راجن
پور(کرائم رپورٹر)راجن پو رپولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کا عمل
جو مختلف وجوہات کی وجہ سے رکا ہو اتھا دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ
پنجاب جو بھرتی کے عمل ہر لحاظ سے شفاف بنانا چاہتے ہیں ۔ ان کی انہیں
کوششوں کی بدولت فزیکل اور دوڑ کے مرحلے پاس کرنے والے امیدواران کا تحریری
امتحان NTSکے ذریعے 06اپریل کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راجن پو ر میں ہو
گا۔ امیدواران کو رول نمبر سلپ جاری کی جاچکی ہیں۔ امیدواران NTSکی ویب
سائٹ سے بھی اپنی رول نمبر سلپس حاصل کر سکتے ہیں ۔ تحریری امتحان میں شرکت
کرنے والے امیدواران کی فہرستیں پولیس لائن راجن پوراورد فتر پولیس راجن
پور میں آویزاں کر دی گئیں ہیں ۔تاہم مزید رہنمائی کے لیے امیدوران دفتر
پولیس راجن پور سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment