راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور کے نواحی موضع شاہ پور کے مقامی کسان کو
حکو مت پنجاب کی طرف سے پچاس ہزار روپے کی امداد کا چیک دیا گیا نائب
تحصیلدار زاہد محمود خان مزاری نے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور کے دفتر میں
متاثرہ کسان حاجی پٹھان کو امدادی چیک دیا واضح رہے کہ گذشتہ سال اچانک ہوا
چلنے سے مقامی کسان حاجی پٹھان کے گھرکا مکمل سامان اور مویشی وغیرہ
آتشزدگی کے باعث جل گئے تھے متاثرہ کسان حاجی پٹھان ولد جام کالو نے
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو امداد کی اپیل کی تھی آج حکو مت پنجاب
کی جانب سے امدادی چیک متاثرہ کے حوالے کیا گیا اس موقع پر مقامی نمبردار
بھی موجود تھے
0 comments:
Post a Comment