را
جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)گزشتہ بارہ سال سے چھوٹو گینگ کچے کے علاقے میں
دہشت اورخوف کی علامت رہا ہے کچہ جمال کے اردگرد درجنوں مواضعات سے لوگ نقل
مکانی کر کے دیگر علاقوں میں شفٹ ہو چکے ہیں ۔روجہان اور بھنگ کے درمیان
کچہ سبزانی،کچہ اراضی،رکھ بنگالہ ،بستی کراچی موضع مڈ سائیں داد کچہ جمال
بنگلہ اچھا ،سونمیانی،کچہ سبزانی ٹکڑا نمبر 1اور دیگر مواضعات کے سینکڑوں
زمینداراپنی زمینیں چھوڑ کر جا چکے ہیں تاہم ان زمینوں پر علاقے کے سرداروں
نے قبضہ کر رکھا ہے ہزاروں ایکڑ اراضی اس وقت بھی ان کے قبضے میں ہے ۔یہ
زمیندار در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ان میں دس دس مربع کے زمیندار بھی
شامل ہیں۔ان زمینداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے چھوٹوگینگ کا قلع قمع
کرنے کے بعد کچے کے زمینداروں کو ان کی اراضی واپس دلائی جائے ان کا کہنا
ہے کہ چھوٹو گینگ اور مقامی سرداروں کے خوف سے زمیندار کوڑیوں کے بھاؤ
اراضی فروخت کر چکے ہیں حکومت فاری طور پر نہ صرف اس اراضی کو سرداروں سے
واگذار کرائے بلکہ ان زمینداروں کو تحفظ فراہم کر نے کیلئے بھی اقدامات کرے
تاکہ ہم لوگ ان زمینوں کو دوبارہ آباد کر سکیں
0 comments:
Post a Comment