راجن
پور (کرائم رپورٹر) عمرکوٹ کے علاقہ بھاگسرمیں بااثر زمیندار شرا ب میں
ٹُن ہو کر غریب مزارعے کی بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی غریب خاندان کا
وزیراعلیٰ پنجاب سے اِ نصاف کا مُطالبہ تفصیل کے مطابق راجن پور کے علاقے
عمرکوٹ میں بااثر زمیندار عاشق خان سنجرانی نے اپنے غریب مزارعے حبیب اللہ
کی بیوی کلثوم کو اُس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جب متاثرہ
خاتون کا خاوند کھیتوں میں کام میں مصروف تھا زمیندار نے ساتھی کے ہمراہ
شراب پی کر زیادتی کی واقعے پر عمرکوٹ پولیس ایکشن میں آئی اور خاتون کلثوم
کو طبی معائینے کی غرض سے ڈسٹر کٹ ہسپتال راجن پور لے آئی متاثرہ خاتون نے
میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زمیندار نے ساتھی کے ہمراہ اُس کے ساتھ اجتماعی
زیادتی کی ہے متاثر ہ خاتون کے خاوند حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ
ظلم ہوا ہے متاثر ہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے انصاف
فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقوعے کا
مقدمہ دوافراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور ایک ملزم کو گرفتاربھی کرنے کا
دعویٰ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment