Feature Top (Full Width)

Tuesday, 8 April 2014

دن دیہاڑے چھریاں مارنے سے لہولہان نوجوان شدید زخمی

راجن پور(کرائم رپورٹر) نواحی ونگ کا نوجوان صدر بازار راجن پور میں دن دیہاڑے چھریاں مارنے سے لہولہان نوجوان شدید زخمی حالت میں ڈسٹر کٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل نیم بے ہوشی طاری تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ ونگ کے رہائشی اقبال کلر نے خود کو چوہدری عبدالرؤف اسلحہ ڈیلر کی شاپ میں خود کو چھریاں مار کر شدید زخمی کردیا ون فائیو پر اطلاع ملنے پر سٹی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کیا نوجوان پر تاحال نیم بے ہوشی طاری ہے تاہم اسے طبی امداد دی جارہی ہے نوجوان اقبال نے میڈیا کو بتلایا کہ اس نے ونگ چک ملنہاس میں زمین کیلئے اسلحہ ڈیلر چوہدری عبدالرؤف کو بارہ لاکھ روپے دیئے مگر اس نے زمین کا انتقال نہ دیا اور آج کل پر ٹر خاتا رہا ہے اب اُس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو لہو لہان کیا دوسری جانب اسلحہ ڈیلر عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ زمین کے ایک ایکڑ کی قیمت سولہ لاکھ روپے مقرر ہوئی اور اس نوجوان نے مجھے آٹھ لاکھ روپے دیئے اب باقی رقم دیتا تو میں اسے زمین منتقل کرتا تاہم عینی شاہدین کے مطابق معاملہ گھبھیر لگتا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers