راجن پور(کرائم رپورٹر)پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ
ادارے اپنی اپنی ذمہ داری دیانتداری سے ادا کریں ۔ والدین اپنے بچوں کو
پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر ہمیشہ کے لیے معذوری سے بچائیں۔ یہ باتیں اے
ڈی سی محمد امین اویسی نے پولیو مہم کے سلسلے میں اجلا س کی صدارت کرتے
ہوئے کہیں۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر اسد اللہ جلبانی، تینوں تحصیلوں
کے اسسٹنٹ کمشنر ز،ای ڈی او سی ڈی و فنانس اصغر جلبانی،ڈاکٹر محسن وٹو،خرم
کھوسہ،پی آر ایس پی کے اسد اللہ قریشی،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ غلام عباس
مستوئی اور ڈپٹی ڈی ایچ او کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔اے ڈی سی نے
بتایا کہ خدا کا شکر ہے کہ ضلع راجن پور میں کوئی کیس رجسٹر نہ ہوا ہے یہ
ٹیم کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کو جڑ سے ختم کرنے کے
لیے اسی طرح محنت و لگن سے کام کو کرنا ہوگا۔اس موقع پر ای ڈی او صحت نے
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 14اپریل دو تین روزہ پولیو مہم شروع ہو گی۔ اس
میں 958ٹیمیں کام کریں گے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں 3لاکھ80ہزار ایک سو اکہتر
5سال تک کے بچوں کوگھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی۔ یہ مہم ضلع راجن پور کی
44یونین کونسلز میں شروع کی جائے گی
0 comments:
Post a Comment