائم رپورٹر)صدر کمیو نٹی ایڈ نعیم اکبر جسکانی نے کہا ہے کہ آٹھ مارچ کو عورتوں کی عالمی تحریکوں میں اہم مقام حاصل ہے یہ دن دنیا بھر میں عورتوں کو اپنے حقوق کے حوالے سے جدوجہد کی علامت ہے پاکستان میں خواتین کے عالمی دن کی اہمیت کو ابھارنے میں پاکستانی خواتین کی تحریک نے اہم کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار میڈیا کانفرنس کے دوران کیا اس پریس کانفرنس میں الیکٹرانک وپر نٹ میڈیا سے وابستہ نمائندگان کے علاوہ صدر انجمن بہبود معظم کھوکھر جنرل سیکرٹری سوشل ویلفئیر روجہان سلطان مزاری صدر پاک رورل سپورٹ پروگرام بختیار لغاری صدر دعاء ویلفئیر آرگنائز یشن کائنات ملک سمیت متعدد سماجی تنظیموں کے نمائندگان شریک تھے ان کا کہنا تھا کہ کمیو نٹی ایڈ نے عورت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ضلع راجن پور میں خواتین کو سیاسی سماجی اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے بیشتر اقدامات کئے اور متعدد منصوبہ جات مکمل کرائے جن میں صنفی مساوات کا منصوبہ قابلِ ذکر ہے اس منصوبے کے تحت ضلع کے قبائلی علاقہ کی تیس ہزار خواتین کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنواکر دیئے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گھریلو تشدد کی روک تھام کیلئے قرار دادیں منظور کریں تاکہ آنے والے وقتوں میں خواتین پر ہونے والے گھریلو تشدد کا خاتمہ ہو 

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers