راجن پور (کرائم رپورٹر)مزدوروں کو تمام سہولیات لیبر لاز کے مطابق فراہم کی
جا ئیں اور پنجاب حکومت کے مقرر کر دہ کم از کم اجرت ان کو ادا کی جا ئے۔
ان کی تعلیم کے لیئے لٹریسی سکول اور صحت کی سہولیات کے لئے ڈسپنسریاں قائم
کی جا ئیں اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ بھر پور تعاون کرے گی ۔ ان
خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے محکمہ لیبر کے ایک
اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا جس میں ڈی او لیبر ناصرالدین مزاری ، ای ڈی
او تعلیم عبدالغفار لنگاہ، ای ڈی ای سی ڈی اصغر جلبانی، لیبر انسپکٹر
میاں جہانگیر، ڈی ایس پی ، اے سی جام پور و راجن پور ، این جی اوز کے
نمائندگان اور پراسکیوٹرز و سوشل سیکورٹی کے افسران ، نور احمد راہی اور
اسحاق گبول نے بھی شرکت کی ۔ ڈی اولیبر نے اپنی بریفنگ میں پچھلے اجلاس کی
کاروائی اور اپنی کارکردگی بارے آگاہ کیا ۔ ڈی سی او نے سوشل سیکورٹی کے
افسران سے وضاحت طلب کی کہ کتنے بٹھوں پر سوشل سیکورٹی کارڈز جاری کر چکے
ہیں ۔ انہوں نے ڈی او لیبر کو ہدایت کی کہ تمام بٹھوں کا سروے کیا جا ئے ان
کی فیکٹریز ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی جا ئے ۔ ڈی سی نے ڈی او لیبر ناصر
الدین مزاری کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ اجر ت کے قانون کو بٹھہ
خشت، پیٹرول پمپس،شاپس اور دیگر کاروباری مراکز پر عمل درآمد کرا ئیں۔ ڈی
سی او نے سوشل سیکورٹی افسران کوہدایت کی کہ ان کے کسیز کو ضلعی انتظامیہ
کے نوٹس میں لا ئیں اور پراسیکیوٹرسے مشاورت بھی کریں ۔ ڈی سی او نے لیبر
افسرکو ہدایت کی کہ لیبر کالونی کے بارے رپورٹ جلد انتظامیہ کو پیش کی جا
ئے۔ ڈی سی او نے ڈی او لٹریسی کوہدایت کی کہ بٹھوں کا سروے کریں اور وہاں
لٹر یسی سکولوں کی سہولیات فراہم کی جا ئیں ۔ اجلاس میں انہوں نے مزید کہا
کہ بلا امتیاز کاروائی کی جا ئے اور کسی سے رعایت نہ کہ جا ئے۔
0 comments:
Post a Comment