را
جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور کچے کا علاقہ دوسرا وزیرستا ن اور نو گو
ایریا بن گیا تھا پاکستان بھر سے لوگوں کو اغواء کر کے یہاں لایا جاتا
تھاراجن پور پولیس نے اپریشن ضرب آہن کے دوران خود کوپنجاب کی بہادر ترین
پولیس ثابت کیا۔تقریب میں چھوٹو گینگز کی طرف سے مغوی بنائے گئے
24اہلکاروں،6شہداء8انسپکٹرز،4ڈی ایس پیز 4اے ایس آئی اور 7زخمیوں کو شیلڈز
دی گئیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران راجن پور کے زیر اہتمام کچہ
اپریشن کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک ہوٹل میں منعقدہ تقریب
میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کے مہمانان خصوصی ڈی سی او راجن
پور چوہدری ظہور حسین گجر اور ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن تھے ۔ڈی سی
او نے کہا کہ اپریشن ضرب آہن کے نتیجے صرف راجن پور نہیں بلکہ پورا
پاکستان محفوظ ہو گیا ہے کریمنل نے یہاں اپنی کمین گاہیں بنا کر اسے دوسرا
وزیرستا ن اور نو گو ایریا بنا دیا ۔ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن نے
کہا کچہ کا اپریشن آگ کا دریا تھا ہمارے بہادر اہلکار اس میں کودنے کیلئے
بے تاب تھے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک جامع منصوبہ بندی کے ذریعے چھوٹو
گینگز کے بھاگنے کے تمام راستے بند کر دیے تھے ماضی میں جتنے اپریشن ہوئے
ڈاکوؤں فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے تھے اور کچھ عرصہ بعد دوبارہ ان کمین
گاہوں کو اپنا مسکن بنا کر کریمنل سرگرمیاں شروع کر دیتے تھے۔راجن پور
پولیس کے اہلکار ماضی کے ان دھبوں کو دھونے کیلئے کافی جذباتی تھے انہوں نے
راجن پور پولیس کو پنجاب کی بہادر ترین پولیس قرار دیا ۔شہادتوں کے باوجود
ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔ تقریب کے میزبان مرکزی ضلعی صدر انجمن تاجران
عبدالرشید ساجد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا چھوٹو گینگز کو انجام تک
پہنچانے والی پولیس کی قربانیوں اور شجاعت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آج
ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس کا مشن ادھورا ہے ہمیں
اپنے علاقے کو پر امن بنانے کیلئے پولیس سے تعاون اور ان کے جذبے کی قدر
کرنا ہو گی کیونکہ امن ہماری زندگیوں کا ضامن ہے سر پرست اعلی انجمن تاجران
امان اللہ قریشی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے لڑنے والے قوم
کے سپاہیوں کے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں۔ تقریب میں شہداء کے ورثاء ڈاکوؤں
کے ہاتھوں مغوی بنائے جانے والے اہلکار ،اپریشن کے دوران زخمی ہونے والے
اہلکاروں کے علاوہ اپریشن ضرب آہن میں حصہ لینے والے دیگر اہلکار بھی موجود
تھے ۔جنہیں تقریب میں شیلڈز دی گئیں ۔ڈی پی او راجن پور نے اپریشن ضرب
آہن میں شہید ہونے والے بنگلہ اچھا کے ایس ایچ او حنیف غوری کے بھائیوں سے
اسٹیج سے اتر کر آبدیدہ ہو کر بغل گیر ہوگئے انہوں نے شہداء کے دیگر ورثاء
کو بھی اسٹیج سے نیچے اتر کر شیلڈز دیں دیگر اہلکاروں کو ڈی سی او راجن
پور چوہدری ظہور حسین گجر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چوہدری اعجاز رندھاوا،ڈی
ایس پی جام پور عبدالرحمن عاصم،ڈی ایس پی صدر چوہدری آصف رشید،ایم ایس
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجن پورعبدالرحمن قریشی،میاں نوید ایاز خواجہ و
دیگر نے شیلڈز دیں ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن کو مرکزی صدر انجمن
تاجران عبدالرشید ساجد اور ڈی سی او راجن پور کو سر پرست اعلی انجمن تاجران
امان اللہ قریشی نے شیلڈز دیں۔تقریب کے انعقاد میں سرپر ست سٹی انجمن
تاجران بلال کھوکھر اور جنرل سیکریٹری میاں ریاض ثاقب، عطا محمد آصف صدر
چوک اللہ آباد، سٹی صدر ملک محمد یوسف کی مخلصانہ کوششیں شامل
تھیں۔داجل،کوٹلہ مغلاں ،جام پور،فاضل پور،کوٹ مٹھن،روجہان سمیت ضلع بھر سے
تاجر برادری کی کثیرتعدادکے علاوہ چوہدری فیاض الحق ایس ایچ او تھانہ سٹی
راجن پور،نذیر جاویدایس ایچ او تھانہ صدر راجن پور،ملک غلام اصغر ایس ایچ
او داجل،ملک جاوید اقبال ایس ایچ او محمد پور،یاسین چن ایس ایچ او فاضل پور
او رب نواز کھتران ایس ایچ او مٹھن کوٹ موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment