- راجن پور(کرائم رپورٹر)سابق ناظم شہر فرید کمال فرید ملک کو ہزاروں سوگواروں نے آہوں اور سسکیوں کے ساتھ دربار فرید پر سپرد خاک کر دیا گیا ۔ان کی نماز جناذہ دربار فرید پر ادا کی گئی جس میں ضلع راجن پور کی ٹاپ لیول سیاسی قیادت سمیت سماجی ،مذہبی،وکلاء برادری،تاجر برادری و اعلی سرکاری افسران اور علاقہ کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں سابق وزیر اعظم سردار میر بلخ شیر مزاری،سابق چیف وہپ قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک،ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری،سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین کوریجہ،جماعت فریدیہ کے سربراہ خواجہ عامر کوریجہ،سرائیکستان قومی اتحاد کے سر براہ خواجہ غلام فرید کوریجہ، خواجہ کلیم الدین کوریجہ، سردار سلیم جان مزاری،ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ،ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کے بھائی سردار یوسف خان دریشک اور بیٹا سردار ثناء اللہ خان دریشک،سردار صفدر خان مزاری،سابق رکن قومی اسمبلی میر دوست محمد مزاری،سابق وفاقی مشیر و پارلیمانی سیکریٹری سردار فرحت حسین خان مزاری،سردار چاند خان دریشک،سردار در محمد دریشک،سردار شیر محمد مزاری،سردار طارق خان مزاری سردار ریاض محمود مزاری،رحیم یار خان مزاری،ڈی او سی سید آغا حسین شاہ،ملک سیف الرحمن ای ڈی او پلاننگ،خواجہ محسن رسول،چوہدری سرور عباس،سید منور حسین شاہ،چوہدری محمد رفیع پچار،سردار گل محمد بزدار،چوہدری اکبر ضیاء راؤ صعا دت علی صدر اخوت جنوبی پنجاب ،چوہدری ظہیر احسن،محمد ستار دریشک،ڈاکٹر عبدالرزاق لاڑک،ضلع صدر انجمن تاجران علاؤ الدین مزاری،سیڈ آصف حسین ایڈووکیٹ،عبید درانی شامل ہیں ۔اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے دربار فرید میں زائرین کے کمروں کی چھتوں پر پولیس کے نوجوان تعینات تھے۔لوگوں کی بڑی تعداد کے باعث دربار فرید کے باہر بھی سڑکوں پر نماز جنازہ ادا کی گئی ۔قبل ازیں ملک کمال فرید کی میت آج صبح ساڑھے آٹھ بجے لاہور سے مٹھن کوٹ پہنچی۔انجمن تاجران کی اپیل پر کمال فرید کی وفات کے سوگ میں مارکیٹیں اور دو کانیں سارا دن بند رہیں ۔پرائیویٹ سکولوں میں تعطیل رہی۔کمال فرید گذشتہ ہفتے روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو کر لاہور میں انتقال کر گئے ،کمال فرید ملک 30سال شہر فرید میں نظم و چیئر مین رہے اور ضلعی سیاست میں ایک اہم کردار ادا کرتے رہے۔ان کی وفات سے ہر آنکھ اشکبارہے۔


0 comments:
Post a Comment