Feature Top (Full Width)

Tuesday, 15 September 2015

راجن پور ، ڈرگ آرڈنینس کے خلاف کیمسٹ وڈرگیسٹ ایسویسی ایشن کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ،مریضوں کو مشکلات کاسامنا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ، ڈرگ آرڈنینس کے خلاف کیمسٹ وڈرگیسٹ ایسویسی ایشن کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ،مریضوں کو مشکلات کاسامنا تفصیلات کے مطابق ڈرگ آرڈنینس کے خلاف راجن پور کے ڈیڑھ سو سے زائد میڈیکل اسٹور مالکان نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اس موقع پر میڈیکل اسٹور مالکان نے ریلی نکالی ،ریلی کی قیادت ضلعی صدر میڈیکل اسٹور ز محمدشاہد رفیق نے کی ریلی ڈسٹر کٹ ہسپتال چوک سے شروع ہو کر کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے ڈرگ آرڈنینس کے خلاف نعرے بازی کی شرکاء نے آرڈنینس کی منسوخی اور مطالبات کے حق میں بینرز اُٹھا رکھے تھے اس موقع پر ضلعی صدر محمدشاہد رفیق،جنرل سیکرٹری شیخ فرحت عباس کا کہنا تھا کہ حکو مت اتائیوں کے خلاف اور جعلی ادویات فروخت کر نے والوں کے خلاف ایکشن لینے سے ہچکچا رہی ہے مگر لائسنس ہولڈرز کو خواہ مخواہ پریشان کررہی ہے لائسنس ہولڈرز میڈیکل اسٹور زمالکان کے پاس ادویات کاسارا ریکارڈ موجود ہو نے کے باوجود انہیں تنگ کیا جارہا ہے اس موقع پر میڈیکل اسٹور کی بندش سے مریضوں اور اُن کے لواحقین کو سخت مشکلات کاسامنا کر نا پڑا ،دن گیارہ بجے کے بعد تمام میڈیکل اسٹورز کھول دیئے گئے تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers