راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ
کواٹرہسپتال راجن پور میں 5سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلاکر پولیومہم
کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے ۔ اس سے نجات کے لئے
والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر محکمہ صحت کی ٹیموں کے
ساتھ تعاون کریں ۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ
اس مہم کو کامیاب کرنے کیلئے اپنا کردار اداکریں کیونکہ یہ ایک قومی فریضہ
ہے۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گبوپانگ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم،ڈی
ایچ او ڈاکٹرعبداللہ،ڈپٹی ڈی ایچ او راجن پور اور جام پور ڈاکٹرمحبت علی
،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،ایم ایس امجد شاہ ، پولیو کنٹرول روم کے انچارج ڈاکٹر
ہاشم علی اور آفتاب شاہ بھی موجود تھے۔ ای ڈی او صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے
بتایا کہ یہ3روزہ مہم 14ستمبر سے شروع ہوگی اس میں 3لاکھ 80ہزار1سو 71،پانچ
سال تک کے بچوں کو 48 یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔
اس مہم میں 980ٹیمیں کام کررہی ہیں اور174ایریا انچارج اور48زونل سپروائز ر
کام کریں گے۔یہ ٹیمیں گھرگھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment