راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور،اے ای او خواتین طاہرہ بخاری نے مبینہ
کرپشن کے بدلے خواتین اساتذہ کوسکول حاضر ہونے سے مستثنیٰ قراردے دیا ،چھٹی
کی درخواست پر دستخط کر کے دن کے گذر جانے پر درخواست پھاڑ دینے کی ہدایت
،سکول ہیڈز سے نت نئے سوٹوں کی فرمائش ،اے ای او کے مرکز کی تعلیمی حالت
ناگفتہ بہ ،وزیراعلیٰ پنجاب کا پڑ ھو پنجاب بڑھو پنجاب منصو بہ رُل گیا
سیکرٹری تعلیم پنجاب سمیت اعلیٰ حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور
تحصیل میں تعینات اے ای او خواتین طاہرہ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے
پروگرام پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کی دھجیاں اُڑا کررکھ دی ہیں رشوت کے عوض
پرائمری ٹیچر کو عارضی طور پر دوسرے سکولوں میں تعیناتی کی لوٹ سیل لگا
رکھی ہے اس کے علاوہ سکول فنڈز ہیڈز کے ساتھ مل کر مادر شیر سمجھ کر لوٹ
رہی ہے فیلڈز کا بہانہ بنا کر دفتر سے غائب رہنا معمول بنا رکھا ہے اے ای
او مذکور نے نت نئے سوٹوں کے تحفے وصو ل کرکے سکول ہیڈ ز کو چھٹیاں دے کر
حاضری لگانے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے المیہ یہ ہے کہ سکول ہیڈز کے ذریعے
سکو ل کی آمدنی میں سے بھی حصہ وصول کرتی ہے حاضری اور فراغت کے فارموں پر
دستخط کے نرخ مقرر کررکھے ہیں جس سے معلمات اور لواحقین معلمات کو سخت
پریشا نی کاسامنا ہے عوامی وتعلیمی حلقوں نے سیکرٹری تعلیم پنجاب ،ڈی سی او
راجن پور سے فوری نوٹس لینے اور اے ای او مذکور کے تبادلے کا مطالبہ کیا
ہے
0 comments:
Post a Comment