Feature Top (Full Width)

Tuesday, 1 April 2014

عوام کی خدمت میری زندگی کا مقصد ہے غازی امان اللہ خان

 

راجن پور(کرائم رپورٹر)عوام کی خدمت میری زندگی کا مقصد ہے ۔اسی دھرتی کا بیٹا ہوں ،عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار غازی امان اللہ خان ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر ضلع راجن پونے ر وز نا مہ اوصاف کے نمائندگان کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راجن پورشہر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے قطب کینال کے کناروں پر خوبصورت لا ئٹنگ کی جائے گی ۔اسی کے ساتھ ساتھ پارکس بنانے جارہے ہیں ۔نہر کا کنارہ پختہ کیا جارہاہے ۔ایک سوال کے جواب میں غازی امان اللہ خان ڈی سی او نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں دانش سکولوں کے کنٹریکٹ اساتذہ اور دیگر ملازمین کو سروس سٹریکچر دینے اور انہیں مستقل کرنے کے حوالے سے صوبائی سطح پر اعلی حکام سے مشاورت جاری ہے ۔جلدہی اس حوالے سے پالیسی کا اعلان کردیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دانش سکول فاضل پور میں بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیئے ڈاکٹر روزانہ بچوں کا چیک کرتا ہے ۔میسمیں کھانے کے ناقص معیار کی شکایات مل رہی ہیں جس کی اصلاح کے لیئے ٹھیکیدارکو فوری بہتری کے لیئے ہدایات دے دی ہیں ۔ڈی سی او نے روز نامہ اوصاف کی صحافتی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ روز نامہ اوصاف مسائل کی غیر جانبدار نہ انداز میں نشائد ہی کرتا ہے جس سے ہمیں اپنے فرائض منصبی میں مدد ملتی ہے۔ و فد میں ڈاکٹر شاہد رفیق ،میاں ریاض ثاقب ،حسنین عباس سونترہ موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers