Feature Top (Full Width)

Monday, 7 April 2014

ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پو رمیں شجرکاری کے سلسلے میں پودا لگاتے

 

راجن پور (کرائم رپورٹر،نامہ نگار)ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے اور سر سبز بنانے کے لیے پودے لگانا ضروری ہیں ۔ پودوں کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ سکول کا ہر بچہ اپنے حصہ کا پودا لازمی لگائے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پو رمیں شجرکاری کے سلسلے میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایم او صفی اللہ گوندل ، سکول کے پرنسپل نوید قمر، ڈی او بلڈنگ چوہدری افتخار اور دیگر موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ اس سے بہت سے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کے ہر سکول اور دفاتر میں درخت اور پھولوں کے پودے لگانے کی مہم جاری ہے۔ قبل ازیں راجن پور پبلک سکول کے چھوٹے بچوں نے ڈی سی او کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ ڈی سی او نے سکول کے پرنسپل او ر سٹاف کو ہدایت کی کہ سکول کے تمام گراؤنڈ ز کومزید سرسبز بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ سکول کے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ بعد ازاں ڈی سی او نے سکول ہذا میں ہونے والی سٹاف کی بھرتی کے انٹرویو کا جائزہ لیا اور کہا کہ تمام تقرریاں میرٹ کے مطابق کی جائیں۔
نوٹ:فوٹو میل کردیے گئے ہیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers