Feature Top (Full Width)

Sunday, 9 March 2014

موجودہ حکو مت نے عوام کو مہنگائی بدامنی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیاسردار محمد یوسف خان گبول


راجن پور ( کرائم رپورٹر ) پی پی پی کے امیدوار صوبائی حلقہ راجن پوسردار محمد یوسف خان گبول نے کہا ہے کہ موجودہ حکو مت نے عوام کو مہنگائی بدامنی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ہمارے دورِ حکومت میں لوڈ شیڈ نگ پر تنقید کر نے والے لیگی حکمرانوں نے اب خود لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کر سکنے
کا اعتراف کرلیا ہے پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے یہ ملک کی واحد جماعت ہے جسکی جڑیں چاروں صوبوں میں موجود ہیں ایک ملاقات کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ غلط پلاننگ کی وجہ سے اٹھارہ کروڑ شہری مسائل کا شکار ہیں پنجاب یو تھ فیسٹول کے نام پر کئی ارب روپے خرچ کئے گئے جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت کئی محکموں کے ملازمین تنخواہوں اور دیگر حقوق کو ترس رہے ہیں جنوبی پنجاب کے اضلاع میں آج کے جدید دور میں شہری پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پیپلز پارٹی کی حکومت جلد برسر اقتدار آکر عوام کو عملی طور پر ریلیف فراہم کرے گی اس موقع پر پیپلز پارٹی راجن پور شہر کے عہدیدار اور کارکنان بھی موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers