Feature Top (Full Width)

Wednesday, 27 August 2014

تقریبات آزادی کے سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر صنعت زار میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی اصغر جلبانی

راجن پور ( کرا ئم رپورٹر) تقریبات آزادی کے سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر صنعت زار میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کی صدارت ای ڈی ا و سی ڈی اصغر جلبانی نے کی۔ اس تقریب میں ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز منیجر صنعت زار نادیہ نواز اور این جی اوز این آر ایس پی۔ پلان پاکستان اور ہیلپ فاؤنڈیشن کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ سے شروع کیاگیا ۔ بچوں نے مل نغمے اور ترانے گا ئے۔ ملکی آزادی کے لیئے جان کی قربانی دینے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اور کہا گیا کہ یہ ملک بہت سے قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ۔ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیئے اپنا کردار ادا کریں ۔ میڈیم شازیہ نواز نے کہا محکمہ سوشل ویلفیئر اپنے متعلقہ پروگرام اور ذمہ دار ی کو محنت سے سرانجا م دے رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ کا اس محکمے کے ساتھ تعاون رہا ہے ۔ای ڈی او سی ڈی نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کا اہم کردار ہے اور آزادی کے موقع پر بھی انہوں نے قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط اور ایک دوسرے کے ساتھ پیا ر کے ساتھ رہیں اور ملک اور قوم کے ترقی کے لیئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ خواتین کی ترقی کے لیئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے ۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین نے شرکت کی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers