Feature Top (Full Width)

Thursday, 7 April 2016

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضلع راجن پور ڈینگی فری ہے عبد الرؤف مغل

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈینگی کی افزائش کے مراحل سے مکمل آگاہی ڈینگی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے۔ڈینگی مادہ انڈے دینے کے لئے ٹھہرے ہوئے پانی کا انتخاب کرتی ہے۔اپنے ارد گرد کے ماحول کو خشک اور صاف ستھرا رکھیں ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضلع راجن پور ڈینگی فری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عبد الرؤف مغل نے ڈینگی ڈے کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دیگر مقررین ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری، ڈاکٹر صدیق خان،ڈاکٹر وحید،الیاس رضا کلاچی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں موجود فواروں ،آبشاروں اور سوئمنگ پول وغیرہ میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔انکی باقاعدہ صفائی کرائیں اور ان کو خشک رکھیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو سکول بھیجتے وقت مکمل آستین والی قمیض پہنائیں۔طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت احتیاط کی اشد ضروت ہے ۔کیونکہ اس وقت مچھر زیادہ حملہ آور ہوتا ہے۔سیمینار میں محکمہ صحت کے افسران کے علاوہ ،پیرا میڈیکل سٹاف،نرسز اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار ہال کو ڈینگی ڈے اور آگاہی کے حوالے سے بینرز سے سجایا گیا تھا۔سیمینار میں موجود شرکاء میں ڈائر یکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی جانب سے آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔بعد ازاں ڈی ایم او عبد الرؤف مغل کی قیادت میں ایک آگاہی واک کی گئی ۔جس میں محکمہ صحت کے افسران اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔یہ واک ڈی ایچ کیو ہسپتال سے شروع ہو ئی اور مختلف راستوں سے گزر کر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers