Feature Top (Full Width)

Thursday, 29 May 2014

وبائل چھینے پر دو گر وپوں میں لڑائیجمیل خواجہ نے فرحان اورعامرکھیڑا کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا

راجن پور (کرائم رپورٹر) موبائل چھینے پر دو گر وپوں میں لڑائیجمیل خواجہ نے فرحان اورعامرکھیڑا کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو اٹھا کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹر وں کی عدم موجودگی کی وجہ سے زخمی بیس منٹ تڑپتے رہے شہریوں نے ڈاکٹروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق گز شتہ رات ساڑھے نو بجے کے قریب چوک الہ آباد کا محلہ کھیڑا میں کھیڑا گروپ کا ایک لڑکا گلی میں فون کر رہا تھا جسے جمیل خواجہ اور اس کے والد عبدالرحمن نے گلی میں فون کر نے سے روکا نہ رکنے پر فون چھین لیا جس پر کھیڑا ومکول عبد الرحمن خواجہ کے پاس آئے اور تو تکر ار کیا جس پر دونوں با پ بیٹا مشتعل ہوگئے جس پر جمیل خواجہ نے گھر سے پستول لے آیا اورجس میں عامر عرف ببلو کو دو فائر اور فرحان کو ایک فا ئر لگاجبکہ ایس ایچ اوماڈل تھا نہ سٹی مجاہد خان بر مانی کے مطابق پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہیں جس میں ملزم کے والد عبد الرحمن خواجہ کو گر فتا ر کر دیا ہے جبکہ دوسری ملزمان کے لیے جگہ جگہ چھا پے مارے جا رہے ہیں ذرائع کے مطابق پانچ سے چھ ماہ سے دونوں گروپوں میں لڑائی جھگڑا چلا آرہا تھا جس کی وجہ سے لڑائی کا سبب بنا

ڈی سی او راجن پور کی ہدایت پر گزشتہ روز ضلع راجن پورمیں انٹر میڈیٹ کے مختلف امتحانی مراکز جن میں پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور،بوائز و گرلز ہائی سکول راجن پورکا دورہ کیا

راجن پور ( کرائم رپورٹر ) ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ نے ڈی سی او راجن پور کی ہدایت پر گزشتہ روز ضلع راجن پورمیں انٹر میڈیٹ کے مختلف امتحانی مراکز جن میں پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور،بوائز و گرلز ہائی سکول راجن پورکا دورہ کیا۔ اپنے دورہ میں معائنہ کے دوران انہوں نے مراکز کے ڈسپلن،پولیس ڈیوٹی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے سپر ینٹنڈ نٹ مراکز اور نگران عملہ کو ہدایت کی کہ مرکز کے نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے۔کسی طالب علم کے پاس کسی قسم کی نقل کا مواد اور موبائل نہیں ہونا چاہئے

محکمہ خوراک کی ٹیمیں لمبی تان کر سوگئیں ملاوٹ شدگان کو کھلی چھوٹ شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلاء ہونے لگے

راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پور شہر میں پانی ملے دودھ کی سرِعام فروخت جاری ،ٹی ایم اے کا شعبہ پیور فوڈ اور محکمہ خوراک کی ٹیمیں لمبی تان کر سوگئیں ملاوٹ شدگان کو کھلی چھوٹ شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلاء ہونے لگے تفصیل کے مُطابق راجن پور شہر کی مختلف دوکانوں پر پانی وپاؤڈر ملے دودھ کی سرِ عام فروخت جاری ہے اور دوکاندار دیدہ دلیری سے ملاوٹ شدہ دودھ خالص دودھ کی قیمت پر فروخت کرنے میں مصروف ہیں ٹی ایم اے کا شعبہ پیور فوڈ محکمہ صحت وخوراک کی ٹیمیں شہر میں کہیں نظر نہیں آتیں ملاوٹ شدہ دودھ کے استعمال سے شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلاء ہو رہے ہیں شہریوں نے ڈسٹر کٹ کوآرڈینشن آفیسر راجن پور سے اس حوالے سے کردار ادا کرنے کا مُطالبہ کیاہے

کم عمر رکشہ ڈرائیورروزمرہ حادثات میں اضافہ نوعمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد کی جائے

راجن پور (کرائم رپورٹر)راجن پور میں کم عمر رکشہ ڈرائیور موت بانٹنے لگے دس سے پندرہ سال کی عمر کے یہ نوجوان چاندگاڑیوں کو رفتار سے بھگاتے اور آؤ دیکھتے ہیں نہ تاؤ موڑ کاٹ لیتے ہیں روزمرہ حادثات میں اضافہ نوعمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد کی جائے تفصیل کے مطابق راجن پور شہر میں نوعمر لڑکے موٹرسائیکل رکشے اور پھٹہ رکشہ چلانے میں مصروف ہیں کئی من وزنی رکشہ چلاتے وقت خود یہ نوجوان حادثات کا شکار ہوئے ہیں خود تو حادثے کا شکار بنتے ہیں مگر سڑک پر چلنے والی دوسری گاڑیوں کیلئے بھی حادثے کا باعث بنتے ہیں شہریوں نے ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر راجن پور سے نوعمر رکشہ ڈرائیوروں کے رکشے چلانے پر فوری پابندی عائد کرنے کا مُطالبہ کیا ہے

نوآباد کالونیوں میں نکاسی آب کے مسائل کی بھرمار گھروں کا گندہ پانی جمع ہوکر جوہڑوں میں تبدیل مچھروں کی افزائش سے ڈینگی اور دیگر خطرناک امراض کے پھیلاؤ کا خدشہ

راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور ،نوآباد کالونیوں میں نکاسی آب کے مسائل کی بھرمار گھروں کا گندہ پانی جمع ہوکر جوہڑوں میں تبدیل مچھروں کی افزائش سے ڈینگی اور دیگر خطرناک امراض کے پھیلاؤ کا خدشہ لاحق ایڈمنسٹریٹر ضلع نوٹس لیں تفصیل کے مطابق لانگ کالونی عیدگاہ کالونی پرہار کالونی سمیت دیگر کالونیوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے ٹی ایم اے دفتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں مگر ان کے دیرینہ مسائل جن میں نکاسی آب اور آمدورفت کیلئے سولنگ کی تعمیر کو آج تک حل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں ان کا کہنا ہے کہ نکاسی آب نہ ہونے سے نالیوں کا پانی تالابوں میں تبدیل ہوچکا ہے جہاں مچھروں کی افزائش ہورہی ہے اسی طرح سولنگ نہ ہونے سے بارش کے ایام میں وہ آمدورفت میں شدید مشکلات کا شکار ہوتے ہیں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر محمد آمین اویسی اور دیگر حکام سے نوٹس لینے اور ریلیف فراہم کرنے کا مُطالبہ کیا ہے

محکمہ زکواۃ ضلع راجن پورکی جانب سے ماہِ رمضان سے قبل گذارہ الاؤنس فراہم کرنے کیلئے مقامی زکواۃ کمیٹیوں کو فنڈز جاری

راجن پور (کرائم رپورٹر) محکمہ زکواۃ ضلع راجن پورکی جانب سے ماہِ رمضان سے قبل گذارہ الاؤنس فراہم کرنے کیلئے مقامی زکواۃ کمیٹیوں کو فنڈز جاری ،سیاسی طور پر نامزد چئیرمینوں نے بااثر اور سفارشی افراد کو چیک جاری کردیئے غریب اور حقدار منہ تکتے رہ گئے سیکرٹری زکواۃ پنجاب ضلع راجن پور میں زکواۃ کی بندر بانٹ کا نوٹس لیں تفصیل کے مُطابق محکمہ زکواۃ کی جانب سے نادار افراد اور بیو کیلئے فی کس تین ہزار روپے سے پانچ ہزار روپے گذارہ الاؤنس جبکہ غریب اور نادار افراد کی بچیوں کے جہیز کیلئے دس ہزار روپے تک کے فنڈز ہر یونین کونسل کے مقامی چئیر مینوں کو جاری کئے مگر ان بااختیار چئیر مینوں نے نادار اور غریب افراد کی سکروٹنی کئے بغیر بااثر اور سفارشی افراد کو امدادی چیک جاری کئے یونین کونسل شرقی اور غربی کے مستحقین صابل مائی ،محمدانور ،واحد بخش ودیگر نے محکمہ زکواۃحکومت پنجاب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیادوں پر گراں فروشوں کے خلاف کاروائی میں مصروفِ عمل ہیں

راجن پور (کرائم رپورٹر) عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلئے حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر ضلعی اِنتظامیہ اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیادوں پر گراں فروشوں کے خلاف کاروائی میں مصروفِ عمل ہیں شہری گراں فروشوں کی نشاندہی کریں انتظامیہ بھرپور ایکشن لے گی ان خیالات کا اِظہار اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار نے ایک ملاقات کے دَوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ سبزیوں پھلوں کے ریٹس کی مانیٹرنگ کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر آفیسران سبزی مَنڈی میں بولی کے عمل کی مانیٹرنگ کررہے ہیں جس سے اشیاء کی قیمتیں اَب کم ہو گئیں ہیں اُن کا کہنا تھا کہ شہری انتظامیہ کی مقررہ نرخنامے کے مُطابق ہی اشیاء خریدنے پر اصرار کریں اور گراں فروشی کے مُرتکب افراد کے بارے میں انتظامیہ کو معلومات فراہم کریں

امسال سالانہ بجٹ میں اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے مہنگائی میں کئی گناء اضافے نے قوت خرید چھین لی ہےسلیم اکبر جسکانی

راجن پور (کرائم رپورٹر)امسال سالانہ بجٹ میں اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے مہنگائی میں کئی گناء اضافے نے قوت خرید چھین لی ہے ان خیالات کا اِظہار ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین سلیم اکبر جسکانی نے ایک ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اساتذہ سے تدریسی ڈیوٹیوں کے ساتھ ساتھ سیلاب یا قدرتی آفات کے مواقع پر اضافی ڈیوٹیاں بھی لیتی ہے مگر اُس کا مُعاوضہ نہیں دیتی موجودہ دور میں بجلی ،گیس اور پانی کے بلوں کے نرخوں میں کئی گناء اضافہ ہو چکا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے نے متوسط طبقے سے قوتِ خرید بھی چھین لی ہے انہوں نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں اساتذہ کی تنخواہوں میں لازمی اضافہ کیا جائے

نواحی علاقہ کوٹلہ احمد میں 8 مسلح افراد کا غریب بوڑھی محنت کش خاتون کے پلاٹ پر قبضہ ،دوران قبضہ مزاحمت پر بوڑھی خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے اُس کے بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

راجن پور (کرائم رپورٹر) نواحی علاقہ کوٹلہ احمد میں 8 مسلح افراد کا غریب بوڑھی محنت کش خاتون کے پلاٹ پر قبضہ ،دوران قبضہ مزاحمت پر بوڑھی خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے اُس کے بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا بوڑھی متاثرہ خاتون انصاف کے حصول کیلئے ڈسٹر کٹ پولیس آفس پہنچ گئی وزیراعلیٰ پنجاب انصاف دِلائیں تفصیل کے مُطابق کوٹلہ احمد کی محنت کش خاتون منڑ مائی زوجہ عبدالکریم نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہے اُس نے جمع پونجی سے چھ سال قبل پلاٹ خریدا جس پر ملزمان مظہر حسین پرویز سلیم فرید بخش نصراللہ وغیرہ نے قبضے کی ٹھان رکھی تھی ملزمان نے بہانے سے پلاٹ کی دیوار گرادی اور قبضہ جمانا شروع کردیا جب وہ اور اُس کے بچے مزاحمت کیلئے بڑھے تو مسلح ملزمان نے اُنہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور اُس کے کپڑے پھاڑ دیئے اور اُسے دھکے دیئے متاثرہ خاتون کے مطابق اُس نے انصاف کے حصول کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کودرخواست گذاری ہے خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف سے مُطالبہ کیا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں اس لئے اُسے فوری اِنصاف اور اُس کے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے

ضلع راجن پورمیں انٹر میڈیٹ کے مختلف امتحانی مراکز جن میں گرلز ڈگری کالج راجن پور، پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور، بوائز و گرلز ہائی سکول راجن پورکا دورہ کیامحمد ارشد گوپانگ

راجن پور ( کرائم رپورٹر) ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ نے ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی ہدایت پر آج ضلع راجن پورمیں انٹر میڈیٹ کے مختلف امتحانی مراکز جن میں گرلز ڈگری کالج راجن پور، پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور، بوائز و گرلز ہائی سکول راجن پورکا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے مراکز کے امیدواروں کے پیپر، ڈسپلن،پولیس ڈیوٹی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے سپر ینٹنڈ نٹ مراکز اور نگران عملہ کو ہدایت کی کہ سینٹرمیں ہونے والے امتحانات بالکل شفاف طریقے سے ہونے چاہیں کسی قسم کا حل شدہ مواد نہیں ہونا چاہئے اور اپنی نگرانی دیانت داری کے ساتھ کریں۔ اور نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے۔کسی طالب علم کے پاس کسی قسم کی نقل کا مواد اور موبائل نہیں ہونا چاہئے۔


نوٹ۔ فوٹو ای میل کر دیا گیا ہے۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن غریب بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن وؤچر سکیم میں توسیع کے بارویں مرحلے میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے اضلاع میں مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے لیئے وؤچرز جاری کرے گی

راجن پور( کرائم رپورٹر) ۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن غریب بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن وؤچر سکیم میں توسیع کے بارویں مرحلے میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے اضلاع میں مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے لیئے وؤچرز جاری کرے گی اس حوالے سے پیف کے شعبہ ابلاغ عامہ کی سربراہ عروج سلمان کی زیر سربراہی تین رکنی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورنجی سکولوں کے مالکان کو ترغیب دی کہ وہ مفت تعلیم کے اس منصوبے میں شامل ہو کر فروغ تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں ۔عروج سلمان نے سکول مالکان کو بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈیرہ غازی خان کی یونین کونسلوں مکول کلاں،چھابڑی، ناواں ، متفرق چیہان،جکھڑاامام شاہ،کھاکھی، کوٹ مبارک،شاہ صدر دین اور راجن پور کی یونین کونسلوں روجھان ، شاہ ولی ، عمر کوٹ، نور پور، جہاں پور اور پیر بخش شرقی کے نجی سکولوں سے پارٹنر شپ کرے گی۔ اس پارٹنر شپ کی بدولت ان یونین کونسلوں کے مستحق بچوں کو اپنے گھروں کے نزدیک مفت تعلیم کی سہولت حاصل ہو گی۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے شعبہ ابلاغ عامہ کی ٹیم نے عوامی آگاہی مہم کے دوران ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی مختلف یونین کونسلوں میں پبلک کیمپ لگائے ، لوگوں میں معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا اور والدین کو ترغیب دی کہ وہ اپنے بچوں کو سکول بھجیں

راجن پور کی ملک منظور کالونی میں پانچ مسلح افراد کا ڈکیتی کی نیت سے تاجر پر حملہ سوٹوں کے پے در پے وار سے تاجر لہولہان ڈیوٹی پر موجود میڈیکل آفیسر نے سات روز گذرنے کے باوجود میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا

راجن پور(کرائم رپورٹر)راجن پور کی ملک منظور کالونی میں پانچ مسلح افراد کا ڈکیتی کی نیت سے تاجر پر حملہ سوٹوں کے پے در پے وار سے تاجر لہولہان ڈیوٹی پر موجود میڈیکل آفیسر نے سات روز گذرنے کے باوجود میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا تاحال ملزمان کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی ملزمان سرعام سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس تحفظ فراہم کرے مزاری مارکیٹ کے تاجروں کا شدید احتجاج تفصیل کے مطابق مزاری مارکیٹ راجن پور کا تاجر غلام سرور صبح سویرے گھر سے دوکان پر آنے کیلئے نکلا کہ گلی کے نکڑ پر موجود ملزمان اسلم سرگانی ،اعظم ،حقنواز اور دیگر نے اسے دبوچ لیا اور جیب سے رقم مبلغ ایک لاکھ 70 ہزار روپے نکال لئے قبل ازیں رقم چھیننے میں مزاحمت پر ملزمان نے سوٹوں کے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کرکے وہیں پھینک دیا اور فرار ہو گئے مضروب تاجر تین گھنٹے تک ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں تڑپتا رہا مگر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر رضوان احمدانی نے بجائے طبی امداد فراہم کرنے اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا اب مضروب کے میڈیکل سرٹیفکیٹ میں روڑے اٹکا رہا ہے متاثرہ تاجر غلام سرور بندیشہ نے صحافیوں کو بتلایا کہ اس کے ملزمان نے ڈاکٹر کو بھاری رشوت دے کر اس کا میڈیکل سرٹیفکیٹ رکوا رکھا ہے سات روز گذرنے کے باوجود تھانہ سٹی پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی ملزمان سے مجھے سخت جانی ومالی نقصان کا خدشہ لاحق ہے ملزمان اسکی دوکان کے آگے سے گذرتے اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سیکرٹری صحت پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

راجن پور میں شانِ اہلبیتؓ کی گستاخی پر جیو اور جنگ گروپ کے خلاف دینی سیاسی اور تاجر تنظیموں کا کچہری چوک میں احتجاجی

راجن پور(کرائم رپورٹر)راجن پور میں شانِ اہلبیتؓ کی گستاخی پر جیو اور جنگ گروپ کے خلاف دینی سیاسی اور تاجر تنظیموں کا کچہری چوک میں احتجاجی مظاہرہ میرشکیل الرحمن کی معافی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان تفصیل کے مطابق مارننگ شو میں شانِ اصحابؓ اور شانِ اہلبیتؓ میں گستاخی پر جیو اور جنگ گروپ کے خلاف راجن پور شہر میں ریلی نکالی گئی ریلی میں انجمن تاجران ،جمیعت علمائے اسلام ،جماعت اہلسنت ،تحریک منہاج القران ،پاکستان عوامی تحریک ،جماعت الدعوہ ،جماعت اسلامی اور پریس کلب راجن پور کے عہدیداروکارکنان کثیرتعداد میں شریک ہوئے ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پر جیو اور جنگ گروپ کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کچہری چوک راجن پور میں مظاہرے میں تبدیل ہوگئی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر انجمن تاجران علاؤالدین مزاری جمیعت علمائے اسلام کے ترجمان عبدالصمد درخواستی ،قاری نورالحسن رحیمی ،مولانا سعید احمد ،تحریک ختم نبوت ﷺ کے مولانا علی محمد صدیقی ،صدر پریس کلب امجد فاروق سمیت دیگر مقررین نے خطاب میں کہا کہ فحاشی پر مبنی مارننگ شوز بند کرائے جائیں جیو اور جنگ گروپ کے خلاف کاروائی تک احتجاج جاری رہے گاٹی وی شوز کے ذریعے انڈین ثقافت کو پھیلایا جارہا ہے اس پر پیمرا اور حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے حکو مت ایسے پروگراموں اورانڈین چینلز کو فوری بند کرائے احتجاج کے دوران چند مشتعل نوجوانوں نے جیو کے کیمرہ مین کے ساتھ تلخ کلامی بھی کی تاہم معاملے کو حل کردیا گیا ۔
نوٹ :فوٹوای میل کردیا ہے۔

ایچ ایس او پرویز خان احمدانی کو تبدیل کر کے راجن پور پولیس لائن حاضر کر دیا

راجن پور (کرائم رپورٹر)عوامی شکا یا ت پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل راجن پور نے جام پور تھانہ سٹی کے ایچ ایس او پرویز خان احمدانی کو تبدیل کر کے راجن پور پولیس لائن حاضر کر دیا

عوامی شکایات پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل راجن پور نے ماڈل تھانہ سٹی راجن پور کے ایچ ایس او محمد اصغر کو تبدیل کر کے مجاہد خان برمانی کو تعینات

راجن پور (کرائم رپورٹر)عوامی شکایات پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل راجن پور نے ماڈل تھانہ سٹی راجن پور کے ایچ ایس او محمد اصغر کو تبدیل کر کے مجاہد خان برمانی کو تعینات کیا ہے جنہوں نے چارج سنبھالتے ہی تین دن کی چھٹی پر چلے گئے

Saturday, 24 May 2014

دائری

 

دائری

حواکی اور تین بیٹیاں ونی ،کاروکاری اور غیرت کے نام پر قتل

رپورٹ:۔حسنین عباس سونترہ

ونی ،کاروکاری اور غیرت کے نام پر قتل و غارت کے واقعات سخت قوانین کی موجودگی میں بھی عام ہو رہے ہیں اس کی وجہ جاہلانہ رسم و رواج،تعلیم کی کمی ،اسلامی تعلیمات سے دوری اور سسٹم میں موجود خرابیوں کو قرار دیا جاتا ہے ان وجوہات پر بننے والی جرم کہانی کے واقعات سن کر انسان ششدر رہ جاتا ہے اس جرم کہانی کی بنیاد شک و شبہ سے ہی شروع ہو کر مفروضوں پر اختتام پذیر ہوتی ہے جو انسانی جبلتوں کا ایک خاصہ ہے صنفی عدم مساوات کے باعث عورت کو ہمارا معاشرہ کوئی مقام دینے کو تیار نہیں اکثر پنجائتی فیصلوں میں بھی عورت کو ذلیل و رسوا کر کے نئی نسل کو بھی اس کی حیثیت بارے پیغام دئیے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور ہماری زندگی میں پائے جانے والے تمام مسائل کا حل موجود ہے وہ کسی بھی حالت میں انسانی قتل کو جائز قرار نہیں دیتا صرف ریاست ہی یہ اختیار رکھتی ہے اگر میاں بیوی کے درمیان معاملات حل نہ ہو پا رہے ہوں تو طلاق کا آپشن موجود ہے تاہم ایسا نہیں ہوتا ضلع راجن پور میں گذشتہ 5ماہ کے دوران 15خواتین کاروکاری کی نظر ہو چکی ہیں ۔گذشتہ دنوں راجن پور کے نواحی علاقے کوٹلہ اندروں کی بستی رڑونجے میں ایک ہی رات میں تین عورتوں کو کاروکاری کے الزام میں قتل کر دیا گیا تینوں خواتین شادی شدہ تھیں ورثاء کا کہنا ہے کہ خواتین کا چال چلن درست نہیں تھا ۔قتل ہونے والی مسماۃ تسلیم مائی کو اس کے خاوند اللہ بخش نے چہرہ پر بارہ بور پستول سے فائر کر کے قتل کیا،مسماۃرخسانہ مائی کو اس کے بھائی خدا بخش نے چہرہ پر فائر کر کے قتل کیا اسی طرح مسماۃ نسیم مائی کو اس کے دیور عبدالقادر نے چہرے پر دو فائر کر کے قتل کیا تینوں قتل ایک حویلی کے اندر علیحدہ علیحدہ مکانوں میں ہوئے تاہم تینوں کو ایک ہی الزام اور ایک ہی طریقے سے سوتے ہوئے چہروں پر فائر کر کے قتل کیا گیا ۔نسیم مائی کی عمر 35سال اور وہ چار بچوں کی ماں تھی جبکہ تسلیم مائی اور رخسانہ کی عمریں 22سے25سال ہیں ۔ تینوں قاتل آ پس میں رشتہ دار ہیں ۔مرنے والی خواتین کو جن کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں قتل کیا گیا ہے وہ بھی رشتہ داروں میں شامل ہیں جبکہ دو افراد برادری سے باہر کے ہیں اس لرزہ خیز واردات کا پس منظر یو ں بیان کیا گیا ہے کہ خواتین کے ورثاء کو تین چار ماہ سے شک تھا کہ ان تینوں کے تعلقات ہیں اس شبہ میں مار پٹائی بھی کی گئی مگر کچھ ثابت نہ ہو سکا واردات سے دو دن قبل ایک خاتون کے پاس سے موبائل فون برآمد ہوا ان پر آنے والی کالز کے نمبروں پر اسی خاتون سے فون کرائے گئے یوں ان کے ناجائز مراسم کا بھانڈا پھوٹ گیا قاتلوں نے پہلے کالے مردوں کو قتل کرنے کی کوشش کی مگر وہ راہ فرار اختیار کر کے ان کی دسترس سے دور چلے گئے جب وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے تو پھر خواتین کے قتل کو عملی جامعہ پہنایا اور رات ڈیڑھ بجے کے قریب ایک ہی وقت پر تینوں سفاک قاتلوں نے سوئی ہوئی ان خواتین کے چہروں پر گولیاں برسا دیں جس پرتینوں خواتین نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ملزمان نے پولیس کے سامنے ڈکیٹی کا ڈرامہ رچایا پولیس نے ڈکیٹی کے شبہ میں 18,17افراد کو حراست میں لے لیا ۔ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل نے اس کا سخت نوٹس لیا اور موقع پر پہنچے اس سے تفتیشی افسران کی دلچسپی بڑھی اور حقیقت تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے اور اصل دو قاتلوں اللہ بخش ،عبدالقادراور چارملزمان کو پکڑ لیا گیا جبکہ مسماۃرخسانہ مائی کے قاتل خدا بخش عرف خمیسے پولیس کی گرفت سے نکل جانے میں کامیاب ہو گیا اس واقعہ کا ایک تشویش ناک پہلواور بھی سامنے آیا ہے کہ مفرور قاتل خدا بخش مرنے والی خواتین کے ساتھ ناجائز مراسم رکھنے والے ان چھ مردوں کی تاک میں ہے اس حوالے سے جو معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ ان کو قتل کئے بغیر خدا بخش گرفتاری نہیں دے گا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف اور دہشت پھیلی ہوئی ہے اور کئی زندگیوں کو خطرات کا سامنا ہے ۔ اس جرم کہانی کا ابھی اختتام نہیں ہوا تین انسانی قتل کے ساتھ اس کی شروعات ہوئیں اختتام تک اور کتنی جانیں اس کی بھینٹ چڑھ جائیں گی اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم انتظامیہ کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں کہ وہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار کس طرح نبھا پاتی ہے تاہم اب تک ابتدائی تفتیش میں روائتی طریقے ہی استعمال ہوئے ہیں سچ کو جھوٹ کے ذریعے ہی پیش کیا گیا ہے ۔

ضلع راجن پور میں تعلیمی شعبہ کو درپیش مسائل اور مواقع کے موضوع پر ’’ضلعی کل جماعتی اجلاس ‘‘ کا انعقاد زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز(آئی سیپس) اور الف اعلان کے اشتراک سے ذائقہ ریسٹورنٹ راجن پور میں کیا گیا

 

 

راجن پور(کرائم رپورٹر) ضلع راجن پور میں تعلیمی شعبہ کو درپیش مسائل اور مواقع کے موضوع پر ’’ضلعی کل جماعتی اجلاس ‘‘ کا انعقاد زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز(آئی سیپس) اور الف اعلان کے اشتراک سے ذائقہ ریسٹورنٹ راجن پور میں کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ(ن) پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی،پاکستان سرائیکی پارٹی ، آل پاکستان مسلم لیگ، عوامی ورکر پارٹی ، متحدہ دینی محاذ ارکان اسمبلی اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی ۔جن کے سامنے آئی سیپس کے ریسرچ فیلو نے عوامی مسائل کے 9 نکات رکھے جن میں پنجاب میں مفت اور تعلیم کے آرڈنینس کا نفاذ آئین کے مطابق سکول ایجوکیشن بجٹ میں اضافہ اور فراہمی ،سکولوں میں مرحلہ وار داخلہ ،اساتذہ کی تعیناتی اور ان کے حل کے لئے عوام کی طرف سے اپیل کی گئی۔ آئی سیپس کے ریسرچ فیلو احمد علی نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ تعلیم اور سیاست کو علیحدہ کرنا مشکل ہے کیونکہ سیاست کے بغیر تعلیمی ترقی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے آرٹیکل25/Aکا آرڈینس خوش آئند بات ہے مگر اس پر عمل درآمد بہت ضروری ہے اور اس کے لئے مرحلہ وار پلاننگ کی جائے تاکہ ہر ایک چیز کو وقت کے ساتھ ساتھ ٹھیک کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا مسلہ ہے جس سے تمام جماعتیں متفق ہیں اور یہی وقت ہے کہ تمام جماعتیں سیاسی دشمنیوں کو نظر انداز کرکے تعلیم کے لئے گٹھ جوڑ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کو مطلوبہ نتائج حاصل کرنے اور اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں بہت سی مشکلات درپیش ہیں جس کے نتیجہ کے طور پر موثر تعلیم کے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کیے جاسکے۔ اس ضمن میں سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں کو شعبہ تعلیم کے مسائل سے آگاہ کرنا اور ان مسائل کے حل کے عمل میں شامل کرنا از حد ضروری ہے۔ مذکورہ ضلعی کل جماعتی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف گبول مسلملیگ(ن)کی جانب سے حسین فریدی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قمر زمان ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی کی جانب سے محمد اشرف بندیشہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے محمد علی ایڈووکیٹ اور طاہر حسین فیضی سریئکی پارٹی کی طرف سے کامریڈ ڈمہ سمیت دیگر ارکان اسمبلی و رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی اور تعلیمی صورتحال پر اپنی سفارشات پیش کیں۔تمام جماعتوں نے راجن پور کے لئے پیش کئے گئے اصلاحاتی ایجنڈا کو اپنانے کی یاداشت پہ دستخط کئے اور اس ارادے کا اظہار کیا کہ وہ مل کر راجن پورمیں شعبہ تعلیم کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی اور اس ایجنڈا کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا

بنگلہ دھینگن دو نمبر ایرانی سمگل شدہ پٹرول کا تجارتی مرکز بن گیا ہر دوکان کے سامنے پٹرول کے اسٹال سج گئے سول ڈیفنس نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلیں

راجن پور (کرائم رپورٹر)بنگلہ دھینگن دو نمبر ایرانی سمگل شدہ پٹرول کا تجارتی مرکز بن گیا ہر دوکان کے سامنے پٹرول کے اسٹال سج گئے سول ڈیفنس نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلیں،مہنگے داموں پٹرول کی فروخت بند کرائی جائے عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق بنگلہ دھینگن دو نمبر پٹرول کی فروخت کا مرکز بن گیا ہر دوکان ،ہر کیبن کے سامنے سرعام ایرانی پٹرول کی فروخت کے اسٹال سج گئے ،دو نمبر پٹرول کی مہنگے داموں فروخت سے نہ صرف لوگوں کی جیبیں خالی ہو رہی ہیں بلکہ موٹر سائیکل کے انجن بھی متاثر ہورہے ہیں ،عوامی سماجی حلقوں نیصحافیوں کو بتایا کہ سول ڈیفنس کا عملہ منتھلیاں لے کر خاموش ہے ۔انہوں نے ڈی سی او غازی امان اللہ سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دھینگن کو ایرانی پٹرول فروخت کرنے والوں سے پاک کیا جائے اور ان اسمگلروں کے خلاف سخت آپریشن شروع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دھینگن میں نہ صرف ایرانی پٹرول کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے بلکہ یہاں عطائی ڈاکٹروں نے موت گھر بھی کھول رکھے ہیں جہاں غریب مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے 

تمام یونین کونسل کے سیکریٹریز اپنی ذمہ داری کو ایمانداری ، قومی جذبے اور عوام کی خدمت کے لیئے استعمال

راجن پور (کرائم رپورٹر ) تمام یونین کونسل کے سیکریٹریز اپنی ذمہ داری کو ایمانداری ، قومی جذبے اور عوام کی خدمت کے لیئے استعمال کریں ۔ بچوں کی پیدائش و اموات و نکاح سرٹیفکیٹ کے اندارج کے لیئے گھر گھر جا کر یں۔ فلڈ ڈیوٹی ، ای پی آئی پروگرام اور ہینڈ پمپس کی بھی نگرانی کریں ۔ اچھے کام کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔ غفلت اور کوتاہی کرنے والے کو ہر گز معاف نہیں کیا جا ئے گا ۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے ضلع بھر کے یو نین کونسل کے سیکریٹریز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی محمد امین اویسی ، ڈی او سی ارشد گوپانگ، اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی ، ای ڈی او صحت فیاض لغاری بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یونین کونسلز کے سیکریٹریز کے پروموش کیسز کے لئے ڈی پی سی فوری طور پر بلا ئی جا ئے اور ان کے مسائل کے حل کے لیئے اے ڈی ایل جی کو ہدایات جاری کیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ آپ گورنمنٹ کے نمائندے ہیں آپ کے ذمے جو بھی کام لگایا جا ئے اسے پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھا ئیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیئے اپنے دفاتر کھلے رکھیں اور اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔ ڈی سی او نے اے ڈی ایل جی کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے یونین کونسل کے دفاتر کی مرمت اور سفیدی فوری طور پر کرائی جا ئے اور ان کی ترقی کے لیئے قوانین کے مطابق درخواستیں وصول کر کے فوری اقدامات کے جا ئیں ۔ ڈی سی او نے کہا ہے اگر کو ئی مسئلہ درپیش ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لا ئیں

مسلم لیگ ن کے بااثروڈیرے کا حکم مسلح افرادکی غریب کسانوں کی ملکیتی آراضی پر قبضے کی کوشش ناکام 4 حملہ آور پولیس کے حوالے جانی نقصان کا اندیشہ حکومت تحفظ فراہم کرے

راجن پور(کرائم رپورٹر)مسلم لیگ ن کے بااثروڈیرے کا حکم مسلح افرادکی غریب کسانوں کی ملکیتی آراضی پر قبضے کی کوشش ناکام 4 حملہ آور پولیس کے حوالے جانی نقصان کا اندیشہ حکومت تحفظ فراہم کرے متاثرین کا مطالبہ راجن پور کی نواحی بستی محمد رمضان ڈاہا کے رہائشی محمد رمضان ،خادم حسین ،کرم حسین ،غلام یٰسین ودیگراقوام ڈاہا نے میڈیا کو بتلایا کہ عرصہ پچاس سالوں سے اپنی ملکیتی آراضی کاشت کرتے چلے آرہے ہیں متاثرین کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سردارمحمد افضل خان دریشک اُن سے یہ آراضی چھیننا چاہتے ہیں آج سردار محمد افضل دریشک کے حکم پر چار مسلح افرادکاراور ٹریکٹر لے کر بستی ڈاہا پہنچے اور زمین پر قبضہ کرنا شروع کردیا متاثرین کے منع کر نے اور شور مچانے پر ملزمان نے ہوائی فائرنگ شروع کردی متاثرین نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان چاروں افراد کو قابو کرلیا اور ون فائیو پر کال کر کے پولیس بلوا لی تھانہ صدر پولیس نے چاروں ملزمان حراست میں لے کر کاروائی شروع کردی دوسری جانب متاثرہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتلایا کہ یہ بااثر سردار اور ہم انتہائی غریب لوگ ہیں یہ ہم سے ہماری ملکیتی آراضی چھیننا چاہتے ہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں ہمارے خاندانوں کو جانی ومالی نقصان کااندیشہ لاحق ہے جبکہ ملزمان کا ملکیتی ٹریکٹر اب بھی ہمارے رقبے میں کھڑا ہوا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے فوری انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

غریب متاثرین پر صفائی پیش کرنے کیلئے آگ پر چلنے کیلئے دباؤ غریب متاثرین کو سنگین نتائج کیلئے روزانہ دھمکیاں متاثرین کا جینا دوبھر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جانی ومالی تحفظ فراہم کریں

راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پور کی تحصیل روجہان میں قتل کے مقدمہ میں ملوث قاتلوں کو ریلیف دلوانے کیلئے بااثر وڈیرے شہ رسول بخش کا تاحال غریب متاثرین پر صفائی پیش کرنے کیلئے آگ پر چلنے کیلئے دباؤ غریب متاثرین کو سنگین نتائج کیلئے روزانہ دھمکیاں متاثرین کا جینا دوبھر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جانی ومالی تحفظ فراہم کریں تفصیل کے مطابق تحصیل روجہان کے رہائشیوں جام غلام اکبر ،جام جان محمد کے مطابق اُن کا آدمی قتل ہوا اب ملزمان ولی محمد نبی بخش عبدالستار اقوام جھلن کو قتل کے مقدمہ سے بچانے کیلئے وڈیرہ شہ رسول بخش نہ صرف اثرورسوخ استعمال کررہا ہے بلکہ وہ مقتول کے رشتے داروں کو جھوٹے اور بے بنیاد مقد مہ میں ملوث کراکر انہیں آگ پر چل کر بے گناہی ثابت کرنے کیلئے دباؤڈال رہا ہے متاثرہ خاندان کے مطابق ہم غریب آدمی تنہا بااثر وڈیرے کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہمارے دن اور راتیں خوف کے سائے میں گذر رہے ہیں ملزمان ولی محمد ،عبدالکریم وغیرہ وڈیرے شہ رسول بخش کے زور پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہم تمہارے خاندان کو ملیا میٹ کردیں گے ایسے میں کہاں جائیں اور کس سے منصفی طلب کریں ؟ کوئی سننے والا نہیں متاثرین نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے جانی ومالی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

چھ سالہ معصوم طالب علم کے ساتھ مبینہ بداخلاقی عمرکوٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پور کے علاقے عمرکوٹ میں اوباش کی چھ سالہ معصوم طالب علم کے ساتھ مبینہ بداخلاقی عمرکوٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق بیس سالہ اوباش شخص رجب علی نے چھ سالہ معصوم طالبعلم فضل عباس کو اُس وقت اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جب وہ سکول سے چھٹی کرکے گھر جارہا تھا واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ عمرکوٹ پولیس نے بھاری نفری پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی جنہوں نے ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

غریب ترین لوگوں کیلئے ہاؤس کم گارڈن اسکیم کے تحت رکھ فاضل پور میں 328افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی پلاٹوں کی جو الاٹمنٹ ہو چکی ہےمیاں شہباز شریف

راجن پور(کرائم رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے غریب ترین لوگوں کیلئے ہاؤس کم گارڈن اسکیم کے تحت رکھ فاضل پور میں 328افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی پلاٹوں کی جو الاٹمنٹ ہو چکی ہے اُن کو چائیے وہ انہیں آباد کریں۔ جو پلاٹ کو آباد نہیں کریگا اُن کیخلاف قانونی کاروائی کر کے پلاٹ واپس لے لیا جائیگا۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے پنجاب ہاؤس کم گارڈن اسکیم کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اِس موقع پر اے سی راجن پور چوہدری مختار ، ای ڈی او زراعت و پلاننگ ملک سیف الرحمن ، ای ڈی او فنانس و سی ڈی اصغر جلبانی ، سماجی تنظیم این آر ایس پی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ جن لوگوں کی الاٹمنٹ ہو چکی ہے وہ اُن کو آباد کریں ورنہ اُن سے قانونی کاروائی کر کے پلاٹ واپس لے لئے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے کہ غریب لوگوں کو آباد کر کے اُن کو خود کفیل بنایا جائے۔ ڈی سی او نے کہا کہ یہ لوگ اِس پلاٹ میں اپنے لئے کمرہ بنائیں اور کچھ حصوں میں سبزیاں اور پھل کاشت کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِن کو نہری پانی کے علاوہ بجلی اور پینے کیلئے صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اِس موقع پر این آر ایس پی کی پروگرام آفیسر حسینہ بلوچ نے بتایا کہ الاٹمنٹ کی بعد اِن لوگوں کو 15ہزار روپے مالی امداد بھی دی جاچکی ہے

ضلع راجن پور میں کوہِ سلیمان پر بارشوں کا سلسلہ جاری ،گذشتہ سے پیوستہ شب بارش کے نتیجے میں سیلابی پانی کی آمد میں اضافہ

راجن پور (کرائم رپورٹر) ضلع راجن پور میں کوہِ سلیمان پر بارشوں کا سلسلہ جاری ،گذشتہ سے پیوستہ شب بارش کے نتیجے میں سیلابی پانی کی آمد میں اضافہ سیلابی پانی موضع کوٹلہ رباعیت میں داخل ہو گیا حاجی پورشہر کی نواحی بستیاں مکمل طور پر زیرِ آب آگئیں حکومتِ پنجاب ممکنہ بڑے خطرے سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنائے حاجی پور ،سونہواہ ،چٹول ،کوٹلہ رباعیت سمیت دیگر متاثرہ مواضعات کے مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے لاکھ وعدے کئے مگر معمولی بارش کا پانی ہمارے گھروں میں داخل ہو گیا ہے جبکہ مون سون کا سیزن آنے والا ہے لاکھوں کیوسک کے سیلابی ریلے سے بچاؤ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہرسال قدرتی راستوں کی صفائی کے نام پر محکمہ انہار کڑوروں روپوں کے فنڈز ہڑپ کرجا تا ہے مگر علاقہ مکین ہرسال خانہ بدوشی کی زندگی گذارتے اور نہ صرف مالی بلکہ جانی نقصان سے دوچار ہوتے ہیں اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف سے سیلاب سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنے کامطالبہ کیا ہے

راجن پور کے نواحی موضع آسنی کے غریب کسانوں کی ملکیتی آراضی چھیننے والے بااثر مسلم لیگی وڈیرے سردار محمدافضل خان دریشک اور اُس کے بھیجے گئے4 غنڈوں کی بجائے 8 غریب کسانوں کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج

راجن پور (کرائم رپورٹر) مسلم لیگ ن کی قیادت کادباؤ یااعلیٰ پولیس آفیسر کا فون ،راجن پورپولیس کا انوکھا انصاف ،راجن پور کے نواحی موضع آسنی کے غریب کسانوں کی ملکیتی آراضی چھیننے والے بااثر مسلم لیگی وڈیرے سردار محمدافضل خان دریشک اور اُس کے بھیجے گئے4 غنڈوں کی بجائے 8 غریب کسانوں کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج ،غریب کسان انوکھے قانون پر سراپاء احتجاج غریب کسانوں محمدافضل ڈاہا سمیت دیگر نے صحافیوں کو بتلایا کہ موضع آسنی میں چالیس ایکڑ آراضی اُن کی ملکیتی ہے اور وہ کئی سوسالوں سے قابض ومالک چلے آرہے ہیں سابق چیف وہپ سردار نصراللہ خان دریشک کے بھانجے اور مسلم لیگ ن کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر سردار طارق خان دریشک کے بھائی سردار افضل خان دریشک اُن سے یہ ملکیتی آراضی چھیننا چاہتے ہیں ان کے مطابق سردار محمدافضل دریشک پہلے بھی حکومتی زورِ بازو پر کوٹلہ گانموں میں آراضی پر قبضہ کرچکے ہیں گذشتہ روز ان کے ہی چارغنڈے مسلح ہو کر آئے اور زمین پر ہل چلانا شروع کردیا ہمارا قصور یہ تھا کہ ہم نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر پولیس نے ہمارے گھروں پر حملہ آوروں پر مقدمہ درج کرنے کی بجائے اُلٹا ہم غریبوں پر مقدمہ درج کردیا ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ریونیو بھی ان کی ملکیت کو تسلیم کرتا ہے مگر اقتدار کے نشہ میں چُور یہ جاگیردار اب غریبوں کی زمینوں کو تکنے لگے ہیں انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انصاف فراہم کریں اور ہمیں جانی ومالی تحفظ فراہم کریں

سول ہسپتال فاضل پور کے میڈیکل آفیسر عبدالحکیم مستوئی پر ہسپتال آنے والے مریضوں کو دھتکارنے اور دھکے دے کر ہسپتال سے نکلوانے کا الزام

راجن پور (کرائم رپورٹر) سول ہسپتال فاضل پور کے میڈیکل آفیسر عبدالحکیم مستوئی پر ہسپتال آنے والے مریضوں کو دھتکارنے اور دھکے دے کر ہسپتال سے نکلوانے کا الزام ،کرپٹ ،راشی اور بداخلاق ڈاکٹر کو فوری تبدیل کیا جائے فاضل پور کے رہائشی محمدشفیع ولد غلام حسین قوم ڈاہر نے ڈسٹر کٹ کوآرڈینیشن آفیسر راجن پور غازی امان اللہ کودرخواست دی کہ وہ اپنے اہلِ خانہ تاج بی بی ،سمیعہ بی بی اور آسیہ کو لے کر سول ہسپتال فاضل پور گیا جہاں ڈاک ٹر مذکور دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھا جب دوستوں سے فارغ ہوا تو ہسپتال کے اوقات میں ادویات فروخت کرنے والے نمائندے آگئے جنہوں نے مزید ڈیڑ ھ گھنٹے لگا دیئے اس دوران میرے سمیت کئی افراد اپنے بچوں کی طبیعت دکھلانے کیلئے ہسپتال میں کئی گھنٹوں سے انتظار میں تھے اس دوران ہم نے دروازے پر کھڑے چپڑاسی کو کہا کہ وہ ڈاکٹر کو مریضوں کے بارے میں بتلائے ڈاکٹر عبدالحکیم کا یہ سننا تھا کہ کمرے سے باہر آگیا اور شدید زدوکوب کرتے ہوئے خواتین مریضوں کو دھکے دیئے اور مریضوں کو غلیظ گالیوں سے نواز تا رہا اور دھمکیاں دیں کہ جو کرنا ہے کرلو میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایم او مذکور کو معطل کرکے تحقیقات کی جائیں اور مریضوں خصوصاً خواتین کو غلیظ گالیوں سے نوازنے پر کاروائی کی جائے

راجن پورغیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری دس گھنٹے شہری جبکہ دیہی علاقوں میں پندرہ سے بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈ نگ کی جارہی ہے

 

راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پور شہراور گردونواح میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری دس گھنٹے شہری جبکہ دیہی علاقوں میں پندرہ سے بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈ نگ کی جارہی ہے جس سے کاروبار زندگی معطل ہو کررہ گیا ہے ادھر گرمی شروع ہوئی تو لوڈ شیڈ نگ بھی ساتھ آگئی جس سے شہری بلبلاء اُٹھے ہیں شہریوں نے میپکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری والے علاقوں کا وبال شہری علاقوں پر نہ ڈالا جائے

حکومت ایک سال گذرنے کے باوجود لوڈ شیڈ نگ پر قابو نہیں پاسکی محمدیوسف خان گبول

راجن پور (کرائم رپورٹر) صوبائی ٹکٹ ہولڈر پی پی پی سردار محمدیوسف خان گبول نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک سال گذرنے کے باوجود لوڈ شیڈ نگ پر قابو نہیں پاسکی جبکہ موجودہ حکومت نے الیکشن کے دوران بلند وبانگ دعوے کئے قبل ازیں پی پی پی کے دور حکو مت میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لوڈ شیڈ نگ کے خلاف مینارِ پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگا رکھا تھا اور عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب دستی پنکھے استعمال کرتے رہے آج وفاق میں اکثریتی پارٹی ہیں اب وہ لوڈ شیڈ نگ کو ختم کراکر عوام کو ریلیف کیوں نہیں فراہم کرتے راجن پور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کا دور حکومت سنہری تھا عوام آج بھی پی پی پی کے دور کویاد کرتے ہیں عوام کو ریلیف فراہم کیا ملازمین کی تنخواہوں میں بغیر ٹیکس لگائے اضافہ کیا اربوں روپوں کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے انشاء اللہ بہت جلد پی پی پی دوبارہ برسر اقتدار آکر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی

مردو خواتین اساتذہ عرصہ دراز سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگےصوبائی پارلیمانی سیکرٹری


راجن پور (کرائم رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری غیررسمی تعلیم پنجاب سردار عاطف حسین مزاری کا حلقہ انتخاب درجنوں مردو خواتین اساتذہ عرصہ دراز سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگے بچوں اور بچیوں کا مستقبل تباہ اے ای اوز ڈپٹی ڈی ای اوز بھی سفارش اور مبینہ رشوت کے باعث خاموش تفصیل کے مطابق حکومتِ پنجاب نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کررکھا ہے ہر ضلع میں ہفتہ وار میٹنگز میں ڈسٹر کٹ کی تعلیمی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے مگر تحصیل روجہان کے کچہ وپکے کے کئی پرائمری گرلز وبوائز سکول بند پڑے ہیں جہاں درجنوں مرد وخواتین اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں حیرت انگیز امر یہ ہے کہ کئی اساتذہ روزگار کے سلسلے میں دوسرے شہروں میں مقیم ہیں مگر وہ سرکار سے باقاعدگی کے ساتھ تنخواہیں وصول کررہے ہیں میراں پور ،ڈیرہ دلدار ،چک دلبر ،شاہ والی سمیت کئی علاقوں میں سنگل ٹیچر ز نے سکول کو سنبھال رکھا ہے جبکہ سیکنڈ بااثر اساتذہ اپنے نجی کاروبار میں مشغول ہیں یہاں یہ امر باعث حیرت ہے کہ مانیٹرنگ ٹیموں اور ڈسٹر کٹ ٹیچرز کی تعیناتی کے بعد بھی یہ اساتذہ اثرو رسوخ کے باعث سکولوں سے غائب ہیں عوامی حلقوں نے ایسے تمام غیر حاضر اساتذہ کو نکال باہر کرنے اور ان کی جگہ فریش گریجویٹس کو ملازمتیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے سکول آباد اور بچے بچیاں تعلیم حاصل کرسکیں گی ۔

Tuesday, 20 May 2014

روجھان ریلوے ٹریک دھماکہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ، 10مشتبہ افراد گرفتار

راجن پور(کرائم رپورٹر) روجھان ریلوے ٹریک دھماکہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ، 10مشتبہ افراد گرفتار ۔ زاہد محمود گوندل ،ڈی پی او راجن پورروجھان ریلوے ٹریک دھماکہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے دس مشتبہ افراد کو گرفتا رکر لیا گیا ہے۔ جن سے تفتیش کی جاری ہے۔زاہد محمود گوندل ،ڈسٹرکٹ پولیس راجن پو رکا مزید کہنا ہے کہ جب تک علاقہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک نہ کر دیا گیا تب تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔دہشت گردوں نے ملک کو غیر مستحکم کرنے اور علاقہ میں خوف و حراس پھیلانے کی نیت سے ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے اڑایا ہے۔ پہلے بھی اپنے تمام تروسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے۔روجھان ریلوے ٹریک دھماکے کے ملزمان کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

مسجد کے کمرے کو اسٹور بنایا ہوا ہے جس سے مسجد میں نماز پڑھنے کی جگہ نہیں رہی امیر مفتی ارشاد احمد حقانی

راجن پور(کرائم رپورٹر )جمیعت علماء اسلام کے تحصیل راجن پور کے امیر مفتی ارشاد احمد حقانی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹلہ نصیر کی مسجد کے تقدس کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ سکول کی انتظامیہ کے اقدامات کے باعث مسجد کا تقدس مجروع ہو رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے مسجد کے اندر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر رکھا ہے جبکہ مسجد کے کمرے کو اسٹور بنایا ہوا ہے جس سے مسجد میں نماز پڑھنے کی جگہ نہیں رہی اس طرح سکول انتظامیہ کی نااہلی سے مسجد کا تقدس مجروع ہو رہا ہے انہوں نے ڈی سی او راجن پور غازی اماناللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں اور اصلاح احوال کیلئے احکامات جاری کریں

دو افراد اور ان کا ایک مہمان مظفر گڑھ کے حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ہیں

راجن پور(کرائم رپورٹر )راجن پور کے رہائشی دو افراد اور ان کا ایک مہمان مظفر گڑھ کے حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔تفصیل کے مطابق راجن پور کے دو رہائشی اللہ وسایا دریشک ،عطاء اللہ اور ان کا ایک مہمان راجن پور سے بذریعہ کار احمد پور شرقیہ جا رہے تھے کے مظفر گڑ اور علی پور کے درمیان کار ایک ٹرالے سے ٹکرا گئی اللہ وسایا اور عظاء اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے مہمان کو فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان روانہ کر دیا گیا وہاں سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وہ بھی جانبر نہ ہو سکا

محمد پور کے نواحی قصبہ چک احمد پور کے درجنوں مکینوں نے ایک مظاہرہ کیا ہے جس میں انہوں نے ان کے زیر کاشت اراضی فوجی افسران کوالاٹ کرنے پر شدید اجتجاج کیا

 

راجن پور(کرائم رپورٹر )محمد پور کے نواحی قصبہ چک احمد پور کے درجنوں مکینوں نے ایک مظاہرہ کیا ہے جس میں انہوں نے ان کے زیر کاشت اراضی فوجی افسران کوالاٹ کرنے پر شدید اجتجاج کیا ۔ان متاثرین کا کہنا ہے کہ کئی نسلوں سے وہ جس اراضی کوکاشت کر رہے ہیں اس پر ان کا حق ہے مگر ریونیو افسران نے غلط رپورٹیں کر کے بیسوں خاندانوں کو ان کے حق سے محروم کر کے ان کی اولادوں کو بھی بے روزگار کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ 25مربع زرعی اراضی فوجیوں کو الاٹ کر دی گئی ہے جو سراسر زیادتی ہے حکومت انہیں ملکیتی حقوق دے اگر حکوت نے اسے منسوخ نہ کیا تو اجتجاجی تحریک شروع کریں گئے

cتھانہ روجہان کی حدود میں نصب 7کلو وزنی بم پھٹ گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ڈی ایس پی روجہان

راجن پور(کرائم رپورٹر )تھانہ روجہان کی حدود میں 7 کلو وزنی دیسی ساختہ بم پھٹنے سے 2فٹ ریلوے ٹریک تباہ ہو گئی پولیس نے کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا ڈی ایس پی روجہان کا کہنا ہے کہ بم ریلوے ٹریک کے ساتھ نصب کیا گیا تھا ۔تفصیل کے مطابق ڈیرہ کشمور سیکشن پراس سال کے دوران دہشت گردی کی تیسری واردات ہوئی ہے ۔گزشتہ شب تین چار بجے کے قریب تھانہ روجہان کی حدود میں نصب 7کلو وزنی بم پھٹ گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ڈی ایس پی روجہان فصیح اللہ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور کچھ مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ بم پہلے سے ہی نصب تھا مگر اس وقت کسی ٹرین کے آنے کا وقت نہیں تھا اس بارے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں اسی سیکشن پرٹرین بم دھماکے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہو چکی ہے جن میں سے کچھ گرفتار کیا جاچکا ہے اس واقع میں ملوث ملزمان کو بھی جلد گرفتا کر لیا جائے گا ۔یاد رہے کہ قبل ازیں مٹھن کوٹ کے نزدیک ٹرین بم دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ مٹھن کوٹ میں ریلوے پھاٹک کے قریب نصب بم کو ٹرین کے آنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیا گیا تھادہشت گردی کی اس تیسری واردات میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے

Monday, 19 May 2014

جو لوگ غریبوں اور مسکینوں کو کھانا کھلاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر راضی اور خوش ہوتا ہے۔ اللہ کی راہ پر خرچ کرنے سے اللہ تعالیٰ ان کی غائبانہ طور پر مدد کرتا ہے۔

راجن پور ( کرائم رپورٹر ) جو لوگ غریبوں اور مسکینوں کو کھانا کھلاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر راضی اور خوش ہوتا ہے۔ اللہ کی راہ پر خرچ کرنے سے اللہ تعالیٰ ان کی غائبانہ طور پر مدد کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے مدنی دستر خواں کے فوکل پرسن سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز اور ڈی سی او غازی امان اللہ ڈی سی او آفس کے کمپلکس کے کمیٹی روم میں مدنی دستر خواں کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی محمد امین اویسی ، ڈی او سی ارشد گوپانگ ،ای ڈی او فنانس ، ای ڈی او زراعت،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، صدرو جنرل سیکریٹری پریس کلب امجد فاروق،ندیم قریشی،اسحاق گبول،صدر انجمن تاجران ،مسلم لیگی راہنما،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ظہیر،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔فوکل پرسن حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ راجن پور کے لوگوں کے دل بہت بڑے ہیں لیکن اکثریت غریب ہے۔انہوں نے کہا کہ مدنی دسترخواں سے ہر فرد کو فائدہ ہوگا ۔ اس دستر خواں پر سستا اور معیار ی کھانا فراہم کیا جا ئے گا۔ اس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں غریب لوگ بہت زیادہ ہیں یہ پنجاب کا آخری ضلع ہے ۔ یہاں پر ایک طرف سے پہاڑوں پر بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے رودکوہی سیلاب زیادہ آتے ہیں ۔ محنتی اور جفاکش ہیں مزید انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ پروگرام خوش آئند ہے مدنی دستر خواں سے غریب عوام کو روز فائدہ ہوگا اور مخیر حضرات دل کھول کر اس کار ثواب میں اپنا حصہ بڑھ چڑھ کر شامل کریں

پنجاب حکومت صوبے کی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے مختلف پروگرامز پر عمل پیرا ہے شیر علی گورچانی


راجن پور (کرائم رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہا پنجاب حکومت صوبے کی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے مختلف پروگرامز پر عمل پیرا ہے اور اس مقصد کیلئے نئے مالی سال 2014-15 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبے کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے حقیقت پسندانہ ترجیحات کا تعین کیا جا رہا ہے تاکہ تیز رفتار ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے ۔ صوبے کی معیشت کوپائیدار بنیادو ں پر مستحکم بنا نے کیلئے وسائل کا درست اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں پنجاب اسمبلی میں راجن پورکے عوامی مسائل کے حل کے لئے لگائی گئی کھلی کچہری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف پاکستان میں غربت ،جہالت ، دہشت گردی اور بیروز گاری کے خاتمے کے خلاف جدو جہد کی علامت ہیں، قائداعظم سولر پارک بہاولپور کا رقبہ 10ہزار ایکڑ سے بڑھا کر 15ہزار ایکڑ کرنے اور 1000میگاواٹ کے سولر منصوبے کو بڑھا کر 1500میگاواٹ کرنے پرپوری قوم میاں شہبا زشریف کی شکر گزار ہے۔ پنجاب میں دیگر مقامات پر بھی چھوٹے سولر منصوبے لگائے جائیں گے چھوٹے سولر منصوبے لگانے کے لیے مختلف مقامات کی مکمل ٹیکنیکل سٹڈی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم سولر پارک میں سرمایہ کاروں کوتمام ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پرفراہم کریں گے اورسولر منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ آئندہ چار برس کے دوران صوبہ پنجاب میں 8فیصد شرح ترقی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تیز رفتار ترقی اور جامع اصلاحات کر کے عوام کا معیار زندگی مزید بلند کرنے اور پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے مزید وسائل فراہم کریں گے

فری سفری سہولت میسر کرنا سیاسی رہنماؤں کے منہ پر تمانچہ کے مترادف ہےراؤ محمد حاکم ایڈووکیٹ

راجن پور(کرائم رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما سابق نائب ناظم راؤ محمد حاکم ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ کوٹ مٹھن پتن پر صحافیوں کی جانب سے محدود وسائل کے باوجو د مسافروں کو فری سفری سروس فراہم کرنے کے لئے جو اقدام اٹھا رہے ہیں یہ کام سیاسی رہنماؤں کو کرنا چاہئے تھا ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی جانب سے فری سفری سہولت میسر کرنا سیاسی رہنماؤں کے منہ پر تمانچہ کے مترادف ہے مگر الٹا انہی سیاستدانوں کی آشیرباد سے ہی یہاں ہر سال عوام الناس کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے جبری کرایہ وصول کیا جاتا رہا ہے ، اوورلوڈنگ کی بنا پر کئی بار قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہر سال ڈی سی او کے حکم کے باوجود اوور لوڈنگ اور کرایوں میں اضافہ سے لوگ تنگ آچکے ،انہوں نے کہا میڈیا کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے میڈیا نے بھر پورجدوجہد کر رکھی ہے مگر یہ جو کشتیاں فری چلانے کا مشن میڈیا نے اپنے سر لے رکھا ہے اس سے وہ یہاں کے باثر غنڈوں کا سامنا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے کیونکہ ان غنڈوں کی روزی روتی میں خلل پڑنے کے باعث صحافیوں کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں میری ان تمام صحافیوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعاون جارہی رہے گا جنہوں نے اس کارِ خیر میں بھر پور کردار ادا کرہے

راجن پور تارحیم یا ر خان دریائی سفر عوام کے لئے پل صراط سے بھی کٹھن بن چکا

راجن پور(کرائم رپورٹر)راجن پور تارحیم یا ر خان دریائی سفر عوام کے لئے پل صراط سے بھی کٹھن بن چکا پل نمبر ایک پر یہاں کے با اثر خادم گرانی نامی شخص خود کوعوام دوست لیڈر ایم پی اے کانمائندہ ظاہر کر کے عوام الناس کے لئے دردِ سر بن چکا ہے خاص کر موٹر سائیکل سواروں کی تذلیل کرنے کے لئے دو کارندے تین تین سو روپے پر بھرتی کر رکھے ہیں جو ہر گزرنے والے موٹر سائیکلوں سے پولیس کی طرح انویسٹی گیشن کر تے ہیں ان میں جو بھی کرایہ پر چلانے والا پایا جائے تو انہیں دستِ گریباں ہو کر ان سے موٹر سائیکل چابیاں چھین لیتے ہیں گالم گلوچ کے علاوہ متعدد بار موٹر سائیکلوں کے انجن میں کبھی پانی تو کبھی ریت ڈال کر انہیں پریشان کیا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ لاری اڈے پر بھی گرانی نے جگا ٹیکس نافظ کر رکھا ہے لاری اڈے پر دوکانیں ماہانہ کی بنیاد پر کرایہ پر چڑھا رکھی ہیں اڈے پر ریڑھی بانوں سے بھتہ وصولی کی جانے لگی۔پل ٹوٹنے کی اطلاع پر کوریج کے سلسلے میں جانے والے صحافیوں نے جب دیکھا کہ گرانی کے کرائے کے غنڈے موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ بد تمیزی کے ساتھ پیش آرہے ہیں کرائے کے غنڈے ایک 70 سالہ محنت کش بزرگ جو بچوں کا پیٹ پالنے کی غرض سے کرایہ پر موٹر سائیکل چلاتا ہے اس کے گریبان سے پکڑ کر اسے ذلیل کر رہے تھے ،صحافیوں نے اس بزرگ کی مدد کرنے کے لئے انہیں پیار سے سمجھانا چاہا ان کے نہ ماننے پر جب کیمرہ آن کیا تو انہوں نے فرارہونا بہتر سمجھا ،مگر کچھ ہی دیر بعد ان کے لیڈر گرانی کی صحافیوں کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی اور سنگین نتائج سے بھگتنے کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا۔ صحافیوں کے مطابق کوٹ مٹھن پتن پر ہر سال گرمیوں میں اسی غنڈے کی آشیر باد سے اوو رلوڈ نگ اور دوگنا کرایہ وصولی پر کشتیاں چلائی جاتی ہیں ۔اوور لوڈنگ کی بنا پر ہر سال کشتیوں کو حادثے پیش آتے ہیں ۔اس بار میڈیا کی بھر پور کوشش سے ہیلپ لائن میڈیا ٹیم کی جانب سے پتن پر میٹر ون فری سروس کا آغاز کیا جارہا ہے جس سے گرانی سخت کرب میں مبتلا ہوچکا ہے اسکی لاکھوں روپے کی آمدنی ڈوپتی نظر آرہی ہے اس لئے وہ مختلف حربے استعمال کر کے صحافیوں کو جھوٹے مقدمات میں بند کرانے کی دھمکیاں دینے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔جبکہ ہیلپ لائن میڈیا ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ کسی غنڈے لفنگے یا بد معاشوں سے خوف کھانے والے نہیں عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے لئے فری سروس کے لئے کام جاری رہے گا

تحصیل میو نسپل ایڈمنسٹریشن راجن پور کے چھبیس اورتحصیل بھر کی یونین کونسلوں کے70 تعمیراتی کاموں کے ٹھیکے مبینہ طور پر پول ایم این اے ایم پی ایز کے نام پر آفیسران کی من پسند کنٹریکٹرز پر مہربانیاں رات گئے تک ٹھیکوں کی بندربانٹ کا سلسلہ جاری رہا

راجن پور(کرائم رپورٹر) تحصیل میو نسپل ایڈمنسٹریشن راجن پور کے چھبیس اورتحصیل بھر کی یونین کونسلوں کے70 تعمیراتی کاموں کے ٹھیکے مبینہ طور پر پول ایم این اے ایم پی ایز کے نام پر آفیسران کی من پسند کنٹریکٹرز پر مہربانیاں رات گئے تک ٹھیکوں کی بندربانٹ کا سلسلہ جاری رہا سرکار کو لاکھوں کا رگڑا کمشنر ڈی جی خان اورڈی سی او نوٹس لیں تفصیل کے مطابق راجن پور شہر کوٹ مٹھن اور فاضل پور سمیت دیہی یونین کو نسلوں میں متعدد تعمیراتی کاموں کے لئے ٹینڈرز طلب کئے گئے مگر ٹی ایم اے آفیسران اور کنٹریکٹرز نے مبینہ گٹھ جوڑ کے ذریعے ٹھیکوں کی بندر بانٹ کرلی کئی حقدارکنٹریکٹرزٹھیکہ لینے سے محروم رہے ٹھیکوں کے مبینہ پول ہو نے سے اب کنٹریکٹرز من پسند نرخوں پر تعمیراتی کام کریں گے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک ایم پی اے سردارعاطف مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی کے فون بھی کھڑکتے رہے جس پر ٹی ایم اے آفیسران نے کئی ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ دینے کی بابت صاف جواب دے دیااور کہہ دیا کہ سردارصاحبان نے ٹھیکیداروں کو کام دینے کی ہدایت کی ہے جس پر ٹھیکہ صرف انہی کنٹریکٹرز کو ملے گاایک کنٹریکٹر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتلایا کہ ایکسئین سے لے کر ٹی ایم او تک چار فی صد جبکہ سب انجئینر سے اکاؤنٹس تک تین فی صد مبینہ کمیشن کی بولی دینے والے کنٹریکٹرز کو کام الاٹ کئے گئے ہیں عوامی حلقوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کمشنر ڈی جی خان اور ڈی سی او سے میرٹ پر شفاف طریقے سے ٹینڈرز کا طریقہ اختیار نہ کرنے کا فوری نوٹس لینے اوران ٹھیکوں کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

3 لاکھ 19 ہزارروپے چوری کا الزام پر ایک ملزم گر فتا ر

 

راجن پور (کرائم رپورٹر) ماڈل تھا نہ سٹی میں3 لاکھ 19 ہزارروپے چوری کا الزام پر ایک ملزم گر فتا ر تفصیلات کے مطابق صیف عمرزوجہ سید قائم شاہ نے اوصاف کو بتا یا کہ میں کراچی میں رہتی تھی اور کچھ عرصہ پہلے راجن پورواپس آئی کراچی میں نے12 لاکھ روپے کا گھر فروخت کر کے 6 لاکھ روپے اپنے بیٹے کو دے اور2لاکھ روپے سے اپنی چھوٹی بیٹی کی شادی کی اور ایک لاکھ روپے سے اپنے شوہر کا رحیم یارخان سے آپریشن اور علاج کروایا بقایا 3 لاکھ روپے بینک میں تھے جن کو گزشتہ روز بینک سے نکلوائے اور ساتھ ہی 19ہزار روپے پرافٹ بھی جو میں گھر لے جا رہی تھی کہ ایک ریڑی والے سے سبزی لی اور3 لاکھ 19 ہزار روپے ریڑی پر بھول کر گھر جا پہنچی تو گھر میں رقم نہ تھی جس پر واپس ریڑی پر آئی اور ملزم ریڑی والے نے صاف انکار کر دیا اور میں پھر ماڈل تھا نہ سٹی میں آگئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی جبکہ تفتشی ASI کے مطا بق زوجہ سید قائم شاہ نے بینک سے ر قم نکلوائے جس کی ہم نے بینک سے تصدیق کی تو انہوں نے بھی بتایا کہ زوجہ سید قائم شاہ نے ہم سے3 لاکھ19 ہزار روپے نکلوائے ہیں جس کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے کا روائی شروع کر دی

ایک سو چالیس لیٹر دیسی شراب برآمد دو ملزمان گرفتار ایک فرار

راجن پور(کرائم رپورٹر)ٹھیڑی کالونی پر ماڈل تھانہ سٹی پولیس کا چھاپہ ایک سو چالیس لیٹر دیسی شراب برآمد دو ملزمان گرفتار ایک فرار تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹھیڑی کالونی پر ماڈل پولیس تھانہ نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور موقع پر ایک سو چالیس لیٹر دیسی شراب برآمد کی اور دوملزمان رفیق عرف فوجی عبدالرزاق عرف رزاقہ گرفتار جبکہ ملزم رفیق ولد کریم بخش موچی فرار اے ایس آئی شفیق الرحمان کے مطابق مقدمہ نمبر 292دفع 4/79درج کر کے کاروائی شروع کردی

سترہ سالہ رابعہ اغواء والدہ کی مدعیہ پر ماڈل تھانہ سٹی راجن پور میں مقدمہ درج

راجن پور (کرائم رپورٹر) سترہ سالہ رابعہ اغواء والدہ کی مدعیہ پر ماڈل تھانہ سٹی راجن پور میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق مدعیہ شمشاد مائی زوجہ عبدالمجید نے ماڈل تھانہ سٹی میں 300/14دفعہ 365B مقدمہ درج کروایا۔ جس میں بتایا کہ میں دوائی لینے ہسپتال گئی ہوئی تھی ۔میں گھر لوٹی تو میرے بیٹے مجاہد نے بتلایا کہ عارف ولد عاشق اور صابر ولد یا رمحمد سونترہ نے رابعہ کو اغواء کرگئے ہیں ۔ جبکہ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف جگہو ں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تاحال کوئی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاچکی ہے

ساؤتھ پنجاب کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جنوبی پنجاب میں ایک بہت بڑا سیاسی اتحاد بنایا جائیگا

راجن پور(کرائم رپورٹر) ساؤتھ پنجاب کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جنوبی پنجاب میں ایک بہت بڑا سیاسی اتحاد بنایا جائیگا یہ بات پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابدقریشی نیبتائی انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پسماندگی،غربت،مفلسی،،بیروزگاری،مہنگائی،صحت،زراعت،علم،پانی سمیت دیگر درینہ مسائل حل کرنے کیلئے جنوبی پنجاب کے تمام نئے و پرانے ایمانداراوردوسری بڑی پارٹیوں کے ذاتی وسیاسی مفادات کے آگے نہ جھکنے پرنظراندازکیے جانے والے سیاستدانوں،سابقہ،ایم پی اے،ایم این اے ضلعی وتحصیل ناظمین،تنظیموں،جماعتوں،گروپوں،وکلاؤصحافیوں،سول سوسائیٹیوں،طلبہ تنظیمیں،تاجروں اورہرطبقے کے لوگوں پرمشتمل ایک بہت بڑا سیاسی اتحاد بنایا جائیگا جوجنوبی پنجاب میں دوسری بڑی بڑی حکمران جماعتوں کی طرف سے ہمارے ورثہ میں چھوڑہے ہوئے مسائل پسماندگی،غربت،مفلسی،،بیروزگاری،مہنگائی،صحت،علم،پانی سمیت دیگر مسائل ٹھیک کرینگے اور جنوبی پنجاب کی عوام کو ان کا حق و سائل دلوائینگے اور ہم جنوبی پنجاب کی تمام جماعتوں ،لوگوں کو باقاعدہ پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے اوردعوت دینے کیلئے رابطے کر رہے ہیں اورہماریاکٹھاہونے کی جنوبی پنجاب کی عوام بہت جلدخوشخبری بھی سنے گی اورہم ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کے بعد جنوبی پنجاب میں تعلیم،روزگار،تعمیروترقی،خوشحالی،صاف و شفاف پانی،انصاف،سڑکوں کی تعمیر،بے گھر والوں کو آشیانہ،صحت و صفائی اور عوام کوہر قسم کے وسائل فراہم کرکے عام آدمی کا بھی معیار زندگی بلند کیا جائے گا ۔

پاکستان بھر میں ہونے والی بارشوں کے سبب دریاؤ ں میں پانی کناروں سے باہر نکل آیا نشتر گھاٹ فیری سروس کے چار پل ٹوٹ گئے ضلعی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

راجن پور (کرائم رپورٹر )پاکستان بھر میں ہونے والی بارشوں کے سبب دریاؤ ں میں پانی کناروں سے باہر نکل آیا نشتر گھاٹ فیری سروس کے چار پل ٹوٹ گئے ۔مسافروں اور زائرین کو متبادل انتظام نہ ہونے کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے دریا کے کنارے گذارنے پڑ رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق نشتر گھاٹ کے مقام پر پانچ میں سے چار پل بارشوں کا پانی آجانے سے ٹوٹ گئے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں مسافر پریشانی سے دو چار ہیں کیونکہ ضلعی انتظامیہ کئی روز گذرنے کے باوجود لا تعلق بنی ہوئی ہے خواتین اور بوڑھے بچے پریشا نی کے عالم میں دریا کے کنارے پڑے رہتے ہیں انتظامیہ کے رویے سے ایسا لگتا ہے کہ حالات کی بہتری ان کی ذمہ داری نہیں ۔سیاسی و سماجی حلقوں جام فیض اللہ ،شعیب پنوار،غلام اکبر،رحیم بخش و دیگر نے حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

بچوں کی صحت و صفائی اور کھانے پینے کے معیار کی نگرانی کیلئے کمیٹی بنا دی ہے

راجن پور(کرائم رپورٹر) بچوں کی صحت و صفائی اور کھانے پینے کے معیار کی نگرانی کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ جو وقتاً فوقتاً چیک کرتی رہے گی۔ یہ یتیموں اور غریبوں کے بچے ہیں۔ اِن سے پیار کریں اور احساسِ کمتری کا شکار نہ ہونے دیں۔ اِ ن خیالات کا اظہار ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ نے گورننگ باڈی دانش سکول بطور چیئر مین صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اِس گورننگ باڈی کے اجلاس میں دانش سکول کے متعلقہ مسائل زیرِ بحث لائے گئے۔ سکو ل کے ترقیاتی کاموں کیلئے ہموار زمین برائے گراسی لان اور زرعی اراضی کیلئے طے پایا گیا کہ دانش سکول کیاکہ انتظامیہ اپنے طور پر محکمہ انہار سے ایک الگ نہری موگہ اور چک بندی منظور کرائے ۔ پرنسپل نے بتایا کہ اِس سلسلہ میں 20لاکھ روپے کا ایسٹی میٹ جمع کرا دیا ہے ۔ چیئر مین نے کہا کہ حتمی منظوری کیلئے دانش سکول اتھارٹی کو لکھا جائے۔ پرنسپل دانش سکول نے زرخیز زمین کیلئے باہر سے زرخیز مٹی کے استعمال کیلئے باڈی سے اجازت طلب کی جس کی متفقہ طور پر باڈی نے اجازت دے دی۔ اجلاس میں دانش سکول میں ملازمین کی کمی کو پورا کرنے اور اُن کے انٹرویو کیلئے باڈی کے سامنے مسئلہ پیش کیا جس پر باڈی نے کہا کہ دانش سکول کی اتھارٹی کی منظوری کے بعد میرٹ کیمطابق بھرتیاں کی جائیں۔ دانش سکول کے گرلز سیکشن کی پرنسپل نے بتایا کہ سکول میں 2اردو ٹیچر اور ایک میتھ ٹیچر کی کمی ہے جس پر چیئر مین باڈی نے قوانین کیمطابق بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے ۔ اور سکول میں مسجد کی عدم موجودگی کامسئلہ بھی زیرِ بحث لایا گیا۔ جس پر چیئر مین نے کہا کہ فنڈز کی کمی وجہ سے کسی مخیر حضرات کی مدد سے اتھارٹی کی منظوری کے بعد مسجد تعمیر کی جائے گی۔ اجلاس میں دانش سکول کے مختلف مسائل کے بارے میں بھی چیئرمین کو آگاہ کیا گیا جو بطور چیئرمین ڈی سی او نے حل کیلئے یقین دہانی کرائی۔ اِس موقع پر ڈی او پلاننگ نے بتایا کہ سکول کیلئے ٹیرف بدل گیا ہے اور بجلی کا مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے

بارڈر ملٹری پولیس کو پنجاب پولیس میں ضم کر نے کا فصیلہ

راجن پور(کرائم رپورٹر) بارڈر ملٹری پولیس کو پنجاب پولیس میں ضم کر دیا جائے گا پنجاب پولیس کی قبائلی علاقوں تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گائیں موجود ہیں کچے کے علاقے میں اپریشن کے بعد 30چوکیاں قائم کر کے 400پولیس اہلکاران تعینات کئے گئے ہیں جس کے بعد ان علاقوں میں مثالی امن قائم ہے تھانہ کلچر ختم کرنے کیلئے عوام دوست ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں شہادت کے بغیر پولیس گرفتاری نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہار ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل نے ڈی پی اہ آفس میں خواجہ فرید جر ئلسٹ فورم کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کچے کے جرائم پیشہ افراد اپریشن کے دوران فرار ہو کر قبائلی علاقوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں ہم نے پنجاب حکومت سے بارڈر ملٹری پولیس کو پنجاب پولیس میں ضم کر کے ان علاقوں تک پنجاب پولیس کو رسائی دینے کی تجویز دی ہے اس سے قبل بھی ڈی پی اوز یہ تجویز دے چکے ہیں اس مقصد کیلئے 1991 ؁سے باردر ملٹری پولیس کی بھرتی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ سینکڑوں کلو میٹر پر پھیلے ہوئے قبائلی علاقے کی آبادی 18ہزار افراد پر مشتمل ہے جبکہ 240باردر ملٹری پولیس کے اہکار تعینات ہیں بارڈر ملٹری پولیس کے ضم ہونے کے بعد پنجاب پولیس کو ان علاقوں میں قائم کریمنل کی محفوظ پناہ گائیں ختم کرنے کا موقع ملے گا انہوں نے بتایا کہ راجن پور کے ٹرین بم دھماکے کے 14ملزمان میں سے 6کو گرفتار کیا جا چکا ہے 190کلو میٹر ریلوے ٹریک کی حفاظت کیلئے 100 مقامی رضاکار پولیس کے ہمراہ تعینات ہیں ۔2014 ؁میں ضلع بھر میں کاروکاری کے 5مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔فرقہ واریت کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر اظہر سرائی کے قاتلوں کو گرفتا نہیں کیا جا سکا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران 110ملازمین کی تنزلی کی گئی ہے جس میں 11ایس آئی،6اے ایس آئی،8ہیڈ کانسٹیبلا ن شامل ہیں جبکہ 83کانسٹیبلان کو معطل یا دیگر سزائیں دی گئی ہیں

نشتر گھاٹ پل ہر سال15اپریل کو توڑ دیا جاتا ہے مگر امسال دریاؤں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے مقررہ سرکاری مدت سے ایک ماہ تاخیر کے بعد پل کو بند کیا گیا ہے

راجن پور(کرائم رپورٹر) نشتر گھاٹ پر عارضی کشتیوں کے پل کو مدت پوری ہونے پر توڑ کر موٹر بوٹس چلادی گئی ہیں دریا میں طغیانی کے باعث ٹوٹنے والی چار پلوں کی مرمت کرکے انہیں ٹریفک کیلئے چالو کر دیا گیا ہے ۔نشتر گھاٹ پل ہر سال15اپریل کو توڑ دیا جاتا ہے مگر امسال دریاؤں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے مقررہ سرکاری مدت سے ایک ماہ تاخیر کے بعد پل کو بند کیا گیا ہے ۔نشتر گھاٹ فیری سروس پر 5پل تعمیر کئے گئے تھے چند روز طغیانی کے باعث چار پل ٹوٹ گئے تھے جن کی مرمت کر دی گئی ہے جبکہ بڑے پل کو چھ ماہ کیلئے توڑ دیا گیا ہے اس جگہ سے اب مسافروں اور زائرین کو موٹر بوٹس کے ذریعے دریا عبور کرایا جا رہا ہے

ناقص حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت کرائی جائے ۔ حفاظتی فخر بند کے ساتھ 20,20فٹ گہرے گڑھے پڑے ہوئے ہیں

راجن پور(کرائم رپورٹر) ناقص حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت کرائی جائے ۔ حفاظتی فخر بند کے ساتھ 20,20فٹ گہرے گڑھے پڑے ہوئے ہیں معمولی سیلاب میں حفاظتی بند میں شگاف ڈال سکتے ہیں ۔عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق 2010کے سیلاب کے دوران حفاظتی بند میں پڑنے والے شگاف ابھی تک پر نہیں کئے جا سکے۔2012 ؁ میں ان کی تعمیر ومرمت کا کام کیا گیا تھا مگر انہیں مضبوط نہ بنایا جا سکا اور لوگوں نے اس کے خلاف پنجاب حکومت کو درخواستیں بھی ارسال کی تھیں اور اس میں ہونے والی کرپشن کی واضح نشاندہی کی تھی ۔مسلم لیگی ن کے نائب صدر میاں شوکت حسین،کریم بخش ،جاوید احمد نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان گڑھوں کو بند کرا کر حفاظتی بندوں کو مظبوط بنایا جائے

تحصیل راجن پور کا انتخابی اجلاس جامع مسجد نمرہ ضیا ء شہیدروڈ راجن پور میں استاذ العلما مولانا غلام یسین شا کر کی زیر صدارت منعقد ہوا

راجن پور ( کرائم رپورٹر ) جمعیت اسلام (ف) تحصیل راجن پور کا انتخابی اجلاس جامع مسجد نمرہ ضیا ء شہیدروڈ راجن پور میں استاذ العلما مولانا غلام یسین شا کر کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں ضلعی نا ظم انتخاب مولانا ابو بکر عبدا للہ تحصیل نا ظم انتخاب خان زمان خان نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی اور خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء کا کام خدا کی زمین پر خدا کا نظام نافد کرنا ہے اور یہ بھی ردس وتدریس وتبلیع کیطرح دین کا ایک اہم فریضہ اور عبادت ہے بعد ازاں متفقہ طورپر مفتی ارشاد احمد حقانی کو تحصیل راجن پور کا امیر اور محترم خان زمان خان کو جنرل سیکر ٹری نا مزد کیا گیا اور اسکے بعد تحصیل با ڈی کا اعلان کیا گیا جسکے مطابق مولانا ظفر اللہ سیال سر پر ست اور مفتی امداد اللہ نا ئب امیر اول ،مولانا خلیفہ خلیل الرحمن نائب ا میر د و ئم، مولانا اکمل قاسمی نا ئب امیر سوئم اور مولانا خلیل الرحمن نا ئب امیر چہارم اور نائب ناظم عمومی مولا نا عبد القیوم (پارکو ) اور ناظم نشر واشاعت مولانا طاہر القا سمی گو پا نگ اور ناظم مالیات مولانا سعید الرحمن رحمانی سالار بلال احمد شاہین اورنا ئب سالار حافظ شوکت مکول کو چن گیا بعد ازاں نو منتخب عہدیدا ن کو مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہا ر کیا گیا آخر میں مولانا حماد اللہ حیدری اور مولانا شبیر احمد عثمانی نے ایک قرار داد منظور کرائی جس کے مطابق (۱) نشتر گھاٹ کی جلد از جلد تعمیر مکمل کیجائے ضلع راجن پور کو سوئی گیس فراہم کیا جا ئے اور تحفظ پا کستان بل سے دینی مدارس کی شق کیجائے کیونکہ دینی مدارس سے ہمیشہ امن پیا رمحبت کا درس ملتا ہے جو مقدار خونداگی میں اضافے کا ذریعہ ہیں اور جو سالانہ تیس لا کھ سے بھی زاہد بچوں کے کفیل ہیں اجلاس میں قاری ہدایت اللہ مولانا عثمان فاروقی مولانا محبوب حسن سومرو قاری سیف اللہ خالد سمیت کئی احباب نے شرکت کی

غریب زمیندار کو آ گ پر چل کر بے گناہی ثابت کرنے کاحکم، انکار پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں

راجن پور (کرائم رپورٹر )تحصیل روجہان میں بااثر وڈیرے کا غریب زمیندار کو آ گ پر چل کر بے گناہی ثابت کرنے کاحکم، انکار پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نوٹس لیں تفصیل کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجہان میں عبدالرحمن جھلن نامی شخص کو امام بخش اور دیگر ساتھیوں نے ایک سال قبل قتل کیا پولیس نے دوملزمان گرفتار کئے جنہیں چالان کردیا گیا اس دوران دیگر ملزمان نے مقتول عبدالرحمن کے بھائی صالح محمداوردیگر رشتے داروں کوقتل کے مقدمہ سے دستبردار ہونے کیلئے فرضی اور من گھڑت کہانی تیار کرکے پولیس کودرخواست دے دی پولیس نے انکوائری کے بعد مقتول کے خاندان صالح محمدودیگر کو بے گناہ قرار دے دیا اوروقوعے کا مقدمہ خارج کردیا مگر غریب زمینداراور اس کے خاندان والوں کو پھنسانے کیلئے پنچائیت رچائی گئی جسمیں وڈیرہ شہ رسول بخش بگٹی اور دیگر مقدمین عمربخش وڈیرہ خان محمد بنوں شیرو کھیڑد وغیرہ نے ان کسانوں کو آگ پر چلنے اور بے گناہی ثابت کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ موضع باڑہ میں آگ پر چلنے کیلئے پہنچ جاناوگرنہ پورے خاندان کا جینا حرام کردونگاغریب کسانوں کے مطابق وڈیرہ بااثر ہے اور ہمیں اپنی اور خاندان والوں کی زندگیوں کا خطرہ لاحق ہو چکا ہے کہاں جائیں اورکس سے فریاد کریں ؟غریب کسانوں جام اکبر جام جان محمد جام حضور بخش ودیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب عدالت اورپولیس نے انہیں وقوعے سے بری کردیا ہے وڈیرہ شہ رسول بخش ملزمان کے ساتھ ساز باز ہو کر ہمیں مقدمہ قتل سے باز رکھنا چاہتا ہے انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے اور بااثر وڈیرے کے مظالم سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

بھٹہ مزدوروں کے حقوق ، چائلڈ لیبر اور میڈیکل ہیلپ لائن کے تحفظ کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ

 

راجن پور(کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کیمطابق ڈی او لیبر کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزدوروں کی تنخواہوں کی لسٹ آویزاں کرنے کیلئے بڑے حروف میں بینر لکھوا کر آویزاں کریں تا کہ مزدور اپنی اُجرت معلوم کر سکیں۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر ڈی او سی ارشد گوپانگ نے بھٹہ مزدوروں کے حقوق ، چائلڈ لیبر اور میڈیکل ہیلپ لائن کے تحفظ کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اِس موقع پر ای ڈی او سی ڈی و فنانس اصغر جلبانی، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ، ڈی او لیبرناصرالدین خان مزاری، لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی ، چیئر میں میڈیکل ہیلپ لائن مولانا علی محمد پرہار، بھٹہ مالکان، اسحاق گبول، اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈی او سی نے ہدایت کی کہ مزدوروں کے بچوں کو چائلڈ لیبر سے محفوظ کر کے اُن کو تعلیم سے آراستہ کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی نے افسران کو ہدایت کی کہ مزدوروں کیلئے فری ڈسپنسری کھولی جائے تا کہ وہ طبی سہولیات سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ ای ڈی او سی ڈی نے لیبر افسران کو ہدایت کی کہ ایک شکایات سیل قائم کریں تا کہ مزدور اپنے حقوق اور مسائل کے بارے میں آگاہ کر سکیں۔اِس موقع پر لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر نے بتایا کہ دس سے زائد بھٹوں پر مزدوروں کے بچوں کیلئے سکول کھولے گئے ہیں اور اُن کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ بعد ازاں ڈی او سی نے میڈیکل ہیلپ لائن کے اجلاس کی بھی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نادار اور غریب لوگ جن کے پاس علاج معالجہ یا ڈاکٹروں کے پاس جانے کیلئے پیسے نہیں ہوتے اُن کو میڈیکل ہیلپ لائن کے ذریعے کمیٹی کی سفارشات کے بعد مدد کی جاتی ہے۔ اِس موقع پر اُنہوں نے تین غریب اور نادار لوگوں کی ہیلپ کیلئے کچھ رقم کا اعلان کیا ، باقی زیر غور درخواستیں اگلے اجلاس تک محفوظ کر لی گئیں

Sunday, 18 May 2014

مسافروں کو فری سفری سروس فراہم کرنے کے لئے جو اقدام اٹھا رہے ہیںراؤ محمد حاکم ایڈووکیٹ

راجن پور(کرائم رپورٹر ) پی ٹی آئی رہنما سابق نائب ناظم راؤ محمد حاکم ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ کوٹ مٹھن پتن پر صحافیوں کی جانب سے محدود وسائل کے باوجو د مسافروں کو فری سفری سروس فراہم کرنے کے لئے جو اقدام اٹھا رہے ہیں یہ کام سیاسی رہنماؤں کو کرنا چاہئے تھا ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی جانب سے فری سفری سہولت میسر کرنا سیاسی رہنماؤں کے منہ پر تمانچہ کے مترادف ہے مگر الٹا انہی سیاستدانوں کی آشیرباد سے ہی یہاں ہر سال عوام الناس کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے جبری کرایہ وصول کیا جاتا رہا ہے ، اوورلوڈنگ کی بنا پر کئی بار قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہر سال ڈی سی او کے حکم کے باوجود اوور لوڈنگ اور کرایوں میں اضافہ سے لوگ تنگ آچکے ،انہوں نے کہا میڈیا کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے میڈیا نے بھر پورجدوجہد کر رکھی ہے مگر یہ جو کشتیاں فری چلانے کا مشن میڈیا نے اپنے سر لے رکھا ہے اس سے وہ یہاں کے باثر غنڈوں کا سامنا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے کیونکہ ان غنڈوں کی روزی روتی میں خلل پڑنے کے باعث صحافیوں کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں میری ان تمام صحافیوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعاون جارہی رہے گا جنہوں نے اس کارِ خیر میں بھر پور کردار ادا کرہے

پورس کے ہاتھی اپنی فوج کو روندنے لگے راجن پور تارحیم یا ر خان دریائی سفر عوام کے لئے پل صراط سے بھی کٹھن بن چکا


راجن پور(کرائم رپورٹر) پورس کے ہاتھی اپنی فوج کو روندنے لگے راجن پور تارحیم یا ر خان دریائی سفر عوام کے لئے پل صراط سے بھی کٹھن بن چکا پل نمبر ایک پر یہاں کے با اثر خادم گرانی نامی شخص خود کوعوام دوست لیڈر ایم پی اے کانمائندہ ظاہر کر کے عوام الناس کے لئے دردِ سر بن چکا ہے خاص کر موٹر سائیکل سواروں کی تذلیل کرنے کے لئے دو کارندے تین تین سو روپے پر بھرتی کر رکھے ہیں جو ہر گزرنے والے موٹر سائیکلوں سے پولیس کی طرح انویسٹی گیشن کر تے ہیں ان میں جو بھی کرایہ پر چلانے والا پایا جائے تو انہیں دستِ گریباں ہو کر ان سے موٹر سائیکل چابیاں چھین لیتے ہیں گالم گلوچ کے علاوہ متعدد بار موٹر سائیکلوں کے انجن میں کبھی پانی تو کبھی ریت ڈال کر انہیں پریشان کیا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ لاری اڈے پر بھی گرانی نے جگا ٹیکس نافظ کر رکھا ہے لاری اڈے پر دوکانیں ماہانہ کی بنیاد پر کرایہ پر چڑھا رکھی ہیں اڈے پر ریڑھی بانوں سے بھتہ وصولی کی جانے لگی۔پل ٹوٹنے کی اطلاع پر کوریج کے سلسلے میں جانے والے صحافیوں نے جب دیکھا کہ گرانی کے کرائے کے غنڈے موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ بد تمیزی کے ساتھ پیش آرہے ہیں کرائے کے غنڈے ایک 70 سالہ محنت کش بزرگ جو بچوں کا پیٹ پالنے کی غرض سے کرایہ پر موٹر سائیکل چلاتا ہے اس کے گریبان سے پکڑ کر اسے ذلیل کر رہے تھے ،صحافیوں نے اس بزرگ کی مدد کرنے کے لئے انہیں پیار سے سمجھانا چاہا ان کے نہ ماننے پر جب کیمرہ آن کیا تو انہوں نے فرارہونا بہتر سمجھا ،مگر کچھ ہی دیر بعد ان کے لیڈر گرانی کی صحافیوں کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی اور سنگین نتائج سے بھگتنے کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا۔ صحافیوں کے مطابق کوٹ مٹھن پتن پر ہر سال گرمیوں میں اسی غنڈے کی آشیر باد سے اوو رلوڈ نگ اور دوگنا کرایہ وصولی پر کشتیاں چلائی جاتی ہیں ۔اوور لوڈنگ کی بنا پر ہر سال کشتیوں کو حادثے پیش آتے ہیں ۔اس بار میڈیا کی بھر پور کوشش سے ہیلپ لائن میڈیا ٹیم کی جانب سے پتن پر میٹر ون فری سروس کا آغاز کیا جارہا ہے جس سے گرانی سخت کرب میں مبتلا ہوچکا ہے اسکی لاکھوں روپے کی آمدنی ڈوپتی نظر آرہی ہے اس لئے وہ مختلف حربے استعمال کر کے صحافیوں کو جھوٹے مقدمات میں بند کرانے کی دھمکیاں دینے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔جبکہ ہیلپ لائن میڈیا ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ کسی غنڈے لفنگے یا بد معاشوں سے خوف کھانے والے نہیں عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے لئے فری سروس کے لئے کام جاری رہے گا

Tuesday, 13 May 2014

سیاستدان، دہشتگر داوربھتہ خور قوم کے غددار ہیں جمشید دستی

راجن پور (کرائم رپورٹر)پارلیمانی لارجز میں کروڑوں کی شراب اور لڑکیوں کے رقص ہوتے ہیں میری آواز کو دبانے کے لئے سیاست دانوں نے ایکا کر لیا۔سیاستدان، دہشتگر داوربھتہ خور قوم کے غددار ہیں ۔ پاکستان ٹوٹ چکا ہے۔بہت جلد راجن پورمیں فری بس سروس چلا دوں گا جمشید دستی کا راجن پورکے حقوق پر دھرنے سے خطاب تفصیلات کے مطابق عوامی راج تحر یک نے ایم این اے جمشید دستی کو راجن پور کے حقوق پر دھرنے کی دعوت دی جس میں ہزاروں افراد کی تعداد نے جمشید دستی کا استقبال کیا اور کچہری چوک میں دھرنا دیا جس میں جمشید دستی نے حقوق راجن پور پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دریشک ،مزاری ،گورچانی میر ے بھا ئی ہے میں نے ان سے اسمبلی میں اپنے حقوق پر بولنے کا کہا تو انہوں نے کہا ہم نہیں بول سکتے جمشید دستی نے کہا بہت جلد راجن پور کے غریب آدمی کو ایم این اے بنا وں گا کیونکہ میں ایک بیل دار کا بیٹا ہوا مجھے فخر ہے اور غریب کے دکھ درداچھی طرح جا نتا ہوں غر بیوں سے مجھے پیارا ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف و میاں شہباز شریف ملک کے غد دار ہے اور بہت بڑے بھتہ ما فیا ہے جنہوں نے ملک کی معیشت اورعوام کے حقوق پر ڈاکا مارا ہو ا ہے کا فی لوگوں کے گھر اجڑے چکے ہیں ڈی جی خان کی بیورو کریٹ کی بیٹی اور فصیل آباد ایس پی کی بیوی سے شادی کر رکھی ہے اور لوگوں کے گھراجاڑے ہیں راجن پور میں سوئی گیس ، نشتر گھاٹ ، داجل کینال تو صیح اور فلڈبندکے لیے ہائی کوٹ میں جاؤں گاجنوبی پنجاب کے فنڈ لاہور میں لگائے جا رہے ہیں پچھلے دورے حکومت میں چھ سو ارب روپے لاہور میں لگا ئے ہیں اب بھی چار سوارب روپے کے کا م ہو رہے ہیں ایم این اے کی تنخواہ 66ہزار روپے جبکہ وزیر اعظم کی تنخواہ 86 ہزار روپے ہے جس سے ہم پا نچ مر ے کا پلاٹ بھی نہیں خرید سکتے ہیں جبکہ وزیر اعظم ووزیراعلی کے اربوں کے اثاثے ہیں یہ عوام کی لوٹی رقم پر عیا شی کر رہے ہیں ان کے کتے اور حیوانات بھی عیا شی کر رہے ہیںیہاں انسانوں سے بہترجا نورزندگی گزار رہے ہیں نواز شریف نے انڈیا کو بہترین ملک کہہ کر پاکستا ن کی عوام کی تذلیل کی انڈیا پاکستان کا دشمن ہے اس نے ہمارے ملک کی زراعت کو اور امن کو خراب کیا ہوا ہے ہمارا دوست نہیں ہو سکتا ہے۔ مجھے الیکشن میں ہا رنے کے لیے نو کرڑو روپے خر چ کیے گئے مگر عوام کی محبتوں اور دعاؤں نے دوبادہ ایم این اے بنا یامیں عوام کا شکرگزار ہوں اورعوام کا خادم ہوں میر ی ایک ایک سانس عوام کی امانت ہے ۔میں کسی سے نہیں ڈر تا موت ایک دن آنی ہے مجھے خدا پر بھر وسا ہے کہ میرے دل میں عوام کی خدمات کا جذبہ ہے راجن پور کی عوام نے مجھے بہت محبت اور عزت دی

پنجاب حکومت نے غریب کسانوں کویہ امداد ان کو خود کفیل بنانے کیلئے دے رہی ہے تاکہ یہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا کر معاشرے میں بہترین زندگی گزار سکیں عبدالرزاق شیرانی

راجن پور ( کرائم رپورٹر ) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے کھاد بیچ اور زرعی آلات کا تحفہ پیداوار کیلئے ایک اہم قدم ہے ۔ پنجاب حکومت نے غریب کسانوں کویہ امداد ان کو خود کفیل بنانے کیلئے دے رہی ہے تاکہ یہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا کر معاشرے میں بہترین زندگی گزار سکیں ۔ ان خیالات کا اظہارایگری کلچرسپیشلسٹ راجہ محمد صغیر برائے ادارہ تخفیف غربت (جنوبی پنجاب) ، این آر ایس پی کے ریجنل جنرل منیجر ڈیرہ غازیخان عبدالرزاق شیرانی،ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر این آر ایس پی حسینہ بلوچ ،انجینئر ایگری کلچر خالد عمر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمدحنیف خان مشوری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد عرفان صدیق، عبدالرزاق بزدار نے پروجیکٹ ڈائریکٹرارشاد حسین لنگاہ کی ہدایت پر تحصیل روجھان میں پنجاب حکومت کی طرف سے کھاد بیچ اور زرعی آلات غریب ترین کسانوں میں تقسیم کے موقع پر کیا۔ مقررین نے کہا کہ کچن گارڈن ،زراعت ،لائیوسٹاک ، لیزرلینڈ لیونگ، جپسم ٹریٹمنٹ اور کپاس کی کاشت کیلئے بیج ،روٹاویٹر، آٹاچکی ، تھریشر ، کھاد اور بیوہ اورغریب خواتین کو رہنے کیلئے 5مرلہ سے20مرلہ تک کے پلاٹس دئیے جارہے ہیں ۔ ایگریکلچر سپیشلسٹ راجہ محمد صغیر نے ان تمام سرگرمیوں کاجائزہ لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے بکریاں بھی دی گئی ہیں ۔مقررین نے کہاکہ حکومت پنجاب سروے کے بعد جنوبی پنجاب کے 4غریب ترین اضلاع بہاولپور ،بہاول نگر ، مظفر گڑھ اور راجن پور شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل روجھان کے 8یونین کونسل میں تنظیمیں بناکران میں تقسیم کی گئی ہیں ۔ اس موقع پرحسینہ بلوچ نے بتایا کہ غربت سکور کے مطابق این آر ایس پی کی نشاندہی پر جنوبی پنجاب کی غریب ترین تحصیل روجھان میں 40فیصد کوٹہ دیا گیا ہے

صبح سویرے سبز منڈی اور فروٹ منڈی کا معائنہ کیا غازی امان اللہ

راجن پور (کرائم رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے آج صبح سویرے سبز منڈی اور فروٹ منڈی کا معائنہ کیا ۔ سبز منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ نرخ نامے بھی چیک کیئے ۔ ڈی سی ا ونے کہا ہے کہ عوام کو معیار ی اور سستی اشیاء کی فراہمی کے لیئے انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔حکومت پنجاب بھی عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیئے اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاہے ضلع انتظامیہ کی سبز منڈی میں نیلامی کی نگرانی سے عوام کو بہت فائدہ حاصل ہو رہا ہے ۔ ڈی سی او نے دوکا نداروں کو ہدایت کی ہے کہ مقرر کردہ نرخ کے مطابق عوام کو اشیا ء فراہم کریں

فرسودہ نظام کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیںشاکر خان مزاری

راجن پور(کرائم رپورٹر)فرسودہ نظام کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں چہرے بدل کر چور بازاری سے آنے والے سیاست دانوں نے عوام کا استحصال کیا عوا م کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے انقلاب کی راہ ہموار کرنا ہوگی۔نوجوان طبقہ استحکا م پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔محب وطن قوتیں ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوام تحریک کے مرکزی رہنما۔سردار شاکر خان مزاری اور جماعت فریدیہ کے سربراہ پیر آف کوٹمٹھن خواجہ عامر کوریجہ نے پاکستان عوام تحریک کے ہزاروں کے اجتماع چوک دری مچھی والہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دیگر رہنماؤوں طاہر حسین فیضی، عبدالحفیظ مزاری، محمد علی جسوال،سید عاشق حسین بخاری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین کا کہنا تھاکہ حکومت نے عوام کو غربت مہنگائی بے روزگاری لوڈ شیڈنگ اور بد امنی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عوام ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔مقررین نے پاکستان زندہ آباد اور افواج پاکستان کے بھی نعرے لگائے ۔ اس موقع پر خواجہ محمد عامر کوریجہ رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تحریک نے ضلع راجن پور کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی ہے۔ جس میں پانچ ہزار سے زائد افراد اور دو ہزار سے زائد خواتین شریک ہوئیں۔اس سے ثابت ہوگیا کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ان کے کپتان اور ڈاکٹر طاہر القادری انقلاب کے قائد ہیں ۔ دونوں لیڈرز کو سلام پیش کر تا ہوں۔احتجاجی دھرنے سے قبل عوامی تحریک کے روجھان ، کوٹ مٹھن ، فاضل پور ، محمد پور ، داجل ، جام پور اور راجن پور ج کے سینکڑوں گاڑیو ں پر مشتمل قافلوں نے شہر کے گردچکر لگایا ۔ جہاں شہریوں نے عوامی تحریک کے کارکنوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر قافلے میں شریک کارکنوں نے پاکستان عوام تحریک کے جھنڈے اور پاکستان کے پرچم لہرا رکھے تھے۔ تحریکی کارکنوں اور مقامی پولیس نے پر امن ریلی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔

ایس ایچ اوز کو قانونی معاملات سے مکمل آگاہی ہونے چاہیے جاوید اختر

راجن پور(کرائم رپورٹر)معاشرتی اقتدار کے خلاف قوانین ختم ہونے چائیے ایس ایچ اوز خود کو نمونہ کے طور پر پیش کریں تو پولیس کی کارکردگی بہتر اور جرائم کو ختم کرنے میں مشکلات کو کم کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی لیگل راجن پور جاوید اخترنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا لیگل برانچ پولیس کو قانونی مشاورت فراہم کرتی ہے ایس ایچ اوز کو قانونی معاملات سے مکمل آگاہی ہونے چاہیے تاکہ اپنے سٹاف کو گائیڈ لائن دے سکے اس سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے ۔بعض قوانین کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس سے پولیس پر نکتہ چینی ہوتی ہے ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور لڑائی جھگڑے کے قوانین غور طلب ہیں ان سے پولیس موثر طور پر نہیں نمٹ سکتی ۔انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے موجودہ حالات میں پولیس نے مادر وطن کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔اب عام آدمی بھی تھانہ کلچر کی تبدیلی کو محسوس کرتا ہے تاہم پولیس کو طاقتور بنانے کیلئے اسے عوام کا تعاون درکار ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں جرائم میں کافی کمی آئی ہے اور یہ آن دی ریکارڈ بات ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا

ٹی او فنانس ٹی ایم اے راجن پور ملک جمال فرید اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیئے رہے ہیں ملک جمال فرید

راجن پور (کرائم رپورٹر ) ٹی او فنانس ٹی ایم اے راجن پور ملک جمال فرید اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیئے رہے ہیں ان کے خلاف من گھڑت پراپیگنڈاکی مذمت کر تے ہیں شوکت حسین ،محمد اشرف فرید نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک جمال فرید ٹی او فنانس اپنے فرائض با احسن طر یقہ انجام دیئے رہے ہیں مگر چند عناصر ان کے خلاف من گھڑت اور جھوٹے پرپیگنڈاکر رہے ہیں جس کی ہم پر زور مذمت کر تے ہیں

پٹواری میر ے بھائی ہیں اور میں پورے پینل کو ساتھ لیکر چلوں گا محمود فرید سیال

راجن پور (کرائم رپورٹر ) صدرانجمن پٹو اریاں تحصیل راجن پور محمود فرید سیال نے کہا ہے کہ پٹواریاں کے حقوق کا تحفظ اور عوام کو ریلیف دنیا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹواری معاشرہ کا ایک اہم حصہ ہے جو ہمہ وقت عوام کی خدمت میں رہتا ہے انہوں نےنہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت کو فراموش کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہ الیکشن میں تمام دوستوں کا مشکوک ہوں جنہوں نے مجھ پراعتماد کیا میں دوستوں اعتماد پر پورا اترئے کی بھر پور کوشش کروں گا

حکومت کے خلاف سازش کر نیوالے ملک قوم کے دشمن ہے یوسف خان دریشک

راجن پور (کرائم رپورٹر) ممتاز مسلم لیگی رہنما سردار یوسف خان دریشک نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف سازش کر نیوالے ملک قوم کے دشمن ہے ۔عوام نے دھر نا کی سیا ست کو مسترد کر دیا ہے ۔عوام جا نتے ہیں کہ لیگی حکومت ہی صرف عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنی رہا ئش گاہ پر معززین علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پا رٹیاں چاہے جینا روز لگا لیں حکومت اپنی مدت پوری کر یگی ۔انہوں نے کہا کہ عوام اب عملی کا م چاہتی ہے جبکہ عرصہ 67 سالوں سے کھوکھلے نعروں اور دھرنا سیا ست سے عوام تھک چکے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن بھی کا رکر دگی کی بنیاد پر ہو گا اور مسلم لیگ ن بھر پور اکثریت حاصل کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایم این اے سردار حفیظ الر حمان خان دریشک دن رات ضلع راجن پور کے عوام کے مسائل کے حل کرنے کے لئیکوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 175میں ترقیاتی کام بھر پور طر یقے سے جا ری ہیں ۔رابطہ سٹر کوں کی تعمیر ،گلیاں ،نا لیاں ،سیوریج سسٹم کے علاوہ صحت وصفائی ،واٹر پلا نٹشن پر کام تیزی سے جا ری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اب تبدیلی محسوس ہونا شروع ہو ئی ہے انشاء اللہ ن لیگی حکوسمت اپنی مدت کے دوان وہ کام کر دکھا ئے گی جو آج تک کسی بھی حکو مت نے نہیں کئے ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف جنوبی پنجاب کی تعمیر وترقی خاص طورپر ضلع راجن پورکی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔اس موقع پر ثناء اللہ خان دریشک ،ڈاکٹر جاوید اقبال ،سید نور الحسن بخاری ودیگر بھی موجود تھے

راجن پور،پسند کی شادی کا رنج لڑکی کے ورثاء کی گھرپر اندھادھند فائرنگ پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار متاثرین کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پور،پسند کی شادی کا رنج لڑکی کے ورثاء کی گھرپر اندھادھند فائرنگ پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار متاثرین کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق راجن پور کی نواحی بستی خان محمد سامٹیہ کے رہائشی نوجوان محمدامین نے اپنی منگیتر رمضانہ بی بی کے ساتھ کورٹ میرج کی جس کا لڑکی کے بھائی محمدیوسف کہیری کو شدید رنج تھا گذشتہ سے پیوستہ شب جب تمام اہلِ خانہ سوئے ہوئے تھے تو ملزم یوسف اپنے چار ساتھیوں امام بخش ،خلیل ،غلام فرید اور نازک کے ہمراہ محمد امین کے گھر آدھمکا اور جوڑے کو قتل کردینے کی نیت سے اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے تمام اہلِ خانہ صحن پر سوئے ہونے کی وجہ سے بچ گئے ملزم محمد یوسف نے اب لڑکے کے خاندان کا جینا دوبھر کرکھا ہے امین کے کزن شیر محمد سامٹیہ اور بزرگ اللہ ڈتہ اور ہمسائے اللہ وسایا کے مطابق ملزمان بااثر ہیں اور وہ ہمیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ملزمان نے ہمارا راجن پور شہر جانا بند کردیا ہم محصور ہو کررہ گئے ہیں ملزمان دو بار گھر پر حملہ آور ہو چکے ہیں اپنے تحفظ کیلئے تھانہ صدر پولیس کے پاس گئے تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے اُلٹا ہمیں ڈرا کر بھگا دیا متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

Saturday, 10 May 2014

عوام کے مال و جان کا تحفظ کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ متوقع سیلاب کی روک تھام کیلئے حفاظتی بندوں کو مضبوط کیا جائےڈی او سی


راجن پور(کرائم رپورٹر ) عوام کے مال و جان کا تحفظ کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ متوقع سیلاب کی روک تھام کیلئے حفاظتی بندوں کو مضبوط کیا جائے۔ پہلے سے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ممکنہ فلڈ کے سلسلہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اِس موقع پر اے ڈی سی محمد امین اویسی ، ڈی او سی ارشد گوپانگ ، ضلعی افسران ، ای ڈی اوز ، سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا متعلقہ ادارے سیلاب سے بچاؤ کیلئے الرٹ رہیں۔ اپنی ذمہ داری کو قومی جذبہ اور دیانت داری کیساتھ سر انجام دیں۔ ڈی سی او نے پچھلے سال کے اچھے انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جن سرکاری محکموں اور این جی اوز نے سیلاب کے دوران کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہیں اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ اچھے انتظامات کی وجہ سے مالی اور جانی نقصانات بہت کم ہوئے ہیں۔ اب بھی انشاء اللہ اُس سے بڑھ کر انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ علاقہ کے لوگ محفوظ رہیں۔ ڈی سی او نے اِس سلسلہ میں کمیٹیاں بنا دی ہیں۔ ضلع کے فوکل پرسن اے ڈی سی اور تحصیل سطح پر اے سی اپنے اپنے علاقہ کی نگرانی کریں گے۔ڈی سی اونے اس سلسلہ میں تمام افسران کو ہدایت کی کہ ایک دوسرے کیساتھ روابط رکھیں تا کہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی صورتحال سے بر وقت نمٹا جا سکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں تین سیکٹر اور 16سب سیکٹر اور32ریلیف کیمپ لگانے کیلئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں

کنسٹریکشن ڈویثرن محکمہ انہاراضر کیا جائے مکمل سٹاف اور افسران غیر حاضر ہیں

 

راجن پور(کرائم رپورٹر ) کنسٹریکشن ڈویثرن محکمہ انہارکے افسرا ن او ر عملہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راجن پور میں حاضر کیا جائے مکمل سٹاف اور افسران غیر حاضر ہیں۔تفصیل کے مطابق محکمہ انہار کے کنسٹرکشن ڈویثرن کے 90ملازمین کے بارے دلچسب خبر ہے کہ وہ عرصہ دراز سے اپنے فرائض منصبی ادا نہیں کر رہے پورے کا پورا محکمہ ہی غیر حاضر ہے۔بتایا گیا ہے کہ 7,6سال قبل متعلقہ محکمے کے دفاتر اور رہائش گاہیں تعمیر کرائی گئیں تھیں مگر ان کے مکین ایس ڈی او،سب انجینئرز، آفس سپرینڈینٹ،ہیڈ کلرک،ایچ وی سی،جونئیر و سینئر کلرکس،نائب قاصد،چوکیدار،مالی،کک،خانساماں و دیگر عملہ جن کی تعداد 40کے قریب ہے جبکہ 50کے قریب سیزنل سٹاف و ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین شامل ہیں کو ان دفاتر میں کبھی نہیں دیکھا گیا جبکہ ان ملازمین کی تنخواہیں سرکاری خزانے سے جاری ہو رہی ہیں ٹی اے ڈی اے بلز، کوٹھیوں اور مکانات کی موجودگی میں ہاؤس رینٹ بھی نکلوائے جا رہے ہیں ۔ان دفاتر اور کوٹھیوں میں منشیات فروشوں رر کا بسیرا ہے ۔عوامی شکایات پر سابقہ کمشنر،اور چیف انجینئر نے ان ملازمین کو حاضر ہونے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم بتایا گیا ہے کہ موجودہ ایس ای پراجیکٹ چیف انجینئر انہار ڈویثرن ڈیرہ غازیخان کو مذکورہ ملازمین بھتہ اور کچھ تنخواہ کا حصہ دے کر خاموش کروا دیتے ہیں اس بارے ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔سماجی کارکنوں محمد حسین،جاوید احمد،طارق حسین ،محمد اسماعیل ،عنایت حسین و دیگر کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملازمین مقامی نہ ہیں ان کی مستقل غیر حاضری سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے سیلاب کا سیزن شروع ہو رہا ہے جسکی وجہ سے ان ملازمین کی موجودگی ضروری ہے انہوں نے چیف انجینئر ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا کہ غیر حاضر ان ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان کی ملازمتیں ختم کر کے راجن پور کے رہائشی افراد کو ملازمتیں دی جائیں۔ایکسیئن انہار سے جب اس بارے موقف دینے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ان ملازمین کی شکایت سیکریٹری انہار کے پاس بھیج دی گئی ہے اور ان کے فیصلے کا انتظار ہے

راجن پور میں جمشید دستی کے دھرنے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں

 

راجن پور(کرائم رپورٹر ) سرائیکستان قومی اتحاد کے سینئر رہنماوں شعیب پنوار،جام فیض اللہ،محمد بخش میراٹھا ،سیف اللہ سونترہ اور فرخ شاہ بخاری نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں جمشید دستی کے دھرنے سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ایس کیو آئی کا نام استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ راجن پور میں جمشید دستی کے دھرنے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ہمارے کارکن اس میں شرکت کریں گئے ۔دھرنے کے منتظمین نے نہ تو ہمیں اعتماد میں لیا ہے اور نہ ہی مشارت کی ہے ۔جمشید دستی سرائیکیوں میں نفاق پیدا کر رہے ہیں اگر وہ سرائیکی قوم کے مخلص ہوتے تو وہ اپنے فیصلے قوم پر مسلط نہ کرتے ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی کے ایجنڈے کیلئے کام کر رہے ہیں راجن پور کے عوام با شعور ہیں اور وہ اپنی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں ۔راجن پور کے عوام ایسے فیصلوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور جمشید دستی کے اجتجاج سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔اس موقع پر اسحاق لغاری،ملک رشید،فرید بخش دریشک،جام تنویر،میاں اللہ بخش،محسن گوپانگ و دیگر موجود تھے

نجاب حکومت کسانوں ایک ایک دنا گندم کی خریداری کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئیکار لارہی ہے ۔ تاکہ عوام کی سہولت کیلئے وافرمقدار میں گندم محفوظ کی جاسکے

راجن پور (کرائم رپورٹر )صوبائی وزیر خوراک پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں ایک ایک دنا گندم کی خریداری کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئیکار لارہی ہے ۔ تاکہ عوام کی سہولت کیلئے وافرمقدار میں گندم محفوظ کی جاسکے۔ اور کسانوں کے معاشی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان بروقت رقوم کی مکمل ادائیگی اور انہیں مڈل مین کے استحصال سے نجات دلانے کیلئے بھی ٹھوس عملی اقدامات کئے ہیں ۔ محمد اسلم سیکرٹری خوراک پنجاب ،ڈی سی اوراجن پورغازی امان اللہ کے ہمراہ ضلع راجن پورمختلف مراکز خرید گندم کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈی ایف سی چوہدری فضل داد ،اسسٹنٹ کمشنر جام پور عبدالرؤف مغل،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شبیر احمد ،اسسنٹ فوڈ کنٹرولر امان اللہ مستوئی بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر بلال یٰسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق کسانوں کو گندم کے مناسب نرخ کی دستیابی کے ساتھ ساتھ انہیں منصفانہ اور شفاف بنیادوں پر باردانہ کی فراہمی ناپ تول میں گھپلو کی شکایات کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا گیا ہے ۔ اور صوبہ بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ محکمہ خوراک کو واضع طور پر ہدایت کردی گئی ہے کہ اس اہم مشن میں کسی قسم کی غفلت کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے مختلف اضلاع میں وزراء صوبائی سیکرٹریز کی بھی نگران معائنہ کار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں ۔ جو روزانہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو اپنی کارکردگی رپورٹس ارسال کرتی ہیں۔صوبائی وزیرخوراک بلال یٰسین نے ضلع راجن پور کے مراکز خریداری گندم پر کسانوں کیلئے کٹے جانیوالے انتظامات اور خریداری کے شفاف عمل پر ضلعی انتظامیہ اور ڈی سی او غازی امان اللہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ ضلع راجن پور کے انتظامات نہایت تسلی بخش اور رول ماڈل ہیں ۔اس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ضلعی انتظامیہ مقررہ اہداف کے حصول کیلئے مخلصانہ کاوشیں کررہی ہے ۔ اورضلع کا ٹارگیٹ مقرر وقت پر پورا کرے گی۔ قبل ازیں ڈی ایف سی فضل داد اور اے ایف سی امان اللہ مستوئی نے بتایا کہ ضلع راجن پور کا مقررہ اہداف 1لاکھ36ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کیلئے 13لاکھ60ہزار بیگ تقسیم کیا جارہا ہے ۔توقع ہے کہ 25مئی تک ٹارگیٹ حاصل کرلیا جائے گا۔

غیر معیاری اور مہنگا فرنیچر خریدنے کیلئے ای ڈی او تعلیم کا سرکاری سکولوں کے سربراہان پر دباؤ،ہیڈ ماسٹروں سے بلینک چیک مانگ لئے ،ہیڈ ماسٹروں کا چیک دینے سے انکارپر شو کاز نوٹس بھجوانے کی دھمکی

 

راجن پور (کرائم رپورٹر )غیر معیاری اور مہنگا فرنیچر خریدنے کیلئے ای ڈی او تعلیم کا سرکاری سکولوں کے سربراہان پر دباؤ،ہیڈ ماسٹروں سے بلینک چیک مانگ لئے ،ہیڈ ماسٹروں کا چیک دینے سے انکارپر شو کاز نوٹس بھجوانے کی دھمکی۔عوامی و سماجی حلقوں نے کمشز ڈیرہ غازی خان سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ راجن پور کے سکولوں کو فرنیچر فراہم کرنے کیلئے حکومت نے 8کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جو کہ متعلقہ سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کے اکاؤنٹ مین ٹرانسفر کئے جا چکے ہیں۔باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فرنیچر کی خریداری کیلئے ای ڈی او تعلیم راجن پور نے ٹیوٹا گوجرانوالہ سے معاہدہ کیااور اس ڈیل میں8فیصد کمیشن طے ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیوٹا نے ایک غیر معیاری کمپنی سے فرنیچر تیار کرواکر بھجوادیا ہے جو کہ انتہائی ناقص اور مہنگا ہے ۔فرنیچر کی پے منٹ کرنے کیلئے متعلقہ سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں اور اے ای او ز کی میٹنگ بلائی گئی جس میں ان سے بلینک چیک لینے کی کوشش کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ دو اے ای اوز نے اس غیر قانونی ڈیل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا جس پر ان کو شو کاز نوٹس بھجوانے کی دھمکی دی گئی ہے ٹیچر وں نے کمشزڈیرہ غازی خان سے اس معاملہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے

رویے معاشرتی تضاد کا باعث بنتے ہیں تعلیم کے شعبہ میں سماجی ہم آہنگی پیدا کر کے ہی نظام تعلیم کو مفید بنایا جا سکتا ہے

 

راجن پور (کرائم رپورٹر )رویے معاشرتی تضاد کا باعث بنتے ہیں تعلیم کے شعبہ میں سماجی ہم آہنگی پیدا کر کے ہی نظام تعلیم کو مفید بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہارسایہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیم کے شعبہ میں ڈی سی او راجن پور کی زیر قیادت قائم ڈسٹرکٹ ورکنگ گروپ کے ممبران کی ’’سماجی ہم آہنگی اور یک جہتی‘‘کے عنوان سے ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی ایم او تعلیم صفی اللہ نے کہا کہ ان پڑھ سے زیادہ کم پڑھے لکھے لوگوں نے سوسائٹی کو نقصان پہنچایاسماجی یک جہتی کے پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کیلئے سوشل پریشر کی ضرورت ہے پروگرام کوارڈینیٹر ساہی کے ماشاء اللہ نے کہا کہ حکومت یا ریاست سماجی یکجہتی کی کوششوں کے فروغ کو کامیاب بنا سکتی ہے طبقاتی نظام کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے اداروں کی انوالمنٹ سے بہتر نتائج مل سکتے ہیں ڈی ایل او شا ہنواز قاسمی نے کہاکہ غربت سب سے بڑا ایشوہے۔سایہ فاؤنڈیشن کے عبدالستار نے کہا کہ یکساں بنیادوں پر تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کئے جانے چاہیے۔یونیسیف کے آصف ابرار نے کہا کہ حقائق کی بنیاد پر نظام تعلیم کو فروغ دیا جائے۔دریں اثناء پرائمری ایجو کیشن کی سطح پر سماجی ہم آہنگی اور یکجہتی کیلئے ڈی سی او راجن پور کی قیادت میں ورکنگ گروپ کی تشکیل کر دی گئی ہے ای ڈی او تعلیم عبدالغفارخان کو فوکل پرسن اور شاہد لطیف کو سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے ورکنگ گروپ میں 22ممبران کو شامل کیا گیا ہے جس میں وکلاء،صحافی ،سول سوسائٹی،سماجی تنظیموں کے ارکان اور این جی او کے نمائندے شامل ہیں ۔ریاض آصف کو ممبر مقرر کیا گیا ہے

پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ دونوں ممالک مختلف ایشوز پر یکساں موقف رکھتے ہیںسردار شیر علی خان

 

راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان نے علی اوست ہاشمی گورنر سیستان بلوچستان ایران ،سید مہدی بنی زادے ڈائریکٹر جنرل ساوتھ ایشیاوزارت خارجہ ایران اورمحمد حسین بنی اسدی کونسل جنرل اف ایران پنجاب کے ہمراہ آئے 4رکنی وفد سے پنجاب اسمبلی کے کانفرنس روم میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے علی اوست ہاشمی گورنر سیستان بلوچستان ایران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ دونوں ممالک مختلف ایشوز پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور ان ممالک کے عوام آپس میں محبت اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون بڑھا کر دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے ۔اس حوالے سے حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی بھر پور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو سفارتی سطح پر تسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی کاوشوں سے بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ ملک بھرمیں انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ موجودہ حکومت نے توانائی ، لائیوسٹاک ، زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کیا ہے جس کی وجہ سے ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا اور روز گار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔شیر علی خان گورچانی نے پنجاب حکومت کی جانب سے حاجی پور ضلع راجن پور میں 20بیڈز پر مشتمل ہسپتال قائم کرنے کے لئے 67.5ملین روپے کی خصوصی امداددینے پر ایران کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔ یہ ہسپتال جون 2014تک مکمل ہو جائے گا۔ اس موقع پر علی اوست ہاشمی گورنر سیستان بلوچستان ایران نے پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کی وسعت اور گہرائی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا معاشی تعاون سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی میں مزید اضافہ ہو گا ۔ سید مہدی نبی زادے ڈائریکٹر جنرل ساوتھ ایشیاوزارت خارجہ ایران نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حکومت کے ساتھ ملکر دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔محمد حسین بنی اسدی کونسل جنرل اف ایران پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت کی بدولت پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers