راجن پور (کرائم رپورٹر) ضلع راجن پور میں کام کرنے والی این جی اوز ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے کام کریں تو اس کے نتائج مفید ثابت ہو سکتے ہیں ایک ایک یونین کونسل میں کئی کئی این جی اوز کام میں
مصروف ہیں جبکہ این جی اوز بااثر افراد کو بھی نوازنے میں مصروف ہیں مستحق اور حقدار افراد اس امداد سے محروم ہو جاتے ہیں یہ بات سماجی شخصیت محمد حسین خان اور محمد نواز نے مشترکہ طور پر بیان میں کہی ان کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور میں سیلاب کے بعد مختلف این جی اوز نے راجن پور میں ماڈل ویلجز کی تعمیر عارضی واش رومز کی تعمیر سمیت امدادی سامان تقسیم کیا بعض این جی اوز نے نقد رقوم بھی تقسیم کیں مگر این جی اوز نے پسند وناپسند سمیت سیاسی شخصیات کے کہنے پر کام کیا اگر متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے تحت یہ امداد تقسیم کی جاتی تو آج حقدار متاثرین یوں دربدر کی ٹھو کریں نہ کھاتے انہوں نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے اعلیٰ ارباب اختیار سے این جی اوز کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی دی گئی ہدایات پر کام کرنے کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments:
Post a Comment