راجن
پور ( کرائم رپورٹر ) حکومت پنجاب قبائلی علاقوں کی ترقی اور
عوام کو سہولیات دینے کے لیئے ضلع راجن پور کو 45کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر
دیئے ہیں ۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر سکیموں کا سروے کر کے جلد کام
شروع کر دیا جا ئے گا۔ خستہ اور ناکارہ سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کے لیئے
کمیٹی تشکیل دے دی گئے ہے یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے اجلاس کی
صدارت کرتے ہو ئے کہیں ۔ اس موقع پر ڈی او سی ارشد گوپانگ، پولیٹیکل اسسٹنٹ
صفی اللہ گوندل ، ڈی او بلڈنگ ، ڈی او روڈز ، ڈی او ورکس ، ایکسین
انہار،ای ڈی ا وصحت اور پبلک ہیلتھ کے افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا
کہ قبائلی علاقوں کے رہنے والے لوگوں کے لیئے آنے جانے والے اور پینے کے
پانی کی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جا ئیں ۔ ڈی سی او نے متعلقہ محکموں
کے افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری عمارتوں کی مرمت اور سکولوں میں سہولیات
کا کام جلد مکمل کیئے جا ئیں ۔ ڈی سی او نے سرکاری بلڈنگ جو خستہ حالت میں
ہیں ان کے لیئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو سروے کرنے کے بعدڈی سی او کو رپورٹ
کریں گی ۔ اور جلد ہی وزیراعظم کو ارسال کر دی جا ئیں گی ۔ ڈی سی او نے ٹی
ایم او کو ہدایت کی کہ عبداللہ پارک اور ڈی پی ایس میں پانی کی فراہمی کو
یقینی بنایا جا ئے۔ اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ نے بتایا کہ قبائلی علاقوں
میں جانے والی اکثر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور پینے کے پانی کی
سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ اور کچھ سرکاری بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے
مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ ڈی سی او نے صحت و تعلیم اور واٹر سپلائی جیسے
سہولیات قبائلی علاقوں کے لیئے فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی
0 comments:
Post a Comment