Feature Top (Full Width)

Monday, 10 March 2014

اغواء ہو نیوالا نوجوان پولیس نے ایک سال بعد باز یاب کرالیا فیاض احمد خان SHO

 راجن پور(کرائم رپورٹر)لین دین کے معاملہ پر سکھانیوالہ سے اغواء ہو نیوالا نوجوان پولیس نے ایک سال بعد باز یاب کرالیا۔ ملزمان مغوی کو تشدد کا نشانہ بناتے اورقتل کی دھمکیاں دیتے رہے۔ ایس ایچ او تھانہ فاضل پور فیاض احمد خان اورانچارج چوکی مہرے والہ محمد شمس نے باز یابی میں اہم کردار اداکیا ۔بازیاب ہونیواے نوجوان غلام اکبر کی طرف سے زیر دفعہ 164کے بیانات بھی قلمبندکرنے کا مطالعہ ۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 25.10.13کی شب دس بجے کے قریبمبینہاغواء کا روں ملزمان امیر بخش،اکبر،بلال ،شبیر ،اللہ وسایا نے لین دین کے تنارعہ پر سکھانیوالہ کے نوجوان مسمی غلام اکبر ولد فرید بخش قوم جسکانی کو اغواء کرلیا اور مختلف علاقوں میں گھماتے رہے ۔مغوی غلام اکبر کے مطابق اغواء کار اس دوان اسے تشددکا نشانہ بناتے رہے ۔اغواء کی خبر اس کے گھروالوں پر بجلی بن کر گری ۔تاہم ایس ایچ او تھانہ فاضل پور فیاض احمد خان اور انچارج چوکی مہرے والہ نے بااحسن طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے باز یابی کے لئے دن رات ایک کردیا ۔اوربغیرکسی لالچ کے مغوی کی باز یابی کے لئے کوشاں رہے ۔بازیاب ہونیوالے مغوی کے مطابق ملزمان اسے روجھان کچہ کے علاقہ میں بھی لے گئے ۔غلام اکبر اس کے رشتہ داروں اور علاقہ کے سماجی حلقوں محمدیسین بلہوڑہ دیگر نے ڈی پی او راجن پور زاہد محمو د گوندل سے مطالبہ کیا ہے کہ زیر دفعہ 164کے بیانات بھی قلمبند کرائے جائیں ۔اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔باز یاب مغوی غلام اکبر اس کے اہل خانہ علاقہ کے لوگوں نے SHOفاضل پور فیاض احمد خان اور انچارج چوکی مہر ے والہ محمد شمس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers