Feature Top (Full Width)

Sunday, 9 March 2014

دوبارہ گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی پھل سبزیاں روٹی اور دیگر اشیائے خوردو نوش شہریوں کی قوتِ خرید سے باہر ہو گئےضلعی انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ

راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور شہر اور دیہی علاقوں میں دوبارہ گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی پھل سبزیاں روٹی اور دیگر اشیائے خوردو نوش شہریوں کی قوتِ خرید سے باہر ہو گئے ضلعی انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے باعث پھلوں اور
سبزیوں سمیت اشیاء کے نرخ کنٹرول میں آگئے تھے علاقہ مجسٹریٹ روزانہ کی بنیادوں پر کاروائی کرتے جس سے گراں فروشوں کے حوصلے پست ہو گئے مگر اب چند روز سے نہ صرف سبزیوں بلکہ پھلوں اور آٹے سمیت ہوٹلوں پر روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جس سے عام آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی ہے اور عام شہری کا ماہا نہ گھریلو بجٹ شدید متاثر ہورہا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے ایکبار پھر گراں فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے                 

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers