راجن پور ( کرائم رپورٹر) ضلع راجن پور کو سرسبز وشاداب اور
خوبصورت بنانے کے لیئے تمام افسران شجر کاری مہم میں جوش اور جذبے کے ساتھ
اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا ئیں ۔ شہر میں اور دفاتر میں زیادہ سے
زیادہ پودے لگائے جا ئیں۔ ضلع راجن پور میں گندم خرید پنجاب گورنمنٹ کی
پالیسی کے مطابق عمل کیا جا ئے۔ ضلع بھر میں 9 مراکز خرید گند م قائم کر
دیئے گئے ہیں ۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے اجلا س کی صدارت کر تے
ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ، ڈی او سی ارشد
گوپانگ، ڈی ایف سی ، ڈی ایم او صفی اللہ ، چیئر مین پارکس خواجہ محسن رسول
، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ، ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی ، محکمہ
صحت و تعلیم و دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے تمام افسران کو
ہدایت کی کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھر ارکھیں اور اپنے دفاتر کو
خوبصورت رکھنے کے لیئے پودے لگائے جا ئیں ۔اس موقع پر چیئر مین پارکس خواجہ
محسن رسول نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ جشن بہاراں کی کامیابی کے بعد
شہر بھر میں 15ہزار پودے لگا ئے جا ئیں گے ۔10ہزار پودے موجود ہیں ۔ پودے
لگانے کی یہ مہم تیزی سے جاری ہے۔اس موقع پر ڈی سی او نے محکمہ خوراک کے
افسران کو ہدایت کی کہ گندم خرید 2014کے سلسلے میں پنجاب حکومت کی پالیسی
کو مد نظر رکھا جائے۔ٹارگٹ کے حصول کے لیئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں ۔
گند م خرید کے سلسلے میں پہلے سے مکمل کیئے جا ئیں
0 comments:
Post a Comment