راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر راجن پور ظہور حسین گجر نے
کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں کسی چیز کی ہرگز کمی نہیں یہاں کے لوگوں کو
ترقی سے ہمکنار ہو نے کے لئے محنت وہمت کر نے کی ضرورت ہے ترقی کے لئے علم
کا ہو نا بے حد ضروری ہے تعلیم کے فروغ کے لئے معاشرے کے ہرفرد کو کردار
ادا کر نا چاہیئے ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ تعلیم،این سی ایچ ڈی
اور یو نیسف کے اشتراک سے نئے تعلیمی سال کی داخلہ مہم کے حوالے سے گورنمنٹ
گرلز کینال ہائی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اُن کا کہنا
تھا کہ ضلع میں ذہین افراد کی ہرگز کمی نہیں ہے بس محنت اور لگن کا جذبہ
ہونا چاہیئے قبل ازیں ای ڈی او تعلیم عبدالغفار خان لنگاہ نے نئے تعلیمی
سال کی داخلہ مہم بارے بریفنگ میں بتلایا کہ امسال ساٹھ ہزار بچوں کے
سکولوں میں داخلہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تقریب سے این سی ایچ ڈی کے ہارون
چیمہ اور یونیسف کی کوآرڈنیٹر رخسانہ مبارک نے بھی خطاب کیا قبل ازیں ایک
واک بھی منعقد کی گئی جو ضلع کچہری سے شروع ہو کر گورنمنٹ گرلز کینال ہائی
سکول پر اختتام پذیر ہوئی جس کا مقصد سکولوں میں بچوں کے داخلہ مہم بارے
شعور وآگاہی فراہم کر نا تھاتقریب میں ڈی او تعلیم ثناء اللہ سہرانی،ملک
ارشاد احمد،فوزیہ حناء ،ڈی ایم او عبدالروف مغل ،ایجوکیشن کوآرڈنیٹر این سی
ایچ ڈی عزادار خان دریشک،ہیڈماسٹرز صاحبان ،ہیڈ مسٹریس ،ڈپٹی ڈی ای اوز
،اے ای اوز اور سکولوں کی ہیڈ ٹیچرز موجود تھیں اس موقع پر ڈی سی او نے دو
بچوں کاداخلہ فارم بھر کر نئے تعلیمی سال کا افتتاح کیا ۔
0 comments:
Post a Comment