راجن
پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم
،سرائیکی صوبہ کے نام پر ذاتی مفاد کی سیاست کرنے کی شدید مذمت،عوام کو بے
وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار سیاسی کارکنوں محمد
حفیظ،ذوالفقارخان،محمد ابوبکر،مرزا وسیم،علی حسن ٖغوری اور رانا محمد مہران
نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں سرائیکی صوبہ کے
حامی قوم پرستوں نے ن لیگ کے ساتھ انتخابی اتحاد کر کے سرائیکی صوبہ کی
تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور ذاتی مفاد کو ترجیح دی جنوبی
پنجاب کی پسماندگی کا خاتمہ علیحدہ صوبہ کے قیام سے ہی ممکن ہے مگر دھڑوں
میں بٹے سرائیکی قوم پرستوں کے رویے سرائیکی صوبہ کے قیام میں سب سے بڑی
رکاوٹ ہیں ۔مرحوم تاج لنگاہ نے جو بوٹا لگایا تھا اس کی آبیاری نہیں کی گئی
۔ان نوجوانوں نے اعلان کیا کہ وہ ایک نئے پلیٹ فارم سے سرائیکی صوبہ کے
قیام کی پر امن جدوجہد کریں گئے اس سلسلے میں پیش رفت جاری ہے اور جلد ہی
خواجہ فرید ؒ کے دربار سے اس کا آغاز کریں گئے اور سرائیکی صوبہ کیلئے
ذاتی مفاد کی سیاست کرنے والوں کو بے نقاب کریں گئے۔
0 comments:
Post a Comment