راجن پور (کرائم رپورٹر )سوائن فلو راجن پور کی بستی جعفر شاہ میں پہنچ گیا تئیس سالہ امداد حسین نشتر ہسپتال داخل بستی میں خوف کے سائے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیمیں علاقے میں بھجوائی جائیں بستی کے مکینوں کا حکام سے مطالبہ تفصیل کے مطابق راجن پور سے پینتیس کلو میٹر کے فاصلے پر دریائی کچے
کے علاقے بستی جعفر شاہ کے رہائشی امداد حسین کے ٹیسٹ پازیٹوآنے پر بستی میں خوف کے سائے گہرے ہو گئے بستی کے بڑے بوڑھے سبھی سوائن فلو کے خوف میں مبتلاء ہو گئے بستی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بیماری سوائن فلو کا نام پہلی دفعہ سنا ہے غریب محنت کشوں کی بستی جعفر شاہ کا کوئی رہائشی اتنی مالی سکت نہیں رکھتا کہ وہ اس بیماری بارے ٹیسٹ کراسکے متاثر ہ بچے کے والد اورورثاء کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے کی نگہداشت پر خصوصی توجہ دی جائے وہ اس وقت نشتر ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیرِ علاج ہے بستی جعفر شاہ کے مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بستی میں ایک بچے کے ٹیسٹ پازیٹو نکل آئے ہیں اس لئے یہاں ماہر ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیمیں بھجوائی جائیں تاکہ یہاں کے ہزاروں بچے بڑے اور خواتین اس مہلک بیماری سے محفوظ رہ سکیں دوسری جانب محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر صحت ڈاکٹر محمد صدیق نے سوائن فلو کے مریض کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے اس بستی کا وزٹ کیا ہے اور لوگوں کو صفائی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور نزلہ زکام اور بخار کی صورت میں محکمہ کے ڈاکٹرز سے رابطہ کرنے کی ہدایات کی ہیں
0 comments:
Post a Comment