Feature Top (Full Width)

Saturday, 16 August 2014

طاہر القادری ایک غیر ملکی انسان ہیں جن کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں سردارشیر علی گورچانی

راجن پور(کرائم رپورٹر )طاہر القادری کو کسی صورت ملک سے فرار نہیں ہونے دیں گے نواز شریف کی کال پر کارکنان تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیر علی گورچانی نے راجن پور میں صحافیوں کیساتھ گفتگومیں مزید کہا ہے کہ طاہر القادری ایک غیر ملکی انسان ہیں جن کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں اور وہ پاکستان میں کسی بھی الیکشن میں اپنا ایک کونسلر بھی کامیاب نہ کراسکے ہیں کینیڈا کا شہری پاکستان میں آ کرامن امان خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے قادری صاحب غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکریہاں پر امن پاکستان فساد پیدا کر رہے ہیں عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیںیہ بات کسی بھی صورت میں قبول نہیں اور کہا قادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا اور انہیں ملک چھوڑ کر بھاگنے نہیں دیا جائے گا مزید ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کی مشاورت سے بنا یا گیا تھا عمران خان کو اگر کسی حلقے میں شک تھا تو وہ لیکشن کمیشن عدلیہ کے پاس جاتے میری ان سے اپیل ہے کہ وہ تصادم کا راستہ چھوڑ دیں آج بھی اگر میاں نواز شریف ایک حکم دے دیں تو ان کی کال پر کروڑوں لوگ میاں صاحب کی آواز پر ان لوگوں کا سامنا کر نے کو تیار ہوں گے لیکن ہم تصادم کی سیاست نہیں کرنا چاہتے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers