Feature Top (Full Width)

Sunday, 9 March 2014

محکمہ خوراک کے انسپکٹرز اور فلور ملز مالکان کا مبینہ گٹھ جوڑفوری طور پر آٹا وافر مقدار میں فراہم کرنے کا مطالبہ


راجن پور کرائم رپورٹر ) محکمہ خوراک کے انسپکٹرز اور فلور ملز مالکان کا مبینہ گٹھ جوڑ راجن پور میں آٹے کا بحران بدستور برقرار محکمے سے گندم کا کوٹہ وصول کرنے والی ملز آٹا اپنی مرضی سے فروخت
کررہی ہیں جس سے آٹے کی قلت پیدا ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار راجن پور کے تاجروں شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا دوکانداروں کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک ہر فلور ملز کو اس کی باڈی کے مطابق پچیس بوری یو میہ کے حساب سے گندم فراہم کررہا ہے مگر اس کے مطابق فلور ملز مارکیٹ میں آٹا فراہم کر نے کی بجائے فرضی اعداد وشمار ظاہر کرکے آٹا خورد برد کررہی ہیں جس سے نہ صرف ضلعی ہیڈ کوآرٹر راجن پور شہر بلکہ دیہی قصبات میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے شہریوں کا مزید کہنا ہے چونکہ دیہاڑی دار مزدور روزانہ کی بنیادوں پر پرچون کی سطح پر ایک کلو سے دس کلو گرام آٹا خرید کرتا ہے اس لئے سب سے زیادہ پریشانی دیہاڑی دار مزدوروں کو ہورہی ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ راجن پور سے فوری طور پر آٹا وافر مقدار میں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے   

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers