راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پنجاب حکومت زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے
کاشتکاروں کو کھاد، بیج اور زرعی ادویات فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل
پیراہے۔ زرعی ڈیلرکاشتکاروں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق کھاد،
بیج اور زرعی ادویات فروخت کریں ۔ جعلی اور زائدالمعیاد زرعی ادویات فروخت
کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ یہ باتیں ڈی سی او
ظہورحسین نے کسان بورڈ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں ڈی پی او
زاہد محمودگوندل،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندگان، اے ڈی سی ، ای
ڈی او زراعت، زرعی ڈیلروں ، زمینداروں اور کاشتکاروں کے نمائندگان نے شرکت
کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر
حل کرے گی ۔ اجلاس میں پانی و بجلی کے مسائل کے بارے بھی تجاویز پیش کی
گئیں۔ جس پر ڈی سی او نے حل طلب تجاویز کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی
کرائی۔
0 comments:
Post a Comment