Feature Top (Full Width)

#Category 1

Browse More

#Category 2

Browse More

#Category 3

Browse More

#Category 4

Browse More

Wednesday, 30 August 2017

عوام کو فری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئیگا ،غلام مر تضٰی

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عوام کو فری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ۔پنجاب کے پچیس اضلاع میں ہیپاٹائٹس ،کڈنی ،لیور ریسرچ سنٹر بنائے جا رہے ہیں۔جہاں پر لوگ فری ٹیسٹ کروا کے مفت علاج کرائیں گے ۔ان خیا لات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ،پروجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب بریگیڈئر (ر) غلام مرتضیٰ ،ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک ،چیئرمین ضلع کونسل عبدالعزیز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل مسعود ہیپا ٹائٹس ریسرچ سنٹر راجن پور کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ راجن پور میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لئے فری ٹیسٹ کرنے کے بعد مفت علاج کیا جائے گا۔اگر کوئی مریض دل اور گردے کے مرض میں مبتلا ہو گا تو اسے لاہور سنٹر ریفر کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا معائنہ اور مریضوں سے خیریت دریافت

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمدچوہدری نے اسسٹنٹ کمشنر جام پور قمرالزمان قیصرانی اور چیئرمین میونسپل کمیٹی جام پور کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور کا دورہ کیا، دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر کے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا معائنہ اور مریضوں سے خیریت دریافت کی۔ڈی سی نے کہا کہ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی موجودگی کو راؤنڈ دی کلاک ممکن بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

پولیو کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گااشفاق احمدچوہدری

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) پولیو کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داری کو قومی جذبہ کے ساتھ سر انجام دیں ۔علماء کرام اپنے خطبات میں پولیو کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمدچوہدری نے 18ستمبر کو ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی افضل ناصر،اے سی راجن پو ر شاہد محبوب،اے سی جام پور قمر الزمان قیصرانی ،سی ای او صحت ڈاکٹر صدیق خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر محبت علی،ایم ایس ڈاکٹر ریاض احمد،مولانا جلیل الرحمان صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ اوقاف تمام درباروں اور مساجد میں اعلانات کرائیں۔انہوں نے کہا کہ کچہ کے علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بغیر سیکیورٹی کے نہ جائیں۔محکمہ پولیس کی طرف سے ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر سی ای او صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تین روزہ مہم 18ستمبر سے شروع ہو گی اس مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکیسن پلائیں گی۔

Tuesday, 29 August 2017

ضلع بھر کے مختلف مقامات پر نو پوائنٹ قائم کر دئیے گئے

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمدچوہدری کی طرف سے عید الا ضحی کے سلسلے میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر نو پوائنٹ قائم کر دئیے گئے ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تحصیل راجن پور میں کوٹلہ نصیر منڈی مویشیاں،عدنان APVٹریولرز نزد بس اسٹینڈ راجن پور،فاضل پور نزد بزدار کاٹن فیکٹری اور آفتاب اسٹیڈیم کوٹ مٹھن شریف۔ اسی طرح تحصیل جام پور میں محمد پور دیوان منڈی مویشیاں، داجل نزد ضامن پارک اور اور جام پور بس اسٹینڈ جبکہ تحصیل روجھان میں بنگلہ ہدایت منڈی مویشیاں اور نزد پولیس اسٹیشن روجھان پوائنٹ پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Monday, 28 August 2017

کپا س کا نر خ چا ر ہز ار رو پے فی من کیا جا ئے لقما ن طا رق

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کسا ن ر ہنما چو ہد ر ی ایم لقما ن طا رق نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ راجن پور مختلف علا قوں میں کپا س کی فصل آخر ی مر ا حل میں داخل ہو چکی ہیں لیکن ما ر کیٹ میں کپا س کے نر خ نہ ہو نے کے برا بر ہیں جس کی و جہ سے کا شتکا ر پر یشا ن نظر آتے ہیں کسا ن ر ہنما چو ہد ری لقما ن طا رق سے وز یر اعظم پا کستا ن سے مطا لبہ کیا ہے کپا س کا نر خ چا ر ہز ار رو پے فی من کیا جا ئے

کا شتکا ر کپا س کی فصل میں سفید مکھی کی کا لو نی نہ بننے د یں الیا س ر ضا کلا چی

را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر )اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر پلا نٹ پر و ٹیکشن الیا س ر ضا کلا چی کوٹلہ حضور ی ،بنگلہ گبو ل ،شکا رپور ،بستی ارائیں سمیت و د یگر علا قو ں میں کپا س کی فصل کا معا ئنہ کیا انہو ں نے کہا کہ اس وقت کپاس کے کھیتو ں پر سفید مکھی ،تھر پس اور لشکر ی سنڈ ی اور کئی کئی سبز تیلہ کے حملہ بھی ہے انہو ں نے کا شتکا روں کو ہد ایت کی ہفتے میں کپا س کی فصل کا دودفعہ معا ئنہ کر کے اور کپا س کی فصل میں سفید مکھی کی کا لو نی نہ بننے د یں اور زرعی ادویات میں با لغ سفید مکھی کے سا تھ سا تھ اس کے انڈوں اور بچو ں کی تلفی کی دوا ئی بھی ضر ور استعما ل کر یں انہو ں نے کہا کہ ز ہر وں کا انتخا ب محکمہ زراعت کے مشو ر روسے کر یں

Thursday, 24 August 2017

تھانوں،پولیس لائنز اور دفاتر وغیرہ میں ویڈیو،فوٹو گرافی اور آڈیو ریکارڈنگ کر کے اس کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )آئی جی پولیس پنجاب نے تھانوں ،پولیس لائنز اور پولیس دفتروں میں ویڈیو ، فوٹو گرافی اور آڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی ہے اس سلسلے میں تمام تھانوں کو تحریری ہدایت موصول ہو گئیں ہیں ۔تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم میں کہا گیا ہے کہ تھانوں،پولیس لائنز اور دفاتر وغیرہ میں ویڈیو،فوٹو گرافی اور آڈیو ریکارڈنگ کر کے اس کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے۔حکم کی خلاف ورزی پر موبائل اور کیمرہ ضبط بھی کیا جا سکتا ہے پولیس افسرن کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی شخص عینک،ٹوپی،بٹن،یا پین پر لگے خفیہ کیمرے سے ریکارڈنگ نہ کرے۔تھانوں میں مختلف جگہوں پر نوٹس آویزاں کیے جائیں اگر ویڈیو اور فوٹو گرافی لازمی ہو تو مجاز اتھارٹی سے پیشگی اجازت لی جائے

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers