را
جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین گجر کی طرف سے
ضلع راجن پور کی حدود میں قائم کچہ کے علاقے میں سیکیورٹی اداروں اور پا ک
فوج کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مشترکہ آپریشن کے نتیجہ میں تحصیل
روجھان کے مختلف مواضعات میں دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے کرفیو کا نفاذ کیا
ہوا ہے ۔کرفیو کا نفاذ بتاریخ 15-04-2016 سے شروع ہو چکا ہے اور غیر معینہ
مدت تک جاری رہے گا۔ڈی سی اوراجن پور کے مطابق حالات کو دیکھ کر کرفیو میں
نرمی کے اوقات صبح 6بجے سے8بجے ،دوپہر کو 1بجے سے 2بجے اور شام کو.30 5بجے
سے7بجے کے درمیان ممکن ہیں مگر حالات کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے نرمی
کے اوقات تبدیل کئے جا سکتے ہیں۔ کرفیو کے دوران کسی کو بھی گھر سے باہر
نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔گلی یا محلہ میں 5سے ذیادہ اشخاص جمع نہیں ہوسکتے
اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ قانون کی خلاف ورزی
کرنیوالے افراد کے خلاف کریمینل ایکٹ 1898کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل
میں لائی جائے گی۔
0 comments:
Post a Comment