راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بے شک مسلمانوں کے لئے ماہ رمضان ایک بہت ہی مقدس مہینہ
ہے اور اس مقدس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے پناہ برکتوں کانزو ل
ہوتا ہے۔تمام امت مسلمہ کے لئے یہ ایک بہت بڑی خوشخبری ہے کہ ہماری زندگیوں
میں پھر یہ مقدس مہینہ آرہا ہے اور ہمیں بحیثیت ضلعی انتظامیہ راجن پور یہ
موقع مل رہا ہے کہ ضلع بھر میں اس ماہ مقدس کا استقبال کرسکیں اور اس
مہینہ کو اپنے اور تمام مسلمانوں کے لئے باعث مغفرت بنا سکیں۔ ان باتوں کا
اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے ماہ رمضان کی آمد اور اس
کے استقبال کے لئے کیئے جانیوالے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ ایک جائزہ
اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو،ای ڈی او
سیڈی اصغر جلبانی،چیئر مین مارکیٹ کمیٹی،اسسٹنٹ کمشنر جا م پور قمر الزمان
قیصرانی،تحصیل دار،ٹی ایم اوز،ای ڈی او زراعت،ای اے ڈی اے،سیکریٹری مارکیٹ
کمیٹی،سول ڈیفینس آفیسر اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔ڈ ی سی او کو اے
ڈی سی نے دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ضلع بھر میں3جون 2016سے 5رمضان بازار
لگائے جائیں گے جو کہ راجنپور،جام پور،فاضل پور،روجھان اور کوٹ مٹھن میں
لگائے جائیں گے۔تمام رمضان بازاروں میں فیئرپرائس شاپس بھی لگائی جائیں گی
تاکہ معیاری اور سستی اشیاء باآسانی دستیاب ہوسکیں۔14ائٹمز عام مارکیٹ کے
ریٹس سے کم ریٹس پر ملیں گی جن میں بالترتیب
ٹماٹر،آلو،پیاز،کریلہ،بھنڈی،کدو،سیب ،کیلا،کھجور،سفید چنا،دال چنا،بیسن،دال
ثابت،دال ماش اور بناسپتی چاول شامل ہیں۔اس کے علاوہ آٹے اور چینی پر
سبسڈی دیجائے گی۔سیکیورٹی کے حوالے سے بتایاگیا کہ تمام رمضان بازاروں میں
سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جا رہے ہیں،ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور مارکیٹ کمیٹی
کے ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔صفائی کے حوالے سے ٹی ایم ایز والے ڈیل
کریں گے جبکہ ٹریفک پولیس کے ذمہ پارکنگ کا نظام ہوگا۔گوشت کی فروخت صبح
8بجے سے دن 12بجے تک کی جاسکے گی اور افطاری کے لئے جام پور،راجن پور اور
روجھان میں مختلف مقامات پر مدنی دستر خوان لگائے جائیں گے۔ڈی سی او راجن
پور نے تما م محکموں کو انتظامات بہتر طریقے سے کرنے کی ہدایات جاری کیں
اور ابھی تک کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے مزید تاکید کی کہ تمام ضلعی
انتظامیہ کے لوگ ماہ رمضان میں اپنے کام کو عبادت سمجھ کر نبھائیں اور یقین
کرلیں کہ اللہ تعالیٰ اس کا اجر ان کو ضرور دیگا۔میری ضلع بھر کے تما م
ترتاجران سے اپیل ہے کہ ماہ رمضان کی خوشی میں جتنا ہوسکے صارفین کو ریلیف
دیں اور ماہ رمضان کی برکتوں کو سمیٹیں۔
0 comments:
Post a Comment