Feature Top (Full Width)

Sunday, 15 May 2016

تما م متعلقہ ادارے مل کر پو لیو مہم کو کا میا ب بنا ئیں ظہو ر حسین گجر

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس سے بچنے کا ایک ہی حل ہے کہ اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو ہر مرتبہ باقاعدگی سے پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ضلع راجن پور میں اس کے لئے آگاہی مہم بھی کامیاب رہی ہے اور اب مجھے امید ہے کہ آپ تمام متعلقہ لوگ اس مرتبہ کے ٹارگٹ کو بھی انشاء اللہ با آسانی مکمل کرلیں گے۔ان باتوں کا اظہار ڈ ی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجرنے پولیو کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر کریم فیاض لغاری،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان، سید آفتاب شاہ پولیو کنٹرول روم،ڈاکٹر صدیق خان ،منیجر اوقاف اور متعلقہ افراد موجود تھے۔ پولیو کنٹرول روم کے مانیٹرنگ انچارج ڈاکٹر محبت علی اور ڈاکٹر علی ہاشم نے دوران بریفنگ ڈی سی او کو بتایا گیا کہ اس مرتبہ کا ٹارگٹ 3,92,576بچوں کا ہے اور اس کے لیئے 1000سے زائد ٹیمیں ملکرضلع بھر میں کام کریں گی۔3روزہ پولیو مہم 23مئی سے شروع ہوکر 25مئی تک جاری رہے گی اور امید ہے کہ تمام ٹیم اپنی پوری لگن اور محنت سے اس مہم کو کامیاب بنائیں گی۔بعد ازاں ڈی سی او نے تحصیلدار اعظم خان گوپانگ کے کزن اور بھائی کی اچانک وفات پر ایک تعزیتی اجلاس بھی کیا۔اجلاس میں مشترکہ طور پر مرحومین کو ایصال ثواب پہنچانے اور درجات بلند کرنے کے لئے خصوصی دعا ء کا اہتمام کیا گیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers