راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں پنجاب یوتھ
فیسٹیول کے تحت تقرری مقابلہ جات جاری ہیں۔آج ہونے والے انگریزی مقابلہ
جات کے تحت راجن پور گرلز کالج کی ڈگری لیول کی طالبات نے اول اور دوم جبکہ
انٹر لیول میں اول پوزیشن حاصل کر لی۔علاوہ ازیں ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی
خان ڈاکٹر الطاف حسین نے ڈ پٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفیسر کلیم اختر
قریشی کے ہمراہ راجن پور کالج برائے خواتین کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں
نے لگاتار پوزیشنز لینے پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورکی کارکردگی کو
سراہا۔اور کہا کہ ان طالبات کو چاہئے کہ وہ ڈویثرن لیول کے مقابلہ جات میں
بھی ضرور شرکت کریں۔
0 comments:
Post a Comment