Feature Top (Full Width)

Tuesday, 8 April 2014

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظہر حسین گشکوری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد لطیف بزدار اور پیف کے افسران کے ہمراہ پروفیشنل کالج راجن پور کا تفصیلی دورہ کیا

 

راجن پور(کرائم رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظہر حسین گشکوری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد لطیف بزدار اور پیف کے افسران کے ہمراہ پروفیشنل کالج راجن پور کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پروفیشنل کالج راجن پور کا سب سے بہترین کالج ہے۔ اس کالج کے طالب علم پیف فنڈ سے سکالر شپ حاصل کی ہے جو اس کالج کی اچھی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیشنل کالج زاہد فرید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کالج میں اس وقت 175طالب علم ریگولر اور COMS
ATSکلاسز میں زیرِ تعلیم ہیں اور انشاء اللہ ہمارا یہ ادارہ تعلیمی میدان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کام کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہاں پر جدید طریقہ تدریس کے ساتھ ایف ایس سی اور بی ایس سی سائنس مظامین پڑھائے جاتے ہیں۔اس کے علاو ہ ڈینگی کے بارے میں بھی روزانہ کی بنیاد پر طالب علموں کو لیکچر دئیے جاتے ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے کمپیوٹر لیب اور کلاسز کا بھی معائنہ کیا اور کالج کی بہتر کارکردگی کو سراہا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers