Feature Top (Full Width)

Saturday, 7 May 2016

لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ظہور حسین گجر

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔قدرتی آفات ہوں یا سیلاب ہمارے ملک کی پاک فوج ہمیشہ ہمارے شانہ بشانہ رہی ہے۔ ضلع راجن پور میں دو طرح کے سیلاب آتے ہیں ایک رود کوہی کا اور دوسرا دریائے سندھ کا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے آرمی آفیسرز کے ہمراہ فلڈ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میجر اشتیاق،کیپٹن شہباز ،اور آرمی کے جو ان بھی موجود تھے۔ قدرتی آفات اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنی تیاری مکمل کریں اور حفاظتی بندوں کا سروے کیا جائے۔اجلاس میں ایس ای رود کوہی، ایکسئن رود کوہی،ایکسئن ایری گیشن ،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس ،زراعت،سی ڈی ،پولیس،ٹی ایم اوز اور ریوینیو افسران نے فلڈ کے بارے میں اپنے انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈی سی او نے کہا کہ ناگہانی آفات اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے ہمیں مکمل طور پر تیا رہنا چاہئے اور اس سلسلے میں سیلابی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو پہلے سے آگاہ کیا جائے تاکہ بر وقت بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے متعلقہ سیلابی علاقوں میں ریلیف کیمپ لگانے کا پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور امدادی ٹیمیں اپنا ورک اور مشقیں جاری رکھیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers