راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ
او جی ڈی سی ایل قبائلی علاقوں کی ترقی اور وہاں کے عوام کے لیئے زیادہ سے
زیادہ تعمیراتی اور فلاحی کام کرے جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی قبائلی عوام کی
ترقی کے لیئے کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے او جی ڈی سی ایل
کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں کیا ۔ انہں نے کہا کہ ٹرائیبل ایریا کے
عوام کے لیئے ضلعی انتظامیہ او جی ڈی سی ایل کے ساتھ مل کر بنیادی سہولتوں
کی فراہمی کے لیئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان علاقوں کی
ترقی کے لیئے کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے۔ اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کے حکام
نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ جلد ہی ان کی طرف سے
منصوبوں کا اعلان کر دیا جا ئے گا ۔ اجلاس میں ڈی ا و پلاننگ، ای ڈی او
فنانس ،ای ڈی او ورکس ،پی اے ڈی ایم او نے بھی شرکت کی
0 comments:
Post a Comment