Feature Top (Full Width)

Saturday, 24 January 2015

حکومت کی طرف سے مستحق افراد کے بچوں کو اعلیٰ معیار کی مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے حسن خاور محمود

راجن پور(ڈسٹرکٹ ر پورٹر ) دانش سکول سسٹم عوام کا اپنا تعلیمی نظام ہے، حکومت کی طرف سے مستحق افراد کے بچوں کو اعلیٰ معیار کی مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار لفیٹیننٹ کرنل(ر) حسن خاور محمود پر نسپل دانش سکول نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا ششم میں داخلے کے حالیہ ٹسٹ میں دو ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ ہم نے نہایت شفاف طریقے سے اپنے امتحانی سسٹم کے ذریعے ٹسٹ لیا۔ پہلے مرحلے میں تحصیل راجن پور اور تحصیل جام پور کے امید واروں کا دانش سکول میں ہی ٹسٹ لیا گیا،جبکہ تحصیل روجھان کے امیدواروں کو یہ سہولت فراہم کی گئی کہ ان کا ٹسٹ گورنمنٹ ہائی سکول روجھان میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر سیکورٹی کے اعلیٰ انتظامات کئے گئے تھے جس کے لئے ہم ڈی سی او راجن پور اور ڈی پی او راجن پور کے شکر گزار ہیں۔ داخلے کے لئے بھر پور طور پر علاقے کے لوگوں کی شر کت دانش سکول سسٹم پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے، یہ ادارہ حکومت کی طرف سے یتیم، مستحق اور کم آمدن والے والدین کے بچوں کے لئے بنایا گیا ہے۔اس کے ذریعے غریب بچوں کو تعلیم دے کر غربت کے خاتمے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کا رزلٹ کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے جس کے بعد کامیاب امیدواروں کے انٹر ویوز شروع کئے جائیں گے۔مارچ کے اوائل میں طلباء کے خاندانوں کی تحقیقات کے بعد حصول تعلیم کے لئے سکول بلا لیا جائے گا۔ امید ہے دانش سکول سے فارغ التحصیل طلبہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers