Feature Top (Full Width)

Wednesday, 12 March 2014

راجن پورمحکمہ صحت کی مبینہ نااہلی ڈیڑھ کروڑ روپے سے کم مدت والے ٹرانزامن انجکشن خرید لئے

راجن پور(کرائم رپورٹر)راجن پورمحکمہ صحت کی مبینہ نااہلی ڈیڑھ کروڑ روپے سے کم مدت والے ٹرانزامن انجکشن خرید لئے مالی سال گذر گیا ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لئے ادویات اب خریدنا شروع کیں تفصیل کے مطابق محکمہ صحت راجن پور نے مبینہ طور پر کمیشن کے لالچ میں کچھ عرصہ قبل ڈیڑ ھ کروڑ روپے
مالیت کے ٹرانزامن انجکشن خرید کرلئے یہ انجکشن اتنی کثیر تعداد میں خریدے گئے کہ ایکسپائری ڈیٹ آنے کے باوجود ایک لاکھ انجکشن متعدد ہسپتالوں اور مراکزِ صحت پر پڑے ہوئے ہیں جبکہ ای ڈی او صحت کے اسٹور میں تیس ہزار کے قریب انجکشن موجود ہیں ذرائع نے بتلایا کہ سابق ای ڈی او صحت ڈاکٹر محمود بزدار اور اس کے کلرک ملک محمد نواز نے مبینہ ڈیل کے تحت بغیر ڈیمانڈ کے یہ انجکشن خریدے اب ان ٹیکوں کی معیاد جون 2014 میں ختم ہورہی ہے المیہ یہ ہے کہ بغیر ڈیمانڈ اتنی مقدار میں یہ ٹیکے کیوں اور کس کی اجازت سے خریدے گئے اور اب سرکاری رقم جو ان ٹیکوں کی مد میں ضائع ہو گی جبکہ دوسری جانب ہسپتال میں چھ ماہ سے دیگر ادویات دستیاب نہیں ہیں ڈسٹر کٹ ہسپتال میں دافع درد کے ٹیکے اور گولیاں تک دستیاب نہیں ہسپتال میں برنولے اور اس پر لگنے والی ٹیپ تک نہیں ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers