راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ناقابل تسخیر
بنانے میں کردار ادا کیا ،مسلم اُمہ سے تعلقات کومستحکم کیا ،ملک کو آئین
دیا ،پیپلز پارٹی کے خاتمہ کی خواہش رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں
کشکول توڑ نے والے اور عوام کی حالت بدلنے والے کے دور میں آج صوبہ پنجاب
سب سے مقروض ہو چکا لوڈ شیڈ نگ ،مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر پہنچ چکی
ہے عوام کے صبر کا پیما نہ اب لبریز ہو گیا ہے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز
پارٹی دوسرے نمبر پر آئی جو کہ اس جماعت کی کامیا بی کا منہ بولتا ثبوت ہے
یہ باتیں ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی سرور عباس ایڈووکیٹ،ضلعی صدر ملک
احسان عمران ایڈووکیٹ ،سابق ٹکٹ ہولڈر قو می اسمبلی خواجہ کلیم الدین
کوریجہ ،سابق ٹکٹ ہولڈر صو بائی اسمبلی سردار محمد یوسف خان گبول، سا بق
ٹکٹ ہولڈر سردار وقاص نوید گور چانی ودیگر مقررین نیشہید وزیراعظم وبانی
پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کیا تقرین فتح پور روڈ پر گبول چوک میں منعقد کی گئی
میزبان سردار محمدیوسف خان گبول تھے تقریب میں ضلع بھر سے پیپلز پارٹی کے
عہدیداران امجد عباسی ،مرزا طارق ،ظہور ماڑھا ،ملک سبطین سرور ایڈووکیٹ
،نجف علی مزاری ،خالد گبول،عبدالرشید ساجد،غلام مصطفی،عبدالرزاق،افضل خان
گبول ودیگرسمیت کارکنان وگبول برادری کی کثیر تعداد شریک ہوئی اس موقع پر
مقررین نے تحریک انصاف کے عمران خان پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ ڈاکٹر
عاصم کے خلاف جھوٹی تحقیقات کر نے والوں کو عمران خان کا کینسر ہسپتال میں
طالبان کا مفت علاج کر نے کا اعلان کیوں نہیں سنائی دیا ؟اُن کا کہنا تھا
کہ پی پی پی کے ورکرز کروڑوں میں موجود ہیں جو بلاول بھٹو زرداری کے ایک
اشارے پر جانیں نچھاور کر نے کو تیار ہیں اس موقع پر راہنماء پی پی پی
خواجہ کلیم الدین کوریجہ نے دعاء کرائی اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔
0 comments:
Post a Comment