را
جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور چوہدی ظہور حسین گجر کی ہدایت پر
ضلع بھر میں ماہ صیام 2016کی برکتوں کو سمیٹنے کے لئے کے سلسلے میں
5رمضان بازار لگائے جا رہے ہیں۔جوکہ راجن پور،فاضل پور،جام پور،کوٹ مٹھن
اور روجھان میں لگائے جائیں گے۔رمضان بازاروں میں تمام ضروری آئٹمز،سٹاف کی
تعیناتی،صفائی و ستھرائی کا انتظام،سیکیورٹی کے انتظامات،معیاری اشیا ء کی
فروخت اور دستیابی وغیرہ کو ممکن بنا نے کے لئے 2 موبائل ٹیموں کی تشکیل
دید ی گئی ہے جو کہ مانیٹرنگ کا کام سر انجام دیں گی۔پہلی ٹیم میں عبدالرؤف
،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر،خواجہ محسن رسول،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن اینڈ
ویلفیئر،عابد سعید ڈسٹرکٹ آفیسر کواپریٹو اور میاں جہانگیر لیبر انسپکٹر
راجن پور پر مشتمل ہوگی۔جوجام پور،فاضل پور اور راجن پور کے رمضان بازاروں
کی مانیٹرنگ کرے گی۔ دوسری موبائیل ٹیم عمران منیر ،کمانڈنٹ بارڈر ملٹری
پولیس،اصغر صدیق ،ڈسٹرکٹ آفیسر((IPWM اور عقیل گل سینئرانسٹرکٹر سول ڈیفینس
آفس راجن پورپر مشتمل ہے جسکے ذمہ کوٹ مٹھن اور روجھان میں قائم ہونیوالے
رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کرنا ہوگا۔
0 comments:
Post a Comment