راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے یوتھ فیسٹیول (تقریری،مباحثہ اور
مضمون نویسی مقابلہ جات)جیسے اقدامات سے طلباء و طالبات کی صلاحیتوں میں
اضافہ ہو گا۔اس سے طالبعلموں کو ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں
کو اجاگر کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔یہ بچے ملک کے وارث ہیں ،ثابت قدم
رہیں اور مستقل مزاجی سے کام کریں۔اعلیٰ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں
کر سکتا۔تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ان خیالات
کا اظہار ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر الطاف حسین نے گورنمنٹ پوسٹ
گریجویٹ کالج راجن پور میں تقریری مقابلہ جات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفیسر کلیم
اختر قریشی ،پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز فخر لطیف
بزدار،لیکچرارزاور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر
پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی نے بتایا کہ ضلع بھر کے بارہ کالجز میں یہ مقابلہ
جات ہو رہے ہیں۔جن میں پوسٹ گریجویٹ،ڈگری اور انٹر کے طلباء و طالبات میں
مقابلے کرائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفیسر
کلیم اختر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ضلع راجن پور میں طلباء و
طالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور ہمارے طالب علموں میں اعتماد پایا
جاتا ہے۔اس میں اساتذہ کی محنت شامل ہے۔آج کے مقابلہ جات میں ایم اے کی
طالبہ بشریٰ اقبال نے اول،بی اے کے شاہد مسعود اول جبکہ انٹر کے طلحہ نے
اول پوزیشن حاصل کی۔
0 comments:
Post a Comment